Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 18:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 بادشاہ نے پُوچھا: کیا وہ جَوان اَبشالومؔ خیریت سے ہے؟ اخِیمعضؔ نے جَواب دیا کہ، ”جَب یُوآبؔ نے بادشاہ کے خادِم یعنی اِس خادِم کو روانہ فرمایا تو مَیں نے بڑی ہلچل دیکھی۔ مگر مُجھے مَعلُوم نہیں کہ وہ کیا تھی۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 بادشاہ نے پُوچھا کیا وہ جوان ابی سلوؔم سلامت ہے؟ اخِیمعض نے کہا کہ جب یُوآب نے بادشاہ کے خادِم کو یعنی مُجھ کو جو تیرا خادِم ہُوں روانہ کِیا تو مَیں نے ایک بڑی ہلچل تو دیکھی پر مَیں نہیں جانتا کہ وہ کیا تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 दाऊद ने पूछा, “और मेरा बेटा अबीसलूम? क्या वह महफ़ूज़ है?” अख़ीमाज़ ने जवाब दिया, “जब योआब ने मुझे और बादशाह के दूसरे ख़ादिम को आपके पास रुख़सत किया तो उस वक़्त बड़ी अफ़रा-तफ़री थी। मुझे तफ़सील से मालूम न हुआ कि क्या हो रहा है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 داؤد نے پوچھا، ”اور میرا بیٹا ابی سلوم؟ کیا وہ محفوظ ہے؟“ اخی معض نے جواب دیا، ”جب یوآب نے مجھے اور بادشاہ کے دوسرے خادم کو آپ کے پاس رُخصت کیا تو اُس وقت بڑی افرا تفری تھی۔ مجھے تفصیل سے معلوم نہ ہوا کہ کیا ہو رہا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 18:29
6 حوالہ جات  

تَب اخِیمعضؔ بِن صدُوقؔ نے یُوآبؔ سے پھر کہا، ”خواہ کچھ ہو مہربانی کرکے مُجھے بھی اُس کُوشی کے پیچھے دَوڑ جانے دیں۔“ لیکن یُوآبؔ نے جَواب دیا، ”میرے بیٹے! تُو کیوں جانا چاہتاہے؟ یہ اَیسی خبر نہیں ہے جِس کے عوض تُجھے کویٔی اِنعام ملے گا۔“


یُوآبؔ نے عماساؔ سے کہا: ”بھایٔی! تُم خیریت سے ہو؟“ اَور ساتھ ہی عماساؔ کو چُومنے کے لیٔے اَپنے داہنے ہاتھ سے اُس کی داڑھی پکڑ لی۔


بادشاہ نے کہا: ”اَچھّا، اُدھر ایک طرف ہوکر کھڑا رہ۔“ لہٰذا وہ ایک طرف ہٹ گیا اَور وہیں کھڑا رہا۔


تَب بادشاہ نے اُس کُوشی سے پُوچھا، ”کیا وہ جَوان اَبشالومؔ خیریت سے ہے؟“ اُس کُوشی نے جَواب دیا، ”میرے آقا بادشاہ کے سَب دُشمن اَور وہ سَب جو آپ کو نُقصان پہچانے کے لیٔے بغاوت کریں اُن کا حَشر اُس جَوان کی مانند ہو۔“


فوراً اُس سے مُلاقات کرنے کے لیٔے دَوڑو اَور اُس سے دریافت کرو، ’کیا سَب خیریت ہے، کیا تمہارا شوہر خیریت سے ہے، اَور کیا تمہارا بیٹا خیریت سے ہے؟‘ “ اُس عورت نے جَواب دیا، ”سَب خیریت ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات