Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 22:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 جَب یَاہوِہ نے داویؔد کو اُن کے سَب دُشمنوں اَور شاؤل کے حملہ سے بچایا تو آپ نے یَاہوِہ کی حُضُوری میں اِس نغمہ کو گایا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 جب خُداوند نے داؤُد کو اُس کے سب دُشمنوں اور ساؤُل کے ہاتھ سے رہائی دی تو اُس نے خُداوند کے حضُور اِس مضمُون کا گِیت سُنایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 जिस दिन रब ने दाऊद को तमाम दुश्मनों और साऊल के हाथ से बचाया उस दिन बादशाह ने गीत गाया,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 جس دن رب نے داؤد کو تمام دشمنوں اور ساؤل کے ہاتھ سے بچایا اُس دن بادشاہ نے گیت گایا،

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 22:1
20 حوالہ جات  

اُس دِن دبورہؔ اَور اَبی نُوعمؔ کے بیٹے بَراقؔ نے یہ نغمہ گایا،


تَب مَوشہ اَور بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کی حَمد میں یہ نغمہ گایا: ”مَیں یَاہوِہ کی ثنا گاؤں گا، کیونکہ وہ بہت ہی بُلند و بالا ہیں۔ اُنہُوں نے گھوڑوں کو سوار سمیت سمُندر میں پھینک دیا۔


اَور خُداوؔند مُجھے ہر بدی کے حملہ سے بچائے گا اَور سلامتی کے ساتھ اَپنی آسمانی بادشاہی میں پہُنچائے گا۔ خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین۔


خواہ راستباز پر کتنی ہی مُصیبتیں آ پڑی ہُوں، تو بھی یَاہوِہ اُسے اُن سَب سے رِہائی بخشتے ہیں؛


”خُدا کے لیٔے شُکر گُزاری کی قُربانیاں گزرانو، اَور خُداتعالیٰ کے لیٔے اَپنی مَنّتیں پُوری کرو،


وہ مُجھے میرے دُشمنوں سے بچاتے ہیں، آپ نے مُجھے میرے حریفوں پر سرفرازی بخشی؛ اَور تُند خُو لوگوں سے مُجھے بچایا۔


لیکن داویؔد نے اَپنے دِل میں سوچا کہ، ”کسی نہ کسی دِن میں شاؤل کے ہاتھوں مارا جاؤں گا۔ لہٰذا میرے لیٔے یہی بہتر ہوگا کہ میں بچ کر فلسطینیوں کی سرزمین کو نکل جاؤں۔ تَب شاؤل نا اُمّید ہوکر اِسرائیل میں ہر جگہ میری جُستُجو کرنا چھوڑ دے گا اَور مَیں اُس کے ہاتھ سے بچ جاؤں گا۔“


مُجھے پُوری اُمّید ہے کہ جِس طرح مَیں نے آج آپ کی زندگی کی قدر کی ہے، اُسی طرح یَاہوِہ میری زندگی کی قدر کریں اَور مُجھے تمام تکلیفوں سے نَجات بخشیں۔“


اگرچہ کویٔی اِنسان آپ کی جان لینے کے لیٔے آپ کا تعاقب کر رہاہے لیکن یَاہوِہ میرے آقا کی جان کو سلامت رکھیں گے۔ مگر آپ کے دُشمنوں کی جان کو وہ فلاخن کے پتّھر کی طرح پھینک دیں گے۔


پس یَاہوِہ ہی ہمارے مُنصِف ہوں اَور ہمارے درمیان فیصلہ کریں۔ وہ ہی میری وکالت فرمائیں، یہاں تک کہ مُجھے آپ کے ہاتھ سے بچا کر میری بےگُناہی ثابت کریں۔“


اَور داویؔد نے بیابان کے قلعوں میں اَور زِیفؔ کے بیابان کی پہاڑیوں میں قِیام کیا۔ شاؤل مُتواتر داویؔد کی تلاش میں رہا لیکن خُدا نے داویؔد کو شاؤل کے ہاتھ نہ آنے دیا۔


خُدا نے ہمیں بڑی ہلاکت سے رِہائی بخشی، اَور بخشےگا۔ اَور ہمیں خُدا سے اُمّید ہے کہ وہ آئندہ بھی رِہائی بخشتا رہے گا۔


اَور مَوشہ نے بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے سامنے اِس نغمہ کے الفاظ کو شروع سے لے کر آخِر تک سُنایا۔


پہلے اُسی دِن داویؔد نے آسفؔ اَور اُس کے ہم خدمت ساتھیوں کو ہدایت دی کہ وہ یَاہوِہ کی شُکر گُزاری کے لیٔے یہ زبُور گائیں:


تَب ناتنؔ نے داویؔد سے کہا، ”وہ آدمی آپ ہی ہو اَور یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: ’مَیں نے تُجھے مَسح کرکے بنی اِسرائیل کا بادشاہ بنایا اَور مَیں نے تُجھے شاؤل کے ہاتھ سے چھُڑایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات