Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 2:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 یَاہوِہ تمہارے ساتھ مہربانی اَور وفاداری کریں اَور مَیں بھی تمہارے ساتھ وَیسی ہی مہربانی کروں گا کیونکہ تُم نے یہ نیک کام کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 سو خُداوند تُمہارے ساتھ رحمت اور سچّائی کو عمل میں لائے اور مَیں بھی تُم کو اِس نیکی کا بدلہ دُوں گا اِس لِئے کہ تُم نے یہ کام کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 जवाब में रब आप पर अपनी मेहरबानी और वफ़ादारी का इज़हार करे। मैं भी इस नेक अमल का अज्र दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 جواب میں رب آپ پر اپنی مہربانی اور وفاداری کا اظہار کرے۔ مَیں بھی اِس نیک عمل کا اجر دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 2:6
15 حوالہ جات  

کیا بُرے منصُوبے باندھنے والے گُمراہ نہیں ہوتے؟ لیکن جو خیر اَندیش ہوتے ہیں اُن کے لیٔے شفقت اَور سچّائی ہے۔


اَور وہ مَوشہ کے سامنے سے یہ اعلان کرتے ہُوئے گزرے، ”یَاہوِہ، جو یَاہوِہ، رحیم اَور مہربان خُدا، قہر کرنے میں دھیمے اَور شفقت اَور وفاداری میں غنی،


لیکن مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ اَپنے دُشمنوں سے مَحَبّت رکھو اَورجو تُمہیں ستاتے ہیں اُن کے لیٔے دعا کرو،


مُبارک ہیں وہ جو رحم دِل ہیں، کیونکہ اُن پر رحم کیا جائے گا۔


”دیکھو، مَیں تُمہیں گویا بھیڑوں کو بھیڑیوں کے درمیان بھیج رہا ہُوں۔ لہٰذا تُم سانپوں کی طرح ہوشیار اَور کبُوتروں کی مانِند معصُوم بنو۔


وہ آسمان سے جَواب دیں گے اَور مُجھے بچا لیں گے، اَورجو مُجھے ستاتے ہیں اُنہیں تنبیہ کرتے ہیں؛ خُدا اَپنی شفقت و مَحَبّت اَور صداقت بھیجتے ہیں۔


اَور تُم کل ہی تو آئے ہو۔ کیا آج مَیں تُجھے اَپنے ساتھ اِدھر اُدھر لیٔے پھروں؟ مُجھے تو یہ بھی مَعلُوم نہیں کہ میں کہاں جا رہا ہُوں؟ لہٰذا واپس ہو جا اَور اَپنے عزیزوں کو بھی ساتھ لیتا جا۔ یَاہوِہ کی رحمت اَور راستی تیرے ساتھ ہُوں!“


اَور داویؔد نے سوچا کہ، ”میں ناحسؔ کے بیٹے حنُونؔ پر مہربانی کروں گا، جَیسے اُس کے باپ نے مُجھ پر مہربانی کی تھی۔“ لہٰذا داویؔد نے حنُونؔ کے پاس اُس کے باپ کی ماتم پُرسی کرنے کی غرض سے ایک وفد بھیجا۔ جَب داویؔد کے آدمی عمُّونیوں کی سرزمین میں آئے


پھر داویؔد نے اُس سے کہا، ”ڈرنے کی کوئی بات نہیں، کیونکہ مَیں تو تیرے باپ یُوناتانؔ کی خاطِر تُجھ پر مہربانی کرنا چاہتا ہُوں۔ میں وہ ساری زمین جو تیرے دادا شاؤل کی مِلکیّت تھی تُجھے لَوٹا دُوں گا اَور تُو ہمیشہ میرے دسترخوان پر کھانا کھایا کرےگا۔“


تَب بادشاہ نے پُوچھا، ”کیا شاؤل کے گھرانے سے اَب تک کویٔی باقی نہیں جِس پر مَیں خُدا کی طرف سے مہربانی کر سکوں؟“ ضیباؔ نے بادشاہ کو جَواب دیا، ”یُوناتانؔ کا ایک بیٹا اَب تک باقی ہے جو دونوں پاؤں سے لنگڑا ہے۔“


لہٰذا اَب طاقتور اَور دِلیر بنو کیونکہ تمہارا آقا شاؤل مَر گیا ہے اَور یہُوداہؔ کے گھرانے نے مُجھے مَسح کرکے اَپنا بادشاہ بنایا ہے۔“


اُن مَردوں نے اُسے یقین دِلایا، ”ہماری جان تمہاری جان کی کفیل ہوگی، بشرطیکہ، ہم جو کر رہے ہیں اُس کا ذِکر تُم کسی سے نہ کرنا اَور جَب یَاہوِہ ہمیں یہ مُلک دیں گے تَب ہم تمہارے ساتھ مہربانی اَور وفاداری سے پیش آئیں گے۔“


نعومیؔ نے اَپنی بہوؤں سے کہا: ”تُم دونوں اَپنے اَپنے میکے لَوٹ جاؤ۔ جَیسے تُم اَپنے مرحُوم شوہروں اَور مُجھ سے مہربانی سے پیش آئیں وَیسے ہی یَاہوِہ تُم پر بھی مہربان ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات