Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 21:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَور اِشبی بنوبؔ جو رافاؔ کی نَسل سے تھا اَور جِس کے نیزے کے کانسے کا پھل وزن میں تین سَو ثاقل تھا اَورجو نئی تلوار سے مُسلّح تھا کہنے لگاکہ وہ داویؔد کو قتل کرےگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اور اِشبی بنوؔب نے جو دیوزادوں میں سے تھا اور جِس کا نیزہ وزن میں پِیتل کی تِین سو مِثقال تھا اور وہ ایک نئی تلوار باندھے تھا چاہا کہ داؤُد کو قتل کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 तो एक फ़िलिस्ती ने उस पर हमला किया जिसका नाम इशबी-बनोब था। यह आदमी देवक़ामत मर्द रफ़ा की नसल से था। उसके पास नई तलवार और इतना लंबा नेज़ा था कि सिर्फ़ उस की पीतल की नोक का वज़न तक़रीबन साढ़े 3 किलोग्राम था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 تو ایک فلستی نے اُس پر حملہ کیا جس کا نام اِشبی بنوب تھا۔ یہ آدمی دیو قامت مرد رفا کی نسل سے تھا۔ اُس کے پاس نئی تلوار اور اِتنا لمبا نیزہ تھا کہ صرف اُس کی پیتل کی نوک کا وزن تقریباً ساڑھے 3 کلو گرام تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 21:16
20 حوالہ جات  

ایک اَور جنگ میں بھی جو گاتؔھ میں ہُوئی ایک بڑا قدآور آدمی تھا جِس کے ہر ہاتھ اَور ہر پاؤں کی چھ چھ اُنگلیاں تھیں یعنی کُل چوبیس تھیں۔ وہ بھی کسی رافاؔ کی نَسل سے تھا۔


اِسی دَوران گوبؔ میں فلسطینیوں کے ساتھ ایک اَور لڑائی ہُوئی تَب سِبّکائی حُوشاتی نے سافؔ کو قتل کیا جو رافاؔ کی نَسل سے تھا۔


یہ چاروں گاتؔھ میں رافاؔ کی نَسل سے تھے اَور داویؔد اَور اُس کے آدمیوں کے ہاتھوں مارے گیٔے۔


اَور فلسطینی آئے اَور رفائیمؔ کی وادی میں پھیل گیٔے۔


وہاں بسے ہویٔے عناقی لوگ تُم سے زِیادہ زورآور اَور لمبے قد کے ہیں۔ تُم اُن کا حال جانتے ہو اَور اُن کے متعلّق یہ کہتے ہویٔے بھی سُنا ہے: ”عناقیوں کے سامنے کون ٹھہر سَکتا ہے؟“


(رفائیمؔ کی نَسل کے لوگوں میں سے صِرف باشانؔ کا بادشاہ عوگؔ ہی رہ گیا تھا۔ اُس کا پلنگ لوہے کا بنا ہُوا تھا جو لمبا 9 ہاتھ اَور چوڑا 4 ہاتھ تھا۔ وہ اَب بھی بنی عمُّون کے شہر ربّہؔ میں مَوجُود ہے۔)


رفائیمؔ لوگ نہایت طاقتور اَور تعداد میں بے شُمار تھے اَور عناقیمؔ کی مانند لمبے قد کے تھے لیکن یَاہوِہ نے عمُّونیوں کے سامنے اُن کو بے دخل کر دیا اَور بنی عمُّون اُن کی جگہ بس گیٔے۔


(کسی زمانہ میں وہاں ایمیمؔ لوگ بسے ہویٔے تھے جو نہایت طاقتور اَور تعداد میں بے شُمار اَور عناقیمؔ کی مانند لمبے قد کے تھے۔


ہم کہاں جایٔیں؟ ہمارے بھائیوں نے تو ہمارے حوصلے پست کر دیئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’وہ لوگ ہم سے زِیادہ طاقتور اَور قدآور ہیں اَور کافی لمبے ہیں، اُن کے شہر بھی بڑے ہیں جِن کی فصیلیں آسمان کو چھُوتی ہیں، اِس کے علاوہ ہم نے وہاں عناقیوں کی نَسل کو بھی دیکھاہے۔‘ “


چودھویں بَرس کِدرلاعُیمرؔ اَور اُس کے ساتھ کے بادشاہ آئے اَور رفائیمؔ کو عَستِروت قرنائم میں زُوزیم کو ہامؔ میں اَور ایمیمؔ کو شاوِہ قِریتائم میں۔


اُن دِنوں میں زمین پر بڑے قدآور اَور مضبُوط لوگ مَوجُود تھے بَلکہ بعد میں بھی تھے، جَب خُدا کے بیٹے اِنسانوں کی بیٹیوں کے پاس گیٔے اَور اُن سے اَولاد پیدا ہُوئی۔ یہ قدیم زمانہ کے سُورما اَور بڑے نامور لوگ تھے۔


وہ نِیگیوؔ سے ہوتے ہویٔے حِبرونؔ تک آئے جہاں عناق کے بیٹے احیمانؔ، شیشائی اَور تلمی رہتے تھے۔ (حِبرونؔ مِصر کے ضعنؔ سے سات سال قبل بسایا گیا تھا۔)


لیکن جو لوگ وہاں بستے ہیں وہ بڑے مضبُوط ہیں اَور وہاں کے شہر فصیلدار اَور نہایت بڑے ہیں۔ ہم نے وہاں بنی عناق کو بھی دیکھا۔


کالبؔ نے حِبرونؔ سے شیشائی، احیمانؔ اَور تلمی اِن تینوں کو جو عناق کی اَولاد تھے نکال دیا۔


عناقیوں کی طرح اُن کا شُمار بھی رفائیمؔ میں کیا جاتا تھا لیکن مُوآبی اُنہیں ایمیمؔ کہا کرتے تھے۔


اِسرائیل کے مُلک میں کویٔی عناقی باقی نہ رہا۔ صِرف غزّہؔ گاتؔھ اَور اشدُودؔ میں چند ایک باقی بچے۔


اُس کے نیزے کی چھڑ اَیسی تھی جَیسے جُلاہے کا شہتیر، اَور اُس کے نیزے کا لوہے کا پھل چھ سَو ثاقل وزنی تھا۔ اَور اُس کا سِپر بردار اُس کے آگے آگے چلتا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات