Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 17:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 شہد اَور دہی، بھیڑ بکری اَور گائے کے دُودھ کا پنیر بھی لایٔے۔ یہ چیزیں داویؔد اَور اُن کے لوگوں کے کھانے کے لیٔے اِس خیال سے لایٔے تھے کہ، ”بیابان میں داویؔد اَور اُن کے لوگ بھُوکے پیاسے اَور تھکے ماندے ہوں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 اور شہد اور مکھّن اور بھیڑ بکریاں اور گائے کے دُودھ کا پنِیر داؤُد کے اور اُس کے ساتھ کے لوگوں کے کھانے کے لِئے لائے کیونکہ اُنہوں نے کہا کہ وہ لوگ بیابان میں بُھوکے اور ماندے اور پِیاسے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 शहद, दही, भेड़-बकरियाँ और गाय के दूध का पनीर मुहैया किया। क्योंकि उन्होंने सोचा, “यह लोग रेगिस्तान में चलते चलते ज़रूर भूके, प्यासे और थकेमाँदे हो गए होंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 شہد، دہی، بھیڑبکریاں اور گائے کے دودھ کا پنیر مہیا کیا۔ کیونکہ اُنہوں نے سوچا، ”یہ لوگ ریگستان میں چلتے چلتے ضرور بھوکے، پیاسے اور تھکے ماندے ہو گئے ہوں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 17:29
15 حوالہ جات  

بادشاہ نے ضیباؔ سے پُوچھا، ”تُم اِنہیں کس لیٔے لائے ہو؟“ ضیباؔ نے جَواب دیا کہ گدھے بادشاہ کے گھرانے کی سواری کے لیٔے ہیں اَور روٹی اَور پھل لوگوں کے کھانے کے لیٔے ہیں اَور مَے اُن لوگوں کے لیٔے ہے جو بیابان میں تھک کر چُور ہو جایٔیں تاکہ اُسے پی کر تازہ دَم ہو سکیں۔


پیاسوں کے لیٔے پانی لاؤ؛ اَے تیماؔ کے رہنے والو، بھاگنے والوں کے لیٔے کھانا لاؤ۔


اَور بادشاہ اَور اُس کے ہمراہ تمام لوگ تھکے ماندے اَپنی منزلِ مقصود پر پہُنچے اَور تازہ دَم ہُوئے۔


مُقدّسین کی ضروُرتیں پُوری کرو، مُسافر پروَری میں لگے رہو۔


اَور یوأنّہؔ ہیرودیسؔ کے دیوان؛ خُوزہؔ کی بیوی تھی، اَور سوسنّؔاہ اَور کیٔی دُوسری خواتین جو اَپنے مال و اَسباب سے اُن کی خدمت کرتی تھیں۔


کیا وہ یہ نہیں کہ اَپنی روٹی میں بھُوکوں کو شریک کرے اَور مارے مارے پھرتے ہُوئے مسکینوں کو آسرا دے جَب کسی کو ننگا دیکھے تو اُسے کپڑے پہنائے، اَور اَپنے ہم جنس سے روپوشی نہ کرے۔


کیونکہ یَاہوِہ خُدا آفتاب اَور سِپر ہیں؛ یَاہوِہ فضل اَور جلال بخشتے ہیں؛ اَور جِن کی روِش بے اِلزام ہو اُنہیں کسی نِعمت سے محروم نہیں رکھتے۔


اَور مَیں چاہتا ہُوں کہ جَب وہ تھکا ماندہ اَور کمزور دِکھائی دے اُس وقت اُس پر حملہ کر دُوں۔ میں اُسے خوفزدہ کر دُوں گا اَور سَب لوگ جو اُس کے ساتھ ہیں بھاگ جایٔیں گے۔ میں صِرف بادشاہ کو مار گرانا چاہتا ہُوں


اَور اُن کی پلٹن کے سردار کے لیٔے پنیر کی دس ٹکیاں بھی ساتھ لیتا جا اَور دیکھنا تیرے بھائیوں کا کیا حال ہے اَور اُن کی طرف سے کویٔی نِشانی لے کر واپس آنا۔


دِن بھر وہ زِیادہ پانے کی تمنّا کرتا رہتاہے، لیکن صادق دیتاہے اَور دریغ نہیں کرتا۔


وہ بھُوک پیاس کی وجہ سے، مرنے کے قریب تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات