Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 19:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 یُوآبؔ گھر میں بادشاہ کے پاس جا کر کہنے لگا، ”آپ نے اَپنے سَب آدمیوں کو شرمندہ کر دیا جنہوں نے آج کے دِن آپ کے بیٹوں اَور بیٹیوں، اَور تمہاری بیویوں اَور داشتاؤں کی جانیں بچائی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 تب یُوآب گھر میں بادشاہ کے پاس جا کر کہنے لگا کہ تُو نے آج اپنے سب خادِموں کو شرمسار کِیا جِنہوں نے آج کے دِن تیری جان اور تیرے بیٹوں اور تیری بیٹِیوں کی جانیں اور تیری بِیوِیوں کی جانیں اور تیری حرموں کی جانیں بچائِیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 तब योआब उसके पास जाकर उसे समझाने लगा, “आज आपके ख़ादिमों ने न सिर्फ़ आपकी जान बचाई है बल्कि आपके बेटों, बेटियों, बीवियों और दाश्ताओं की जान भी। तो भी आपने उनका मुँह काला कर दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 تب یوآب اُس کے پاس جا کر اُسے سمجھانے لگا، ”آج آپ کے خادموں نے نہ صرف آپ کی جان بچائی ہے بلکہ آپ کے بیٹوں، بیٹیوں، بیویوں اور داشتاؤں کی جان بھی۔ توبھی آپ نے اُن کا منہ کالا کر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 19:5
9 حوالہ جات  

نَجات یَاہوِہ کی طرف سے ہے، آپ کے لوگوں پر آپ کی رحمت ہو!


اِس لیٔے آپ نے اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے حوالہ کر دیا جنہوں نے اُنہیں ستایا۔ لیکن اُنہُوں نے اَپنے دُکھ درد میں آپ سے فریاد کی اَور آپ نے آسمان سے اُن کی فریاد سُنی اَور اَپنے بڑے کرم سے اُنہیں رِہائی دینے والے دئیے جنہوں نے اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے ہاتھ سے چھُڑایا۔


اَور آج اگرچہ میں مَسح کیا ہُوا بادشاہ ہُوں میں کمزور ہُوں اَور ضرویاہؔ کے یہ بیٹے مُجھ سے زِیادہ طاقتور ہیں۔ یَاہوِہ بدکار کو اُس کی بدی کے مُطابق بدلہ دے!“


بادشاہ نے اَپنا مُنہ ڈھانک کر بُلند آواز سے چِلّانا شروع کر دیا، ”ہائے میرے بیٹے اَبشالومؔ! ہائے اَبشالومؔ میرے بیٹے۔ میرے بیٹے!“


آپ اُنہیں جو آپ سے نفرت کرتے ہیں مَحَبّت کرتے ہیں اَور اُن سے جو آپ سے مَحَبّت کرتے ہیں نفرت کرتے ہیں۔ آج آپ نے ظاہر کر دیا ہے کہ آپ کی نظر میں اَپنے سرداروں اَور اَپنے آدمیوں کی کویٔی وقعت نہیں۔ میں سمجھتا ہُوں کہ اگر اَبشالومؔ آج زندہ ہوتا اَور ہم سَب مَر گیٔے ہوتے تو آپ زِیادہ خُوش ہوتے۔


اَور عماساؔ سے کہنا، ’کیا تُم میرا اَپنا گوشت اَور خُون نہیں؟ اَب اگر میری فَوج کا سپہ سالار یُوآبؔ کی جگہ تُم نہ ہوتے تو مُجھ پر خُدا کی مار پڑے!‘ “


داویؔد کوہِ زَیتُون کی چڑھائی پر چڑھتا جا رہاتھا اَور اُس کی آنکھوں سے آنسُو بہ رہے تھے۔ اُس کا سَر ڈھکا ہُوا تھا اَور وہ ننگے پاؤں تھا۔ اُس کے ساتھ سَب لوگوں نے بھی اَپنے سَر ڈھانکے ہُوئے تھے اَور وہ روتے ہُوئے اُوپر چڑھتے جا رہے تھے۔


اَور اُنہُوں نے اَبشالومؔ کو لے کر جنگل کے ایک بڑے گڑھے میں پھینک دیا اَور اُس کے اُوپر پتّھروں کا ایک بڑا ڈھیر لگا دیا۔ اِس دَوران تمام بنی اِسرائیلی اَپنے اَپنے خیموں کو بھاگ گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات