Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 20:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 یُوآبؔ نے عماساؔ سے کہا: ”بھایٔی! تُم خیریت سے ہو؟“ اَور ساتھ ہی عماساؔ کو چُومنے کے لیٔے اَپنے داہنے ہاتھ سے اُس کی داڑھی پکڑ لی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 سو یُوآب نے عماسا سے کہا اَے میرے بھائی تُو خَیریت سے ہے؟ اور یُوآب نے عماسا کی داڑھی اپنے دہنے ہاتھ سے پکڑی کہ اُس کو بوسہ دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 उसने सलाम करके कहा, “भाई, क्या सब ठीक है?” और फिर अपने दहने हाथ से अमासा की दाढ़ी को यों पकड़ लिया जैसे उसे बोसा देना चाहता हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اُس نے سلام کر کے کہا، ”بھائی، کیا سب ٹھیک ہے؟“ اور پھر اپنے دہنے ہاتھ سے عماسا کی داڑھی کو یوں پکڑ لیا جیسے اُسے بوسہ دینا چاہتا ہو۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 20:9
14 حوالہ جات  

نیک آدمی زمین پر سے مٹا دئیے گیٔے؛ ایک راستباز بھی باقی نہیں۔ سَب لوگ خُون کی گھات میں لگے ہُوئے ہیں؛ ہر آدمی جال بچھا کر اَپنے بھایٔی کا شِکار کرتا ہے۔


اُس کی تقریر مکھّن کی مانند چکنی ہے، تو بھی اُس کے دِل میں جنگ ہے؛ اُس کی باتیں تیل سے زِیادہ تسکین بخش ہیں، مگر وہ ننگی تلواریں ہیں۔


اَور ابنیرؔ کے حِبرونؔ لَوٹ آنے پر یُوآبؔ اُسے الگ پھاٹک کے اَندر لے گیا گویا اُس سے کویٔی راز کی بات کرنا چاہتاہے اَور وہاں اُس نے اَپنے بھایٔی عساہیلؔ کے خُون کا بدلہ لینے کے لیٔے ابنیرؔ کے پیٹ میں چھُرا گھونپ دیا اَور وہ مَر گیا۔


نیز جَب کویٔی اُسے جھُک کر سلام کرنے کے لیٔے اُس کے قریب آتا تو اَبشالومؔ اَپنا ہاتھ بڑھا کر اُسے پکڑ لیتا تھا اَور چُومتا تھا۔


اَبشالومؔ نے یُوآبؔ کی جگہ عماساؔ کو فَوج کا سپہ سالار مُقرّر کیا۔ عماساؔ ایک بنی اِشمعیلی آدمی اِسرائیلی یترؔ کا بیٹا تھا جِس نے ابیگیلؔ سے شادی کی تھی جو ناحسؔ کی بیٹی تھی اَور یُوآبؔ کی ماں ضرویاہؔ کی بہن تھی۔


بادشاہ نے پُوچھا: کیا وہ جَوان اَبشالومؔ خیریت سے ہے؟ اخِیمعضؔ نے جَواب دیا کہ، ”جَب یُوآبؔ نے بادشاہ کے خادِم یعنی اِس خادِم کو روانہ فرمایا تو مَیں نے بڑی ہلچل دیکھی۔ مگر مُجھے مَعلُوم نہیں کہ وہ کیا تھی۔“


اَور یَاہوِہ اُس سے اُس خُون کا جو اُس نے بہایا تھا بدلہ لیں گے کیونکہ میرے باپ داویؔد کو بتائے بغیر اُس نے دو آدمیوں کو جو اُس سے کہیں زِیادہ اَچھّے اَور راستباز تھے، یعنی ابنیرؔ بِن نیرؔ اِسرائیلی فَوج کے سپہ سالار اَور یترؔ کے بیٹے عماساؔ جو یہُوداہؔ کے لشکر کے سالار تھے، اُنہیں تلوار سے قتل کر دیا تھا۔


تبھی اِشمعیل بِن نتنیاہؔ اَور وہ دس آدمی جو اُس کے ساتھ تھے اُٹھے اَور گِدلیاہؔ بِن احیقامؔ بِن شافانؔ کو جسے شاہِ بابیل نے مُلک کا حاکم مُقرّر کیا تھا، تلوار سے حملہ کرکے اُسے قتل کر دیا۔


پھر بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے فریاد کی اَور اُس نے بِنیامین کے گھرانے کے ایک فرد گیراؔ کے بیٹے اہُودؔ کو جو اَپنے بائیں ہاتھ سے کام لینے کا عادی تھا اُن کا رِہائی دینے والا مُقرّر کیا۔ بنی اِسرائیل نے اُسی کے ہاتھ مُوآب کے بادشاہ عِگلونؔ کو عطیات روانہ کئے۔


اگر دِل بُرا ہو تو ہونٹوں کی مٹھاس اَیسی ہوتی ہے جَیسے مٹّی کے برتن پر کھوٹی چاندی کی تہہ جمی ہو۔


جو زخم عزیز دوست کے ہاتھ سے لگیں، اُن پر بھروسا کیا جا سَکتا ہے، لیکن دُشمن کے بوسے شُمار میں زِیادہ ہوتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات