Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 2:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اَور ضرویاہؔ کے تینوں بیٹے یُوآبؔ، ابیشائی اَور عساہیلؔ وہاں مَوجُود تھے۔ عساہیلؔ جنگلی ہِرن کی مانند سُبک پا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اور ضروؔیاہ کے تِینوں بیٹے یوآب اور ابیشے اور عساہیل وہاں مَوجُود تھے اور عساہیل جنگلی ہرن کی مانِند سُبک پا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 योआब के दो भाई अबीशै और असाहेल भी लड़ाई में हिस्सा ले रहे थे। असाहेल ग़ज़ाल की तरह तेज़ दौड़ सकता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 یوآب کے دو بھائی ابی شے اور عساہیل بھی لڑائی میں حصہ لے رہے تھے۔ عساہیل غزال کی طرح تیز دوڑ سکتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 2:18
19 حوالہ جات  

اَور بنی گادؔ میں سے بعض الگ ہوکر بیابان کے قلعہ میں داویؔد سے آ ملے۔ وہ زبردست جنگجو تھے اَور میدانِ جنگ میں اُترنے کے لیٔے تیّار تھے۔ وہ ڈھالوں اَور نیزوں سے مُسلّح تھے اَور اُن کے چہرے شیروں کے چہروں کی مانند تھے اَور وہ پہاڑی غزالوں کی طرح تیز رفتار تھے۔


یَاہوِہ قادر میری قُوّت ہے؛ وہ میرے پاؤں کو ہِرنی کے پاؤں جَیسے بناتا ہے، وہ مُجھے اُونچی بُلندیوں پر چڑھنے کے قابل بناتا ہے۔ موسیقی ہدایت کار کے لیٔے، تاردار سازوں پر۔


اَے میرے محبُوب! دیر نہ کرو، اَور ایک غزال یا جَوان ہِرن کی مانند مَسالے کے پہاڑوں پر چلے آؤ۔


صُبح ہونے اَور ٹھنڈی ہَوا کے بہنے سے پہلے، یا رات کا اَندھیرا غائب ہونے پر، اَے میرے محبُوب، تُو بتیؔر کی پہاڑیوں یعنی میرے پاس سے غزال یا ایک جَوان ہِرن کی مانند بھاگ نہ جاؤ۔


وہ میرے پاؤں کو ہِرنی کے پاؤں کی مانند بناتے ہیں؛ اَور مُجھے بُلندیوں پر کھڑا رہنے کے قابل بناتے ہیں۔


تیز رفتار سے دَوڑنے والا بھی نہ بچنے پایٔےگا، اَور زورآور کی طاقت جاتی رہے گی، اَور سُورما بھی اَپنی جان بچا نہ سکےگا۔


مَیں نے دُنیا میں کچھ اَور بھی ہوتے دیکھاہے: کہ نہ تو دَوڑ میں تیز رفتار کو سبقت حاصل ہوتی ہے نہ جنگ میں زورآور کو فتح، نہ دانشمند کو روٹی ملتی ہے نہ عالِم کو دولت نہ فاضل کو عزّت؛ لیکن اُن کے مِلنے کا وقت اَور موقع سَب کے لیٔے ہے۔


دیگر جنگجو سُورما یہ تھے: یُوآبؔ کا بھایٔی عساہیلؔ، بیت لحمؔ کا اِلحنانؔ بِن دُودؔو،


شاؤل اَور یُوناتانؔ زندگی بھر محبُوب اَور چہیتے بنے رہے، اَور موت کے بعد بھی جُدا نہ ہُوئے۔ وہ عُقابوں سے زِیادہ تیز، اَور شیروں سے زِیادہ طاقتور تھے۔


تَب داویؔد نے حِتّی احِیملکؔ اَور ضرویاہؔ کے بیٹے ابیشائی سے جو یُوآبؔ کا بھایٔی تھا پُوچھا، ”کون میرے ساتھ چھاؤنی میں شاؤل کے پاس چلے گا؟“ ابیشائی نے کہا، ”مَیں آپ کے ساتھ چلُوں گا۔“


اَور عساہیلؔ نے ابنیرؔ کا پیچھا کیا اَور اُس کا تعاقب کرتے ہُوئے داہنے یا بائیں ہاتھ نہ مُڑا۔


وہ میرے پاؤں کو ہِرنی کے پاؤں کی مانند بناتے ہیں؛ اَور مُجھے بُلندیوں پر کھڑا رہنے کے قابل بناتے ہیں۔


تیس سُورما اِن میں سے تھے: یُوآبؔ کا بھایٔی عساہیلؔ، اِلحنانؔ بیت لحمؔ کے دُودؔو کا بیٹا،


”اِس کے علاوہ تُمہیں یہ بھی مَعلُوم ہے کہ یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ نے میرے ساتھ کیا کیا غلط سلُوک کیا تھا، اُس نے اِسرائیلی فَوج کے دو سپہ سالاروں ابنیرؔ بِن نیرؔ اَور یترؔ کے بیٹے عماساؔ کے ساتھ کیا کیا تھا۔ یُوآبؔ نے اُنہیں قتل کیا اَور صُلح کے وقت اَیسے خُون بہایا، گویا جنگ جاری ہے اَور اُس نے خُون سے اَپنے کمربند اَور جُوتوں کو آلُودہ کیا۔


یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ کو محسُوس ہُوا کہ بادشاہ کا دِل اَبشالومؔ کا متمنّی ہے


عزرؔ افسر اعلیٰ تھا، عبدیاہؔ کا درجہ دُوسرا تھا اَور اِلیابؔ کا تیسرا،


چوتھے مہینے کے لیٔے چوتھا سپہ سالار یُوآبؔ کا بھایٔی عساہیلؔ تھا۔ اُس کے بعد اُس کا بیٹا زبدیاہؔ سپہ سالار تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات