19 اَور ہم اِسرائیل میں صُلح پسند لوگ اَور وفادار اَور صُلح پسند لوگ ہیں اَور آپ ایک اَیسے شہر کو تباہ کر رہے ہو جو اِسرائیل میں شہروں کی ماں ہے آپ یَاہوِہ کی مِیراث کو کس لیٔے نگلنا چاہتے ہو؟“
19 اور مَیں اِسرائیل میں اُن لوگوں میں سے ہُوں جو صُلح پسند اور دِیانت دار ہیں۔ تُو چاہتا ہے کہ ایک شہر اور ماں کو اِسرائیلِیوں کے درمِیان ہلاک کرے۔ سو تُو کیوں خُداوند کی مِیراث کو نِگلنا چاہتا ہے؟
19 देखें, हमारा शहर इसराईल का सबसे ज़्यादा अमनपसंद और वफ़ादार शहर है। आप एक ऐसा शहर तबाह करने की कोशिश कर रहे हैं जो ‘इसराईल की माँ’ कहलाता है। आप रब की मीरास को क्यों हड़प कर लेना चाहते हैं?”
19 دیکھیں، ہمارا شہر اسرائیل کا سب سے زیادہ امن پسند اور وفادار شہر ہے۔ آپ ایک ایسا شہر تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ’اسرائیل کی ماں‘ کہلاتا ہے۔ آپ رب کی میراث کو کیوں ہڑپ کر لینا چاہتے ہیں؟“
اَب میرے آقا بادشاہ ذرا اَپنے خادِم کی باتوں کو بھی سُن لیں! اگر یَاہوِہ نے آپ کو میرے خِلاف اُبھارا ہے تو وہ کویٔی ہدیہ قبُول کریں۔ اگر آدمیوں نے آپ کو بھڑکایا ہے تو وہ یَاہوِہ کے آگے ملعُون ہو! کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے نکال دیا تاکہ میں یَاہوِہ کی دی ہُوئی مِیراث میں سے اَپنا حِصّہ پانے سے محروم کر دیا جاؤں اَور وہ کہتے ہیں جاؤ، ’دیگر معبُودوں کی پرستش کرو۔‘
اَب جلدی کرو اَور کویٔی قاصِد بھیج کر داویؔد کو بتاؤ، ’وہ بیابان کے سبزہ زار میں رات نہ گُزاریں بَلکہ فوراً دریا کے پار چلے جائیں ورنہ بادشاہ اَور سَب لوگ جو اُن کے ساتھ ہیں نِیست کر دیئے جایٔیں گے۔‘ “
ہم اِس خیمہ میں رہتے ہویٔے بوجھ کے مارے کراہتے ہیں، کیونکہ ہم یہ لباس اُتارنا نہیں چاہتے، بَلکہ اُسی پر دُوسرا پہن لینا چاہتے ہیں، تاکہ جو فانی ہے وہ بَقا کا لُقمہ بَن جائے۔
اَور جَب فانی جِسم بَقا کا لباس پہن چُکے گا، اَور یہ مَرنے والا جِسم حیات اَبدی پالے گا، تو یہ کِتاب مُقدّس کا فرمان پُورا ہو جائے گا: ”موت فتح کا لُقمہ ہو گئی ہے۔“
تیرے سَب دُشمنوں نے تیرے خِلاف اَپنے مُنہ پسارے ہیں؛ وہ آوازے کستے اَور دانت پیستے ہیں اَور کہتے ہیں: ”ہم نے اُسے نگل لیا۔ اِسی دِن کا ہمیں اِنتظار تھا؛ اَور ہم اِسی دِن کو دیکھنے کے لیٔے زندہ تھے۔“
خُداوؔند دُشمن کی مانند ہے؛ اُنہُوں نے اِسرائیل کو نگل لیا۔ اُنہُوں نے اُس کے تمام محل نگل لیٔے اَور اُس کے قلعے مِسمار کر دئیے۔ اُنہُوں نے یہُوداہؔ کی بیٹی کے لیٔے ماتم اَور نوحہ میں اِضافہ کر دیا۔
خُداوؔند نے یعقوب کی سَب سکونت گاہوں کو نہایت بے رحمی سے تباہ کر دیا ہے؛ اَور اَپنے غضب میں یہُوداہؔ کی بیٹی کے تمام قلعے ڈھا دئیے ہیں۔ اُنہُوں نے اُس کی بادشاہی اَور اُس کے اُمرا کو بے عزّتی سے خاک میں مِلا دیا۔
مَیں بابیل میں بیلؔ کو سزا دُوں گا اَورجو کچھ اُس نے نگل لیا ہے اُسے اُس کے مُنہ سے اُگلواؤں گا۔ قومیں پھر اُس کی طرف روانہ نہیں ہُوں گی۔ اَور بابیل کی فصیل گِر جائے گی۔
”صِیّونؔ کے باشِندے کہیں گے، شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے ہمیں کھا لیا ہے، اُس نے ہمیں کُچل دیا ہے، اَور ہمیں خالی صُراحی کی مانند کر دیا۔ اَژدہا کی مانند اُس نے ہمیں نگل لیا ہماری لذیذ غِذا سے اَپنا پیٹ بھر لیا، اَور پھر ہمیں ہمارے مُلک سے بے دخل کر دیا۔
زمین نے اَپنا مُنہ کھولا اَور اُنہیں قورحؔ سمیت نگل گئی اَور اُس کے پیروکار اُس وقت مَر گیٔے جَب آگ نے ڈھائی سَو لوگوں کو بھسم کیا اَور وہ ایک عِبرت کا نِشان ٹھہرے۔
اَور شاید بادشاہ اَپنی خادِمہ کو اُس آدمی کے ہاتھ سے چھُڑانے کے لیٔے رضامند ہو جائیں جو مُجھے اَور میرے بیٹے دونوں کو اُس مِیراث سے جو خُدا نے ہمیں بخشی ہے خارج کرنے کی کوشش کر رہاہے۔‘
تَب شموایلؔ نے تیل کی کُپّی لی اَور اُسے شاؤل کے سَر پر اُنڈیلا اَور اُسے چُوم کر کہنے لگا، ”کیا یہ حقیقت نہیں کہ یَاہوِہ نے تُمہیں اَپنی مِیراث یعنی بنی اِسرائیل کا بادشاہ ہونے کے لیٔے مَسح کیا ہے؟
کیونکہ آپ نے دُنیا کی تمام اَقوام میں سے اُنہیں مُنتخب کیا تاکہ وہ آپ کی مِیراث ہوں، جَیسا کہ اَے یَاہوِہ قادر، آپ نے اَپنے خادِم مَوشہ کی مَعرفت فرمایا تھا جِس وقت آپ ہمارے آباؤاَجداد کو مِصر سے باہر نکال لایٔے۔“
تاکہ مَیں آپ کے برگُزیدوں کی اِقبالمندی سے لُطف اَندوز ہو سکوں، اَور آپ کی قوم کی خُوشی میں شریک ہو سکوں، اَور آپ کی مِیراث کے لوگوں کے ساتھ مِل کر فخر کر سکوں۔