Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 16:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 تَب ابیشائی بِن ضرویاہؔ نے بادشاہ سے کہا، ”یہ مریل کُتّا اَور میرے آقا بادشاہ پر لعنت کرے؟ مُجھے اِجازت دیں کہ جا کر اُس کا سَر قلم کر دُوں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 تب ضروؔیاہ کے بیٹے ابِیشے نے بادشاہ سے کہا یہ مَرا ہُؤا کُتّا میرے مالِک بادشاہ پر کیوں لَعنت کرے؟ مُجھ کو ذرا اُدھر جانے دے کہ اُس کا سر اُڑا دُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 अबीशै बिन ज़रूयाह बादशाह से कहने लगा, “यह कैसा मुरदा कुत्ता है जो मेरे आक़ा बादशाह पर लानत करे? मुझे इजाज़त दें, तो मैं जाकर उसका सर क़लम कर दूँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 ابی شے بن ضرویاہ بادشاہ سے کہنے لگا، ”یہ کیسا مُردہ کُتا ہے جو میرے آقا بادشاہ پر لعنت کرے؟ مجھے اجازت دیں، تو مَیں جا کر اُس کا سر قلم کر دوں۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 16:9
13 حوالہ جات  

”تُم خُدا پر لعنت نہ کرنا اَور اَپنی قوم کے رہنماؤں پر لعنت مت بھیجنا۔


مفِیبوستؔ نے آداب بجا لاکر کہا، ”آپ کا خادِم کیا چیز ہے کہ آپ مجھ جَیسے مریل کُتّے کی پروا کریں؟“


اِشبوستؔ کی اِس بات پر ابنیرؔ بہت غُصّہ ہُوا اَور کہنے لگاکہ، ”کیا میں یہُوداہؔ کے کسی کُتّے کا سَر ہُوں؟ آج کے دِن تک مَیں تمہارے باپ شاؤل کے گھرانے، اُس کے کُنبہ اَور دوستوں کا وفادار رہا ہُوں اَور مَیں نے تُجھے داویؔد کے حوالہ نہیں کیا۔ پھر بھی اَب تُم مُجھ پر اِس عورت سے بدکاری کرنے کا اِلزام لگاتے ہو؟


”شاہِ اِسرائیل کس کے پیچھے نِکلا ہے؟ آپ کس کے پیچھے پڑے ہیں؟ ایک مَرے ہُوئے کُتّے کے پیچھے؟ ایک پِسُّو کے پیچھے؟


سَب کا مُناسب اِحترام کرو، اَپنی مُومِنین برادری سے مَحَبّت رکھو، خُدا سے ڈرو اَور بادشاہ کی تعظیم کرو۔


پَولُسؔ نے جَواب دیا، ”بھائیو، مُجھے مَعلُوم نہ تھا کہ یہ اعلیٰ کاہِن ہیں؛ شَریعت میں لِکھّا ہے: ’تو اَپنی قوم کے رہنماؤں پر لعنت مت بھیجنا۔‘“


یہ دیکھ کر آپ کے شاگرد یعقوب اَور یُوحنّا کہنے لگے، ”اَے خُداوؔند، آپ حُکم دیں تو ہم آسمان سے آگ نازل کروا کر اِن لوگوں کو بھسم کر دیں؟“


(یُوآبؔ اَور اُس کے بھایٔی ابیشائی نے ابنیرؔ کو قتل کر دیا کیونکہ اُس نے اُن کے بھایٔی عساہیلؔ کو گِبعونؔ کی جنگ میں مار دیا تھا۔)


تَب ضرویاہؔ کے بیٹے ابیشائی نے کہا، ”کیا شِمعیؔ کا مارا جانا ضروُری نہیں؟ اُس نے یَاہوِہ کے ممسوح پر لعنت کی۔“


داویؔد نے جَواب دیا، ”اَے ضرویاہؔ کے بیٹو! تُمہیں اِس سے کیا؟ کیوں برہم ہو؟ کیا آج اَیسا دِن ہے کہ اِسرائیل میں کسی کو ماراجائے؟ کیا مُجھے خبر نہیں کہ آج اِسرائیل کا بادشاہ میں ہُوں؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات