Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 20:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اَور سَب فَوجیوں نے جو یُوآبؔ کے ہمراہ تھے بیت معکہؔ کے ابیل میں آکر شیبا کو گھیرلیا۔ اُنہُوں نے شہر کے مقابل ایک دمدمہ بنا لیا جو شہر کی بیرونی فصیل تک بُلند تھا۔ اَور جَب وہ فصیل کو توڑ کر گرانے میں لگے ہُوئے تھے

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اور اُنہوں نے آ کر اُسے بَیت معکہ کے اِبیل میں گھیر لِیا اور شہر کے سامنے اَیسا دمدمہ باندھا کہ وہ فصِیل کے برابر رہا اور سب لوگوں نے جو یُوآب کے ساتھ تھے دِیوار کو توڑنا شرُوع کِیا تاکہ اُسے گِرا دیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 तब योआब और उसके फ़ौजी वहाँ पहुँचकर शहर का मुहासरा करने लगे। उन्होंने शहर की बाहरवाली दीवार के साथ साथ मिट्टी का बड़ा तोदा लगाया और उस पर से गुज़रकर अंदरवाली बड़ी दीवार तक पहुँच गए। वहाँ वह दीवार की तोड़-फोड़ करने लगे ताकि वह गिर जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 تب یوآب اور اُس کے فوجی وہاں پہنچ کر شہر کا محاصرہ کرنے لگے۔ اُنہوں نے شہر کی باہر والی دیوار کے ساتھ ساتھ مٹی کا بڑا تودہ لگایا اور اُس پر سے گزر کر اندر والی بڑی دیوار تک پہنچ گئے۔ وہاں وہ دیوار کی توڑ پھوڑ کرنے لگے تاکہ وہ گر جائے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 20:15
11 حوالہ جات  

”چنانچہ شاہِ اشُور کی بابت یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’وہ نہ تو اِس شہر میں داخل ہوگا، اَور نہ ہی وہ یہاں کویٔی تیر چلانے پایٔےگا۔ وہ ڈھال لے کر اِس کے سامنے نہیں آئے گا اَور نہ ہی اِس کے خِلاف گھیرا باندھے کے لیٔے کوئی دمدمہ بنا سکےگا۔


”اَب اِن دمدموں کو دیکھ وہ لوگ اِس شہر پر قبضہ کرنے کے لیٔے آ گیٔے ہیں۔ تلوار، قحط اَور وَبا کے باعث یہ شہر اُن کَسدیوں کے حوالہ کیا جائے گا جو اِس پر حملہ کر رہے ہیں جَیسا کہ آپ نے فرمایا تھا اَور اَب سَب پُورا ہُواہے، اَور آپ اِسے دیکھ بھی رہے ہیں۔


تُجھے وہ دِن دیکھنے پڑیں گے جَب تیرے دُشمن تیرے خِلاف مورچہ باندھ کر تُجھے چاروں طرف سے گھیر لیں گے اَور تُجھ پر چڑھ آئیں گے۔


پھر اُس کا محاصرہ کر یعنی اُس کے مقابل بُرج بنا، وہاں تک دمدمہ باندھ، اُس کے گِرد خیمے کھڑے کرو اَور اُس کی چاروں طرف جنگی آلات نصب کر دو۔


کیونکہ یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے، تُم نے اِس شہر کے گھروں اَور یہُودیؔہ کے شاہی محلوں کو بھی توڑ دیا ہے تاکہ تُمہیں تمہارے دُشمن کَسدیوں کے دمدموں اَور تلوار کا مُقابلہ کرنے میں مدد مِل سکے


کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”درخت کاٹ ڈالو، اَور یروشلیمؔ کے اطراف محاصرہ کرنے والے دمدمہ باندھو۔ یہ شہر سزا کا مُستحق ہے؛ کیونکہ اِس میں ظُلم ہی ظُلم بھرا ہُواہے۔


”چنانچہ شاہِ اشُور کی بابت یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”وہ نہ تو اِس شہر میں داخل ہوگا اَور نہ ہی وہ یہاں کویٔی تیر چلانے پایٔےگا۔ وہ ڈھال لے کر اِس کے سامنے نہیں آئے گا اَور نہ ہی اِس کے خِلاف گھیرا باندھے کے لیٔے کوئی دمدمہ بنا سکےگا۔


اَور شاہِ اِسرائیل پِقاحؔ کے دَورِ حُکومت میں شاہِ اشُور تِگلتؔ پلیسِر نے حملہ کیا اَور آکر عِیونؔ، بیت معکہؔ کے ابیل، ینوحاہؔ، قِدِشؔ اَور حَصورؔ گِلعادؔ، گلِیل اَور نفتالی کا سارے علاقے کو اَپنے قبضہ میں لے لیا۔ اَور وہاں کے سَب باشِندوں کو قَید کرکے اشُور لے گیا۔


بِن ہددؔ نے آساؔ بادشاہ کی بات مان لی اَور اَپنے لشکر کے سرداروں کو اِسرائیل کے شہروں پر حملہ کرنے کو بھیج دیا۔ اُس نے اِسرائیل سلطنت کے شہروں کے خِلاف اَپنے فَوجی افسران بھیج دئیے جنہوں نے نفتالی صُوبہ کے علاوہ عِیونؔ، دانؔ، بیت معکہؔ کے ابیل اَور سارے کِنّریتؔ کو فتح کر لیا۔


اَور شیبا بنی اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے ہوتا ہُوا ابیل بیت معکہؔ تک گیا اَور بیریوں کے سارے خِطّہ سے ہوکر گزرا تو وہ بھی جمع ہوکر اُس کے پیچھے ہو لیٔے۔


کسی زمانہ میں ایک چھوٹا سا شہر تھا جِس میں تھوڑے سے لوگ تھے جِس پر ایک طاقتور بادشاہ نے چڑھائی کرکے اُسے گھیرے میں لے لیا اَور اُس کے مقابل بڑے بڑے دمدمے باندھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات