Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 2:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 تَب بنی یہُوداہؔ کے لوگ آئے اَور وہاں اُنہُوں نے داویؔد کو مَسح کرکے یہُوداہؔ کے قبیلہ کا بادشاہ بنا دیا۔ جَب داویؔد کو بتایا گیا کہ یہ یبیسؔ گِلعادؔ کے لوگ تھے جنہوں نے شاؤل کو دفن کیا تھا

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 تب یہُوداؔہ کے لوگ آئے اور وہاں اُنہوں نے داؤُد کو مَسح کر کے یہُوداؔہ کے خاندان کا بادشاہ بنایا۔ اور اُنہوں نے داؤُد کو بتایا کہ یبِیس جِلعاد کے لوگوں نے ساؤُل کو دفن کِیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 एक दिन यहूदाह के आदमी हबरून में आए और दाऊद को मसह करके अपना बादशाह बना लिया। जब दाऊद को ख़बर मिल गई कि यबीस-जिलियाद के मर्दों ने साऊल को दफ़ना दिया है

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 ایک دن یہوداہ کے آدمی حبرون میں آئے اور داؤد کو مسح کر کے اپنا بادشاہ بنا لیا۔ جب داؤد کو خبر مل گئی کہ یبیس جِلعاد کے مردوں نے ساؤل کو دفنا دیا ہے

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 2:4
16 حوالہ جات  

اُنہُوں نے حِبرونؔ میں یہُوداہؔ پر سات سال چھ مہینے اَور یروشلیمؔ میں تمام اِسرائیل اَور یہُوداہؔ پر تینتیس سال حُکمرانی کی۔


جَب اِسرائیل کے سَب بُزرگ حِبرونؔ میں داویؔد بادشاہ کے پاس آئے تو بادشاہ نے اُن کے ساتھ حِبرونؔ میں یَاہوِہ کے حُضُور عہد کیا اَور اُنہُوں نے داویؔد کو مَسح کرکے اِسرائیل کا بادشاہ بنایا۔


پس اِسرائیل کے سَب بُزرگ حِبرونؔ میں داویؔد بادشاہ کے پاس آئے، بادشاہ نے اُن کے ساتھ یَاہوِہ کے حُضُور عہد کیا، اَور اُنہُوں نے داویؔد کو مَسح کرکے اِسرائیل کا بادشاہ بنایا جَیسا کہ یَاہوِہ نے شموایلؔ کی مَعرفت وعدہ کیا تھا۔


پس شموایلؔ نے تیل کا سینگ لیا اَور اُسے اُس کے بھائیوں کی مَوجُودگی میں مَسح کیا۔ اَور اُس دِن سے یَاہوِہ کا رُوح داویؔد پر شِدّت سے نازل ہونے لگا۔ پھر شموایلؔ رامہؔ کو چلےگئے۔


یہُوداہؔ کے آدمیوں نے اِسرائیل کے آدمیوں کو جَواب دیا، ”یہ اِس لیٔے کہ بادشاہ کا ہم سے قریبی رشتہ ہے۔ تُم اِس بات سے ناراض کیوں ہو؟ کیا ہم نے بادشاہ کے توشہ میں سے کچھ کھایا ہے؟ کیا ہم نے اُن سے کچھ لیا ہے؟“


تَب داویؔد بادشاہ نے صدُوقؔ اَور ابیاترؔ کاہِنوں کو یہ پیغام بھیجا: ”یہُوداہؔ کے بُزرگوں سے پُوچھو کہ بادشاہ کو اُس کے محل میں لانے کے لیٔے تُم سَب سے پیچھے کیوں ہو جَب کہ اُن ساری باتوں کا چرچا جو اِسرائیل میں ہو رہاہے وہ بادشاہ کی جائے قِیام تک پہُنچ چُکاہے؟


جَب فلسطینیوں نے سُنا کہ داویؔد کو مَسح کرکے اِسرائیل کا بادشاہ بنایا گیا ہے تو وہ سَب لشکر کے ساتھ اِکٹھّے ہوکر اُسے تلاش کرنے نکل پڑے لیکن داویؔد یہ خبر سُن کر قلعہ میں چلا گیا۔


داویؔد حِبرونؔ میں یہُوداہؔ کے گھرانے پر سات سال چھ مہینے تک بادشاہی کرتا رہا۔


لہٰذا اَب طاقتور اَور دِلیر بنو کیونکہ تمہارا آقا شاؤل مَر گیا ہے اَور یہُوداہؔ کے گھرانے نے مُجھے مَسح کرکے اَپنا بادشاہ بنایا ہے۔“


اَورجو لوگ جنگ کے لیٔے مُسلّح ہوکر حِبرونؔ میں داویؔد کے پاس آئے تاکہ یَاہوِہ کے فرمان کے مُطابق شاؤل کی مملکت اُس کے سُپرد کریں اُن کا شُمار یہ ہے:


جَب داویؔد کو شاؤل کی داشتہ ایّہؔ کی بیٹی رِصفاہؔ کی اِس حرکت کی خبر مِلی


تو داویؔد بادشاہ نے جا کر شاؤل اَور اُس کے بیٹے یُوناتانؔ کی ہڈّیاں یبیسؔ گِلعادؔ کے لوگوں سے لے لیں۔ (یبیسؔ گِلعادؔ کے باشِندوں نے اُن ہڈّیوں کو جو بیت شانؔ کے چَوک سے چوری کی گئی تھیں، جہاں فلسطینیوں نے گِلبوعہؔ میں شاؤل کو مارنے کے بعد لٹکا دیا تھا)۔


پھر یہویادعؔ کاہِنؔ بادشاہ کے بیٹے کو باہر لاکر اُس کے سَر پر تاج رکھا اَور خُدا کے عہد کی ایک نقل اُسے دی اَور اُس کا مَسح کرکے بادشاہ ہونے کا اعلان کیا۔ اَور لوگوں نے تالیاں بجائیں اَور بُلند آواز سے نعرہ لگایا، ”بادشاہ سلامت رہے!“


جَب یبیسؔ گِلعادؔ کے تمام باشِندوں تک یہ خبر پہُنچی جو فلسطینیوں نے شاؤل سے کیا تھا سُنا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات