Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 18:33 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 یہ سُن کر بادشاہ کا دِل دھک سے رہ گیا اَور وہ روتا ہُوا پھاٹک کے دروازہ کے اُوپر کمرہ کی طرف چل دیا۔ وہ چلتے چلتے یُوں کہتے جاتا تھا: ”ہائے میرے بیٹے اَبشالومؔ! میرے بیٹے، میرے بیٹے اَبشالومؔ! کاش تیرے بدلے میں مَرجاتا۔ اَے اَبشالومؔ، میرے بیٹے، میرے بیٹے!“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

33 تب بادشاہ بُہت بے چَین ہو گیا اور اُس کوٹھری کی طرف جو پھاٹک کے اُوپر تھی روتا ہُؤا چلا اور چلتے چلتے یُوں کہتا جاتا تھا ہائے میرے بیٹے ابی سلوؔم! میرے بیٹے! میرے بیٹے ابی سلوؔم! کاش مَیں تیرے بدلے مَر جاتا! اَے ابی سلوؔم! میرے بیٹے! میرے بیٹے!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 यह सुनकर बादशाह लरज़ उठा। शहर के दरवाज़े के ऊपर की फ़सील पर एक कमरा था। अब बादशाह रोते रोते सीढ़ियों पर चढ़ने लगा और चीख़ते-चिल्लाते उस कमरे में चला गया, “हाय मेरे बेटे अबीसलूम! मेरे बेटे, मेरे बेटे अबीसलूम! काश मैं ही तेरी जगह मर जाता। हाय अबीसलूम, मेरे बेटे, मेरे बेटे!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 یہ سن کر بادشاہ لرز اُٹھا۔ شہر کے دروازے کے اوپر کی فصیل پر ایک کمرا تھا۔ اب بادشاہ روتے روتے سیڑھیوں پر چڑھنے لگا اور چیختے چلّاتے اُس کمرے میں چلا گیا، ”ہائے میرے بیٹے ابی سلوم! میرے بیٹے، میرے بیٹے ابی سلوم! کاش مَیں ہی تیری جگہ مر جاتا۔ ہائے ابی سلوم، میرے بیٹے، میرے بیٹے!“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 18:33
11 حوالہ جات  

بادشاہ نے اَپنا مُنہ ڈھانک کر بُلند آواز سے چِلّانا شروع کر دیا، ”ہائے میرے بیٹے اَبشالومؔ! ہائے اَبشالومؔ میرے بیٹے۔ میرے بیٹے!“


احمق بیٹا اَپنے باپ کے لیٔے رنج اَور اَپنی ماں کے لیٔے تلخی لاتا ہے۔


شُلومونؔ کی امثال: دانا بیٹا اَپنے باپ کے لیٔے خُوشی لاتا ہے، لیکن احمق بیٹا اَپنی ماں کے غم کا باعث ہوتاہے۔


جِس طرح باپ اَپنے بچّوں پر ترس کھاتا ہے، اُسی طرح یَاہوِہ اُن لوگوں پر ترس کھاتے ہیں جو اُن کا خوف رکھتے ہیں؛


کاش اَیسا ہو سَکتا کہ اَپنے یہُودی بھائیوں کی خاطِر جو جِسم کے لِحاظ سے میری قوم کے لوگ ہیں، میں خُود ملعُون ہوکر المسیح سے محروم ہو جاتا!


لیکن اَب مہربانی سے اُن کا گُناہ مُعاف کر دیں۔ اگر نہیں تو میرا نام اُس کِتاب میں سے جو آپ نے لکھی ہے مٹا دیں۔“


حضرت ایلیّاہ بھی ہماری طرح اِنسان تھے۔ اُنہُوں نے بڑی شِدّت سے دعا کی کہ بارش نہ ہو اَور ساڑھے تین بَرس تک زمین پر بارش نہ ہُوئی۔


اَبراہامؔ اِس بات سے بےحد پریشان ہویٔے کیونکہ آخِر اِشمعیل بھی تو اُن کا بیٹا تھا۔


یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ کو محسُوس ہُوا کہ بادشاہ کا دِل اَبشالومؔ کا متمنّی ہے


اَور یُوآبؔ کو بتایا گیا کہ دیکھو، ”بادشاہ اَبشالومؔ کے لیٔے نوحہ اَور ماتم کر رہاہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات