Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 20:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 عماساؔ کے سڑک سے ہٹا دیئے جانے کے بعد سَب لوگ یُوآبؔ کے ساتھ سبعؔ بِن بِکریؔ کے تعاقب میں روانہ ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور جب وہ سڑک پر سے ہٹا لِیا گیا تو سب لوگ یُوآب کے پِیچھے سبع بِن بِکرؔی کا پِیچھا کرنے چلے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 लाश के ग़ायब हो जाने पर सब लोग योआब के पीछे चले गए और सबा का ताक़्क़ुब करने लगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 لاش کے غائب ہو جانے پر سب لوگ یوآب کے پیچھے چلے گئے اور سبع کا تعاقب کرنے لگے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 20:13
14 حوالہ جات  

پھر وہ یریحوؔ شہر میں آئے۔ اَور جَب وہ اَور اُن کے شاگرد بڑے ہُجوم کے ہمراہ، یریحوؔ شہر سے باہر نکل رہے تھے، تو ایک اَندھا بھکاری، برتماؔئی (”یعنی تِمائی کا بیٹا“)، راہ کے کنارے بیٹھا ہُوا بھیک مانگ رہاتھا۔


”راستہ پر آمدورفت کے سنگِ نِشان کھڑے کرو؛ اَور سمت بتانے والا سُتون نصب کر۔ جو راستہ تُمہیں اِختیار کرناہے، اُس شاہراہ کا جائزہ لو۔ اَے کنواری اِسرائیل، لَوٹ آ، اَپنے شہروں کو لَوٹ آ۔


گزر جاؤ، پھاٹکوں میں سے گزر جاؤ! لوگوں کے لیٔے راہ تیّار کرو۔ شاہراہ کو ہموار کر دو! پتّھروں کو ہٹا دو۔ اَور قوموں کے لیٔے پرچم اُونچا کرو۔


پھر شاہِ اشُور نے اَپنے فَوجی افسر کو ایک بڑی فَوج کے ساتھ لاکیشؔ سے یروشلیمؔ کو حِزقیاہؔ بادشاہ کے پاس بھیجا۔ جَب وہ فَوجی سپہ سالار اُوپر کے تالاب کی نالی پر دھوبیوں کے کھیت کو جانے والی راہ پر رُکا


تَب یَاہوِہ نے یَشعیاہ سے کہا، ”تُو اَپنے بیٹے شِعار یَعشُوبؔ کے ساتھ جا اَور آحازؔ سے اُس جگہ مِل جہاں دھوبیوں کے میدان کو جانے والی راہ پر اُوپر کے چشمہ کی نہر ختم ہوتی ہے۔


راستبازی کی شاہراہ بدی سے الگ رہتی ہے؛ اَور اَپنی راہ کا نگہبان اَپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے۔


پھر بھی شاہِ اشُور نے لاکیشؔ سے شاہِ حِزقیاہؔ کے پاس اَپنے فَوج کے سپہ سالار اَعظم، اَپنے اعلیٰ افسروں اَور فَوج کے سپہ سالار کو ایک لشکرِ جبّار کے ساتھ یروشلیمؔ بھیجا۔ اَور وہ یروشلیمؔ تک آئے اَور بالائی حوض کی نالی کے پاس جو دھوبی گھاٹ کو جانے والی راہ پر ہے رُک گیٔے۔


تَب وہ گائیں راہ پر ڈکارتی ہوئی چلتی ہُوئی جا رہی تھیں اَور سارا راستہ سیدھے بیت شِمِشؔ کی طرف اَور داہنی طرف یا بائیں طرف نہ مُڑیں۔ اَور فلسطینیوں کے سردار بیت شِمِشؔ کی سرحد تک اُن کے پیچھے پیچھے گیٔے۔


لیکن دیکھو شیلوہؔ میں جو بیت ایل کے شمال میں اَور اُس شاہراہ کے مشرق میں ہے جو بیت ایل سے شِکیمؔ کو جاتی ہے اَور لبونہؔ کے جُنوب میں ہے یَاہوِہ کی سالانہ عید ہوتی ہے۔“


اِسرائیلیوں نے پھر کہلا بھیجا: ”ہم بڑی شاہراہ سے ہوتے ہویٔے چلے جایٔیں گے اَور اگر ہم یا ہمارے مویشی تمہارا پانی پیئیں تو اُس کا دام دیں گے۔ ہم صِرف پیدل چلے جانا چاہتے ہیں اَور کچھ نہیں۔“


اِتّفاق سے ایک شرارتی بِنیامینی سبعؔ بِن بِکریؔ وہاں مَوجُود تھا۔ اُس نے نرسنگا پھُونکا اَور چِلّاکر کہا، ”داویؔد میں ہمارا کویٔی حِصّہ نہیں ہے، یِشائی کے بیٹے میں کویٔی حِصّہ نہیں! اَے اِسرائیلیوں! سَب اَپنے اَپنے خیمہ کو چلے جاؤ!“


یُوآبؔ کے آدمیوں میں سے ایک نے عماساؔ کے پاس کھڑے ہوکر کہا، ”جو کوئی یُوآبؔ کی حمایت کرتا ہے اَور داویؔد کی طرف ہے وہ یُوآبؔ کی پیروی کرے!“


اَور شیبا بنی اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے ہوتا ہُوا ابیل بیت معکہؔ تک گیا اَور بیریوں کے سارے خِطّہ سے ہوکر گزرا تو وہ بھی جمع ہوکر اُس کے پیچھے ہو لیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات