Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 17:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 ”لہٰذا مَیں آپ کو صلاح دیتا ہُوں کہ دانؔ سے لے کر بیرشبعؔ تک تمام اِسرائیلی جو سمُندر کی ریت کی مانند لاتعداد ہیں آپ کے پاس جمع ہُوں اَور آپ خُود جنگ میں اُن کی قیادت کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 سو مَیں یہ صلاح دیتا ہُوں کہ دان سے بیرؔسبع تک کے سب اِسرائیلی سمُندر کے کنارے کی ریت کی طرح تیرے پاس کثرت سے اِکٹّھے کِئے جائیں اور تُو آپ ہی لڑائی پر جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 यह पेशे-नज़र रखकर मैं आपको एक और मशवरा देता हूँ। शिमाल में दान से लेकर जुनूब में बैर-सबा तक लड़ने के क़ाबिल तमाम इसराईलियों को बुलाएँ। इतने जमा करें कि वह साहिल की रेत की मानिंद होंगे, और आप ख़ुद उनके आगे चलकर लड़ने के लिए निकलें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 یہ پیشِ نظر رکھ کر مَیں آپ کو ایک اَور مشورہ دیتا ہوں۔ شمال میں دان سے لے کر جنوب میں بیرسبع تک لڑنے کے قابل تمام اسرائیلیوں کو بُلائیں۔ اِتنے جمع کریں کہ وہ ساحل کی ریت کی مانند ہوں گے، اور آپ خود اُن کے آگے چل کر لڑنے کے لئے نکلیں۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 17:11
14 حوالہ جات  

اِس لیٔے میں یقیناً تُمہیں برکت دُوں گا اَور تمہاری اَولاد کو آسمان کے سِتاروں اَور سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند بے شُمار بڑھاؤں گا اَور تمہاری اَولاد اَپنے دُشمنوں کے شہروں پر قابض ہوگی،


یَاہوِہ نے خُود کو ظاہر کر دیا، اُنہُوں نے اِنصاف کیا ہے؛ اَور بدکار لوگ اَپنے ہاتھوں کے کاموں میں پھنس جاتے ہیں۔


تَب دانؔ سے لے کر بیرشبعؔ تک کے اَور گِلعادؔ کے مُلک کے تمام بنی اِسرائیل مُتّحد ہوکر نکلے اَور مِصفاہؔ میں یَاہوِہ کے حُضُور اِکٹھّے ہُوئے


وہ اَپنی تمام افواج اَور کثیرُالتعداد گھوڑوں اَور رتھوں کے ساتھ چلے آئے۔ اُس بھاری لشکر کی تعداد سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند تھی۔


تَب بِن ہددؔ نے احابؔ کے پاس ایک اَور پیغام بھیجا: ”معبُود مُجھ سے اَیسا ہی بَلکہ اِس سے بھی بدتر سلُوک کریں، اگر سامریہؔ کو میں اِس قدر تباہ نہ کر دُوں کہ سامریہؔ میں میرے فَوج کے لیٔے اِتنی بھی مٹّی باقی نہ بچے کہ میرے فَوجی ایک ایک مُٹّھی بھر بھی اِس کی خاک کو اَپنے ساتھ لے جا سکیں۔“


اَور یہُوداہؔ اَور اِسرائیل میں آبادی سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند تھی۔ اَور وہ کھاتے پیتے اَور ہنسی خُوشی میں زندگی بسر کرتے تھے۔


پس بادشاہ نے یُوآبؔ اَور اُس کے ساتھ فَوج کے سپہ سالاروں سے کہا، ”دانؔ سے لے کر بیرشبعؔ تک بنی اِسرائیل کے تمام قبیلوں میں جاؤ اَور اُن لوگوں کا شُمار کرو جو جنگ کرنے کے قابل ہُوں تاکہ مُجھے مَعلُوم ہو کہ اَیسے کتنے آدمی ہیں۔“


اَب تُم باقی فَوجیوں کو جمع کرو اَور شہر کا محاصرہ کرکے اُس پر قبضہ کر لو کیونکہ اگر مَیں اُسے فتح کروں گا تو وہ میرے نام سے موسوم ہو جائے گا۔“


مَیں تمہاری نَسل کو خاک کے ذرّوں کی مانند بناؤں گا۔ اگر کویٔی شخص خاک کے ذرّوں کو گِن سکے تو تمہاری نَسل کو بھی گِنا جا سکےگا۔


دُوسرے دِن صُبح سویرے ہی اَبراہامؔ نے کچھ کھانا اَور پانی کی مشک لے کر ہاگارؔ کے کندھے پر رکھ دی اَور ہاگارؔ کو اُن کے لڑکے کے ساتھ وہاں سے رخصت کر دیا اَور وہ چلی گئیں اَور بیرشبعؔ کے بیابان میں بھٹکتی پھریں۔


اَور تمام اِسرائیل نے دانؔ سے بیرشبعؔ تک تسلیم کر لیا کہ شموایلؔ یَاہوِہ کا مُقرّر کیا ہُوا نبی ہے۔


اَور فلسطینی تین ہزار رتھوں، چھ ہزار رتھ بانوں اَور سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند کثیر فَوجی سپاہیوں کے ہمراہ اِسرائیل کے ساتھ لڑنے کے لیٔے جمع ہُوئے۔ اُنہُوں نے پیش قدمی کرکے بیت آوِنؔ کے مشرق میں مِکماشؔ میں پڑاؤ کیا۔


یعنی یہ کہ بادشاہی شاؤل کے گھرانے سے مُنتقل کرکے داویؔد کے تخت کو اِسرائیل اَور یہُوداہؔ پر دانؔ سے بیرشبعؔ تک قائِم کروں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات