۲-سموئیل 21:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ17 لیکن ضرویاہؔ کا بیٹا ابیشائی داویؔد کے بچانے کے لیٔے بروقت پہُنچ گیا۔ اُس نے اُس فلسطینی کو مار گرایا اَور اُسے قتل کر دیا۔ تَب داویؔد کے آدمیوں نے قَسم کھا کر اُس سے کہا، ”تُم پھر کبھی ہمارے ساتھ لڑائی پر نہیں جاؤگے تاکہ اِسرائیل کا چراغ بُجھنے نہ پایٔے۔“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس17 پر ضرویاہ کے بیٹے ابِیشے نے اُس کی کُمک کی اور اُس فِلستی کو اَیسی ضرب لگائی کہ اُسے مار دِیا۔ تب داؤُد کے لوگوں نے قَسم کھا کر اُس سے کہا کہ تُو پِھر کبھی ہمارے ساتھ جنگ پر نہیں جائے گا تا نہ ہو کہ تُو اِسرائیلؔ کا چراغ بُجھا دے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस17 लेकिन अबीशै बिन ज़रूयाह दौड़कर दाऊद की मदद करने आया और फ़िलिस्ती को मार डाला। इसके बाद दाऊद के फ़ौजियों ने क़सम खाई, “आइंदा आप लड़ने के लिए हमारे साथ नहीं निकलेंगे। ऐसा न हो कि इसराईल का चराग़ बुझ जाए।” باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن17 لیکن ابی شے بن ضرویاہ دوڑ کر داؤد کی مدد کرنے آیا اور فلستی کو مار ڈالا۔ اِس کے بعد داؤد کے فوجیوں نے قَسم کھائی، ”آئندہ آپ لڑنے کے لئے ہمارے ساتھ نہیں نکلیں گے۔ ایسا نہ ہو کہ اسرائیل کا چراغ بجھ جائے۔“ باب دیکھیں |
اَور اَب برادری کے سارے لوگ آپ کی خادِمہ کے خِلاف اُٹھ کھڑے ہُوئے ہیں اَور کہتے ہیں کہ جِس نے اَپنے بھایٔی کو مارا ہے اُسے ہمارے حوالہ کرو تاکہ ہم اُسے اَپنے بھایٔی کی جان کے بدلے میں قتل کریں تاکہ کویٔی وارِث ہی نہ رہے۔ وہ اُس ایک اَنگارے کو بھی جو میرے پاس باقی بچ رہاہے، بُجھا دینا چاہتے ہیں تاکہ رُوئے زمین پر میرے خَاوند کا نام و نِشان باقی نہ رہے اَور اُس کی نَسل نابود ہو جائے۔“
تَب یوحانانؔ بِن قاریحؔ نے مِصفاہؔ میں گِدلیاہؔ سے تنہائی میں کہا، ”مُجھے اِجازت دیجئے کہ جا کر اِشمعیل بِن نتنیاہؔ کو قتل کر دُوں اَور کسی کو خبر بھی نہ ہوگی۔ وہ کیوں آپ کی جان لے اَور تمام یہُودیوں کو جو آپ کے اِردگرد جمع ہُوئے ہیں اُنہیں پراگندہ ہونے دیں اَور یہُودیؔہ کے باقی بچے لوگوں کو تباہ کرے؟“