Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 19:41 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

41 اَور تھوڑی دیر کے بعد اِسرائیل کے سارے لوگ آکر داویؔد بادشاہ سے کہنے لگے کہ، ”ہمارے بھایٔی یہُوداہؔ بادشاہ کو، اُس کے گھرانے اَور اُس کے آدمیوں کو یردنؔ پار سے چوری سے کیوں لایٔے؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

41 تب اِسرائیل کے سب لوگ بادشاہ کے پاس آ کر اُس سے کہنے لگے کہ ہمارے بھائی بنی یہُوداؔہ تُجھے کیوں چوری سے لے آئے اور بادشاہ کو اور اُس کے گھرانے کو اور داؤُد کے ساتھ جِتنے تھے اُن کو یَردن کے پار سے لائے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

41 रास्ते में इसराईल के मर्द बादशाह के पास आकर शिकायत करने लगे, “हमारे भाइयों यहूदाह के लोगों ने आपको आपके घराने और फ़ौजियों समेत चोरी चोरी क्यों दरियाए-यरदन के मग़रिबी किनारे तक पहुँचाया? यह ठीक नहीं है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

41 راستے میں اسرائیل کے مرد بادشاہ کے پاس آ کر شکایت کرنے لگے، ”ہمارے بھائیوں یہوداہ کے لوگوں نے آپ کو آپ کے گھرانے اور فوجیوں سمیت چوری چوری کیوں دریائے یردن کے مغربی کنارے تک پہنچایا؟ یہ ٹھیک نہیں ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 19:41
7 حوالہ جات  

اِفرائیمؔ کے لوگوں نے اَپنی فَوج جمع کی اَور ضِفونؔ کو جا کر یِفتاحؔ سے کہنے لگے، ”تُم ہمیں اَپنے ساتھ لیٔے بغیر بنی عمُّون سے لڑنے کیوں گئے؟ ہم تُمہیں پُورے گھر سمیت جَلا دیں گے۔“


تَب اِفرائیمؔ کے لوگوں نے گدعونؔ سے پُوچھا، ”تُم نے ہمارے ساتھ اَیسا سلُوک کیوں کیا؟ جَب تُم مِدیانیوں سے لڑنے گئے تو ہمیں کیوں نہ بُلایا؟“ اَور وہ اُس کے ساتھ زوردار بحث کرنے لگے۔


اَور اُس دِن وہ لوگ شہر میں اَیسی خاموشی کے ساتھ داخل ہُوئے جَیسے میدانِ جنگ سے فرار ہُوئے لوگ شرم کے مارے دبے پاؤں آتے ہیں۔


تَب داویؔد بادشاہ نے صدُوقؔ اَور ابیاترؔ کاہِنوں کو یہ پیغام بھیجا: ”یہُوداہؔ کے بُزرگوں سے پُوچھو کہ بادشاہ کو اُس کے محل میں لانے کے لیٔے تُم سَب سے پیچھے کیوں ہو جَب کہ اُن ساری باتوں کا چرچا جو اِسرائیل میں ہو رہاہے وہ بادشاہ کی جائے قِیام تک پہُنچ چُکاہے؟


تُم میرے بھایٔی ہو اَور میرا اَپنا گوشت اَور خُون ہو، پھر بادشاہ کو واپس لانے میں تُم سَب سے پیچھے کیوں ہو؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات