Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 2:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَور یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ اَور داویؔد کے آدمی نکلے اَور گِبعونؔ کے تالاب پر اُن سے ملے۔ ایک فریق تالاب کے ایک طرف بیٹھ گیا اَور دُوسرا دُوسری طرف۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور ضرویاؔہ کا بیٹا یوآب اور داؤُد کے مُلازِم نِکلے اور جِبعُوؔن کے تالاب پر اُن سے مِلے اور دونوں فرِیق بَیٹھ گئے۔ ایک تالاب کی اِس طرف اور دُوسرا تالاب کی دُوسری طرف۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 यह देखकर दाऊद की फ़ौज योआब बिन ज़रूयाह की राहनुमाई में उनसे लड़ने के लिए निकली। दोनों फ़ौजों की मुलाक़ात जिबऊन के तालाब पर हुई। अबिनैर की फ़ौज तालाब की उरली तरफ़ रुक गई और योआब की फ़ौज परली तरफ़।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 یہ دیکھ کر داؤد کی فوج یوآب بن ضرویاہ کی راہنمائی میں اُن سے لڑنے کے لئے نکلی۔ دونوں فوجوں کی ملاقات جِبعون کے تالاب پر ہوئی۔ ابنیر کی فوج تالاب کی اُرلی طرف رُک گئی اور یوآب کی فوج پرلی طرف۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 2:13
13 حوالہ جات  

اَور ضرویاہؔ اَور ابیگیلؔ اُن کی بہنیں تھیں۔ اَور ابیشائی، یُوآبؔ اَور عساہیلؔ یہ تینوں ضرویاہؔ کے بیٹے تھے۔


اَور یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ فَوج کا سپہ سالار تھا اَور یہوشافاطؔ بِن احِیلودؔ مورّخ تھا؛


تو وہ اَپنے سبھی لوگوں کو ساتھ لے کر اِشمعیل بِن نتنیاہؔ سے لڑنے کو نکل پڑے اَور اُسے گِبعونؔ کے بڑے تالاب کے پاس پکڑ لیا۔


داویؔد نے کہاتھا، ”جو کویٔی یبُوسیوں پر حملہ کرنے میں پہل کرےگا اُسے سپہ سالار بنا دیا جائے گا۔“ یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ جو پہلے حملہ آور ہُوا سپہ سالار بنا دیا گیا۔


اَور ادُونیّاہؔ نے یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ اَور ابیاترؔ کاہِنؔ کے ساتھ صلاح مشورہ کیا اَور وہ ادُونیّاہؔ کی طرف ہوکر اُس کی مدد کرنے لگے۔


اَور یُوآبؔ اِسرائیل کے تمام فَوج کا سالار تھا اَور بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کریتیوں اَور پِلیتھیوں پر مامُور تھا۔


اَور ضرویاہؔ کے تینوں بیٹے یُوآبؔ، ابیشائی اَور عساہیلؔ وہاں مَوجُود تھے۔ عساہیلؔ جنگلی ہِرن کی مانند سُبک پا تھا۔


اَور جَب وہ گِبعونؔ میں واقع اُس بڑی چٹّان پر پہُنچے تو عماساؔ اُنہیں مِلنے آیا۔ یُوآبؔ جنگی لباس پہنے ہُوئے تھا اَور اُس کی کمر میں ایک پٹکا بندھا ہُوا تھا جِس کے مِیان میں ایک تلوار لٹک رہی تھی۔ جوں ہی اُس نے قدم آگے رکھا تلوار اُس کی مِیان سے باہر گِر پڑی۔


”اِس کے علاوہ تُمہیں یہ بھی مَعلُوم ہے کہ یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ نے میرے ساتھ کیا کیا غلط سلُوک کیا تھا، اُس نے اِسرائیلی فَوج کے دو سپہ سالاروں ابنیرؔ بِن نیرؔ اَور یترؔ کے بیٹے عماساؔ کے ساتھ کیا کیا تھا۔ یُوآبؔ نے اُنہیں قتل کیا اَور صُلح کے وقت اَیسے خُون بہایا، گویا جنگ جاری ہے اَور اُس نے خُون سے اَپنے کمربند اَور جُوتوں کو آلُودہ کیا۔


تَب داویؔد نے حِتّی احِیملکؔ اَور ضرویاہؔ کے بیٹے ابیشائی سے جو یُوآبؔ کا بھایٔی تھا پُوچھا، ”کون میرے ساتھ چھاؤنی میں شاؤل کے پاس چلے گا؟“ ابیشائی نے کہا، ”مَیں آپ کے ساتھ چلُوں گا۔“


تیس سُورما اِن میں سے تھے: یُوآبؔ کا بھایٔی عساہیلؔ، اِلحنانؔ بیت لحمؔ کے دُودؔو کا بیٹا،


چوتھے مہینے کے لیٔے چوتھا سپہ سالار یُوآبؔ کا بھایٔی عساہیلؔ تھا۔ اُس کے بعد اُس کا بیٹا زبدیاہؔ سپہ سالار تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات