Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 2:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اِس اَثنا میں ابنیرؔ بِن نیرؔ نے جو شاؤل کی فَوج کا سپہ سالار تھا، شاؤل کے بیٹے اِشبوستؔ کو ساتھ لیا اَور اُسے محنایمؔ میں لے آیا

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 لیکن نیر کے بیٹے ابنیر نے جو ساؤُل کے لشکر کا سردار تھا ساؤُل کے بیٹے اِشبوؔست کو لے کر اُسے محنایم میں پُہنچایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 इतने में साऊल की फ़ौज के कमाँडर अबिनैर बिन नैर ने साऊल के बेटे इशबोसत को महनायम शहर में ले जाकर

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اِتنے میں ساؤل کی فوج کے کمانڈر ابنیر بن نیر نے ساؤل کے بیٹے اِشبوست کو محنائم شہر میں لے جا کر

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 2:8
18 حوالہ جات  

اَور اُس کی بیوی کا نام احِینوعمؔ تھا جو اخِیمعضؔ کی بیٹی تھی اَور شاؤل کی فَوج کے سپہ سالار کا نام ابنیرؔ بِن نیرؔ تھا جو شاؤل کے چچا نیرؔ کا بیٹا تھا۔


جَب یعقوب نے اُنہیں دیکھا تو کہا، ”یہ خُدا کی چھاؤنی ہے!“ اَور اُس مقام کا نام محنایمؔ رکھا۔


اَور نیرؔ سے قیشؔ پیدا ہُوا اَور قیشؔ سے شاؤل، اَور شاؤل یُوناتانؔ، ملکِیشوعؔ، ابینادابؔ اَور اشبعلؔ کا باپ تھا۔


اَور نیرؔ سے قیشؔ پیدا ہُوا اَور قیشؔ سے شاؤل اَور شاؤل یُوناتانؔ، ملکِیشوعؔ، ابینادابؔ اَور اشبعلؔ کا باپ تھا۔


داویؔد نے فَوج کو اَور ابنیرؔ بِن نیرؔ کو پُکار کر کہا، ”اَے ابنیرؔ! تُم مُجھے جَواب کیوں نہیں دیتے؟“ ابنیرؔ نے جَواب دیا، ”تُم کون ہو اَور بادشاہ کو کیوں پُکار رہے ہو؟“


جَب شاؤل نے داویؔد کو اُس فلسطینی کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے جاتے دیکھا تو اُس نے فَوج کے سپہ سالار ابنیرؔ سے کہا، ”ابنیرؔ وہ نوجوان کس کا بیٹا ہے؟“ ابنیرؔ نے جَواب دیا، ”اَے بادشاہ! آپ کی حیات کی قَسم، میں نہیں جانتا۔“


گادؔ کے قبیلہ سے گِلعادؔ میں راموتؔ (جو قتل کے مُلزم کے لیٔے پناہ کا شہر تھا)، محنایمؔ،


لہٰذا اَب طاقتور اَور دِلیر بنو کیونکہ تمہارا آقا شاؤل مَر گیا ہے اَور یہُوداہؔ کے گھرانے نے مُجھے مَسح کرکے اَپنا بادشاہ بنایا ہے۔“


ابنیرؔ اَور اُس کے آدمی ساری رات عراباہؔ کے میدان میں چلتے رہے اَور دریائے یردنؔ کو پار کرکے بِترونؔ سے گزرتے ہُوئے محنایِمؔ کو آئے۔


شاؤل اَور داویؔد کے گھرانوں کی جنگ کے دَوران ابنیرؔ نے شاؤل کے گھرانے میں اَپنے آپ کو خُوب طاقتور بنا لیا تھا۔


تَب داویؔد محنایمؔ کو چلےگئے اَور اَبشالومؔ تمام بنی اِسرائیلی مَردوں کے ہمراہ دریائے یردنؔ کے پار جا اُترے۔


اَور بِنیامینیوں میں سے شاؤل کے تین ہزار رشتہ دار جِن میں بیشتر اُس وقت تک شاؤل کے گھرانے کے وفادار تھے؛


تَب یعقوب نے اَپنے آگے اِدُوم کے مُلک میں جو سِعِیؔر کی سرزمین میں ہے اَپنے بھایٔی عیسَوؔ کے پاس قاصِد روانہ کئے۔


تَب بادشاہ نے اَپنے لوگوں سے کہا، ”کیا تُمہیں احساس نہیں کہ آج اِسرائیل میں سے ایک شہزادہ اَور ایک عظیم آدمی ہمیشہ کے لیٔے رخصت ہو گیا ہے؟


اَور بنی اِفرائیمؔ میں سے بیس ہزار آٹھ سَو زبردست سُورما جو اَپنے آبائی برادریوں میں مشہُور و معروف آدمی تھے؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات