Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 16:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 تُم نے شاؤل کے تخت پر قبضہ جمالیا، اُس کے گھرانے کے لوگوں کا خُون بہایا۔ یَاہوِہ نے تُجھ سے اُسی کا بدلہ لیا ہے۔ یَاہوِہ نے بادشاہی تیرے بیٹے اَبشالومؔ کو دے دی ہے۔ تُو خُونی ہے اِسی لیٔے تباہی اَور بربادی کا شِکار ہو رہاہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 خُداوند نے ساؤُل کے گھرانے کے سب خُون کو جِس کے عِوض تُو بادشاہ ہُؤا تیرے ہی اُوپر لَوٹایا اور خُداوند نے سلطنت تیرے بیٹے ابی سلوؔم کے ہاتھ میں دے دی ہے اور دیکھ تُو اپنی ہی شرارت میں خُود آپ پھنس گیا ہے اِس لِئے کہ تُو خُونی آدمی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 यह तेरा ही क़ुसूर था कि साऊल और उसका ख़ानदान तबाह हुए। अब रब तुझे जो साऊल की जगह तख़्तनशीन हो गया है इसकी मुनासिब सज़ा दे रहा है। उसने तेरे बेटे अबीसलूम को तेरी जगह तख़्तनशीन करके तुझे तबाह कर दिया है। क़ातिल को सहीह मुआवज़ा मिल गया है!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 یہ تیرا ہی قصور تھا کہ ساؤل اور اُس کا خاندان تباہ ہوئے۔ اب رب تجھے جو ساؤل کی جگہ تخت نشین ہو گیا ہے اِس کی مناسب سزا دے رہا ہے۔ اُس نے تیرے بیٹے ابی سلوم کو تیری جگہ تخت نشین کر کے تجھے تباہ کر دیا ہے۔ قاتل کو صحیح معاوضہ مل گیا ہے!“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 16:8
18 حوالہ جات  

کیونکہ داویؔد نے اُسے کہاتھا، ”تیرا خُون تیرے ہی سَر ہو کیونکہ جَب تُم نے کہا، ’مَیں نے یَاہوِہ کے ممسوح کو قتل کر دیا تو تُم نے اَپنے ہی مُنہ سے اَپنے خِلاف گواہی دے دی۔‘ “


خُدا نے یہ اِس لیٔے کیا کہ یرُبّعلؔ کے ستّر بیٹوں کے خِلاف کئے ہُوئے گُناہ اَور اُن کا خُون بہانے کا اِنتقام اُن کے بھایٔی اَبی ملیخ سے اَور شِکیمؔ کے شہریوں سے لیا جائے جنہوں نے اَپنے بھائیوں کو قتل کرنے میں اُس کی مدد کی تھی۔


کیونکہ اُنہُوں نے تیرے مُقدّسین اَور نبیوں کا خُون بہایا تھا، اَور تُونے اُنہیں پینے کے لیٔے خُون ہی دیا جِس کے وہ مُستحق ہیں۔“


اَے لوگو! تُم کب تک میری عظمت کو ندامت میں بدلتے رہوگے؟ تُم کب تک بطالت سے مَحَبّت رکھوگے، اَور جھُوٹے معبُودوں کو ڈھونڈتے رہوگے؟


کیٔی تو میرے متعلّق یہ کہتے ہیں، ”خُدا اُسے نَجات نہیں دیں گے۔“


گِبعونیوں کے حوالہ کیا جنہوں نے اُنہیں قتل کرکے یَاہوِہ کے آگے ایک پہاڑی پر لٹکا دیا۔ وہ ساتوں ایک ساتھ مَرے۔ اُنہیں فصل کاٹنے کے دِنوں میں عَین اُس وقت جَب جَو کی فصل کی کٹائی شروع ہو رہی تھی قتل کیا گیا۔


تَب ضرویاہؔ کے بیٹے ابیشائی نے کہا، ”کیا شِمعیؔ کا مارا جانا ضروُری نہیں؟ اُس نے یَاہوِہ کے ممسوح پر لعنت کی۔“


اَور داویؔد کی حُکمرانی کے دَوران تین سال مسلسل قحط پڑا لہٰذا داویؔد نے یَاہوِہ سے دریافت کیا۔ یَاہوِہ نے فرمایا کہ، ”یہ شاؤل اَور اُس کے خُونریز گھرانے کے سبب سے ہے اَور اِس لیٔے بھی کہ اُس نے گِبعونیوں کو قتل کیا تھا۔“


میرے دُشمنوں کا کہرام، اَور بدکار لوگوں کے گھُورنے کے سبب سے؛ کیونکہ وہ مُجھے اَذیّت پہُنچاتے اَور غُصّہ میں بُرا بھلا کہتے ہیں۔


اَور کہنے لگا، ”میرا آقا مُجھے مُجرم نہ سمجھے اَور میرے آقا بادشاہ کے یروشلیمؔ چھوڑنے کے دِن آپ کے خادِم نے جو بدسلُوکی کی اُسے بھُول جائیں اَور بادشاہ سے درخواست ہے کہ اُسے اَپنے دِل سے نکال دیں۔


”اَور یاد رکھ کہ بِنیامین قبیلے کے بحوریمؔ کے باشِندے شِمعیؔ بِن گیراؔ جو تمہارے ساتھ ہے جِس نے میرے محنایمؔ جانے کے دِن مُجھ پر سخت لعنت بھیجی اَور جَب وہ یردنؔ کے کنارے مُجھ سے مِلنے آئے تو مَیں نے یَاہوِہ کی قَسم کھا کر وعدہ کیا، ’مَیں تُمہیں تلوار سے قتل نہیں کروں گا۔‘


اگر مَیں نے اَپنے رفیق کے ساتھ بُرائی کی ہے، یا بلاوجہ اَپنے حریف کو لُوٹا ہے،


جِس طرح چڑیا اِدھر سے اُدھر اُڑتی پھرتی ہے یا ابابیل محوپرواز رہتی ہے، اُسی طرح ناواجَب لعنت کو بھی ٹھکانہ نہیں ملتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات