Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 19:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَور بنی اِسرائیل کے تمام قبیلوں میں سَب لوگ آپَس میں یہ بحث کرنے لگے کہ، ”جِس بادشاہ نے ہمیں ہمارے دُشمنوں کے ہاتھ سے چھُڑایا اَور ہمیں فلسطینیوں کے ہاتھ سے بچایا اَب وُہی اَبشالومؔ کے سامنے سے مُلک چھوڑکر بھاگ گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اور اِسرائیل کے قبِیلوں کے سب لوگوں میں جھگڑا تھا اور وہ کہتے تھے کہ بادشاہ نے ہمارے دُشمنوں کے ہاتھ سے اور فِلستِیوں کے ہاتھ سے ہم کو بچایا اور اب وہ ابی سلوؔم کے سامنے سے مُلک چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 इसराईल के तमाम क़बीलों में लोग आपस में बहस-मुबाहसा करने लगे, “दाऊद बादशाह ने हमें हमारे दुश्मनों से बचाया, और उसी ने हमें फ़िलिस्तियों के हाथ से आज़ाद कर दिया। लेकिन अबीसलूम की वजह से वह मुल्क से हिजरत कर गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اسرائیل کے تمام قبیلوں میں لوگ آپس میں بحث مباحثہ کرنے لگے، ”داؤد بادشاہ نے ہمیں ہمارے دشمنوں سے بچایا، اور اُسی نے ہمیں فلستیوں کے ہاتھ سے آزاد کر دیا۔ لیکن ابی سلوم کی وجہ سے وہ ملک سے ہجرت کر گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 19:9
15 حوالہ جات  

تَب داویؔد نے اَپنے تمام مُلازمین سے جو اُس کے ساتھ یروشلیمؔ میں تھے کہا، ”آؤ، ہم بھاگ چلیں ورنہ ہم میں سے کویٔی بھی اَبشالومؔ کے ہاتھ سے بچ کر نکلنے نہ پایٔےگا۔ ہمیں فوراً چل دینا چاہئے ورنہ وہ فوراً کُوچ کرکے ہمیں آ لے گا اَور تباہ کر دے گا اَور سارے شہر کو تلوار سے ہلاک کر ڈالے گا۔“


لہٰذا داویؔد بَعل پراضیمؔ کو گئے اَور وہاں اُس نے اُنہیں شِکست دی۔ اُس نے کہا، ”جَیسے اَچانک سیلاب کا پانی پھوٹ کر بہہ نکلتا ہے وَیسے ہی یَاہوِہ نے میرے دُشمنوں کو میرے سامنے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔“ اِس لیٔے وہ جگہ بَعل پراضیمؔ کہلائی۔


اُس نے اَپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اُس فلسطینی کو مارا اَور یَاہوِہ نے سارے اِسرائیل کے لیٔے ایک بڑی فتح حاصل کی اَور آپ اِسے دیکھ کر خُوش ہُوئے۔ پھر آپ داویؔد جَیسے معصُوم آدمی کو بلاوجہ قتل کرکے کیوں مُجرم بننا چاہتے ہیں؟“


تو شاؤل نے جَواب دیا، ”کہ داویؔد سے کہو، ’بادشاہ اَپنے دُشمنوں سے بدلہ لینے کی خاطِر فلسطینیوں کے ختنہ کی سَو کھلڑیوں کے سِوا دُلہن کے لیٔے مَہر کی اَور کویٔی رقم نہیں چاہتا۔‘ “ شاؤل کا منصُوبہ تھا کہ داویؔد کو فلسطینیوں کے ہاتھ سے مروا ڈالے۔


داویؔد نے اُس فلسطینی پر محض ایک فلاخن اَور ایک پتّھر سے فتح پائی اَور اَپنے ہاتھ میں تلوار لیٔے بغیر اُس نے فلسطینی کو مار گرایا اَور اُسے ہلاک کر دیا۔


تو مَیں نے اُن سے کہا، ’جِس کسی کے پاس سونے کا کویٔی زیور ہے وہ اُسے اُتار کر لے آئے۔‘ تَب اُنہُوں نے اُسے مُجھے دیا اَور جَب مَیں نے سارے سونے کو آگ میں ڈالا تو یہ بچھڑا نکل پڑا۔“


اَور اَبشالومؔ جسے ہم نے مَسح کرکے بادشاہ بنایا وہ بھی جنگ میں مارا گیا ہے، اِس لئے اَب تُم داویؔد بادشاہ کو واپس لانے کی بات کیوں نہیں کرتے؟“


جَب بادشاہ گِلگالؔ روانہ ہُوا تو کِمہامؔ بھی اُس کے ساتھ گیا اَور یہُوداہؔ کے سارے لشکر اَور اِسرائیل کے آدھے لشکر نے بادشاہ کو حِفاظت سے پار پہُنچایا۔


”آپ نے مُجھے لوگوں کی یلغار سے بھی چھُڑا لیا؛ آپ نے مُجھے قوموں کا سردار بنانے کے لیٔے محفوظ رکھا۔ اَور جِن لوگوں سے میں واقف بھی نہ تھا وہ میری خدمت کرنے لگے،


آپ نے مُجھے لوگوں کی یلغار سے بھی چھُڑا لیا؛ اَور مُجھے قوموں کا سردار بنا دیا؛ اَور جِن لوگوں سے میں واقف بھی نہ تھا وہ میری خدمت کرنے لگے۔


اَور اُنہُوں نے اَبشالومؔ کو لے کر جنگل کے ایک بڑے گڑھے میں پھینک دیا اَور اُس کے اُوپر پتّھروں کا ایک بڑا ڈھیر لگا دیا۔ اِس دَوران تمام بنی اِسرائیلی اَپنے اَپنے خیموں کو بھاگ گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات