Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 16:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 بادشاہ نے ضیباؔ سے پُوچھا، ”تُم اِنہیں کس لیٔے لائے ہو؟“ ضیباؔ نے جَواب دیا کہ گدھے بادشاہ کے گھرانے کی سواری کے لیٔے ہیں اَور روٹی اَور پھل لوگوں کے کھانے کے لیٔے ہیں اَور مَے اُن لوگوں کے لیٔے ہے جو بیابان میں تھک کر چُور ہو جایٔیں تاکہ اُسے پی کر تازہ دَم ہو سکیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور بادشاہ نے ضِیبا سے کہا اِن سے تیرا کیا مطلَب ہے؟ ضِیبا نے کہا یہ گدھے بادشاہ کے گھرانے کی سواری کے لِئے اور روٹِیاں اور گرمی کے پَھل جوانوں کے کھانے کے لِئے ہیں اور یہ مَے اِس لِئے ہے کہ جو بیابان میں تھک جائیں اُسے پِیئیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 बादशाह ने पूछा, “आप इन चीज़ों के साथ क्या करना चाहते हैं?” ज़ीबा ने जवाब दिया, “गधे बादशाह के ख़ानदान के लिए हैं, वह इन पर बैठकर सफ़र करें। रोटी और फल जवानों के लिए हैं, और मै उनके लिए जो रेगिस्तान में चलते चलते थक जाएँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 بادشاہ نے پوچھا، ”آپ اِن چیزوں کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟“ ضیبا نے جواب دیا، ”گدھے بادشاہ کے خاندان کے لئے ہیں، وہ اِن پر بیٹھ کر سفر کریں۔ روٹی اور پھل جوانوں کے لئے ہیں، اور مَے اُن کے لئے جو ریگستان میں چلتے چلتے تھک جائیں۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 16:2
13 حوالہ جات  

شہد اَور دہی، بھیڑ بکری اَور گائے کے دُودھ کا پنیر بھی لایٔے۔ یہ چیزیں داویؔد اَور اُن کے لوگوں کے کھانے کے لیٔے اِس خیال سے لایٔے تھے کہ، ”بیابان میں داویؔد اَور اُن کے لوگ بھُوکے پیاسے اَور تھکے ماندے ہوں گے۔“


اُس کے تیس بیٹے تھے جو تیس گدھوں پر سوار ہُوا کرتے تھے۔ گِلعادؔ میں تیس شہر اُن کے اِختیار میں تھے جو آج کے دِن تک حوّوت یائیرؔ کہلاتےہیں۔


”اَے سفید گدھوں پر سوار ہونے والو، اَور نفیس قالینوں پر بیٹھنے والو، اَور اَے راہ گیر، غور کرو،


”جَب تمہارے لوگ تُجھ سے پوچھیں: ’کیا تُو ہمیں نہ بتائے گا کہ اُن سے تیرا کیا مطلب ہے؟‘


اُس نے کہا: ”میرے آقا بادشاہ! میرے نوکر نے مُجھے دھوکا دیا۔ آپ تو جانتے ہو، ’آپ کا خادِم لنگڑا ہے اِس لیٔے میرا اِرادہ یہ تھا کہ میں اَپنے گدھے پر زین ڈلوا کر اُس پر سوار ہُوں گا،‘ تاکہ میں بادشاہ کے ساتھ جا سکوں۔


اُن لوگوں کو جاتے دیکھ کر دیہات کے سَب لوگ بُلند آواز سے رونے لگے۔ بادشاہ نے بھی قِدرُونؔ کی وادی کو پار کیا اَور تمام لوگ بیابان کی طرف آگے بڑھتے چلے گیٔے۔


اِسی اَثنا میں اَبشالومؔ نے اَپنے لیٔے ایک رتھ اَور گھوڑے اَور اَپنے آگے دَوڑنے کے لیٔے پچاس آدمی حاصل کر لیٔے۔


اَور یہ ہدیہ جو آپ کی خادِمہ اَپنے آقا کے پاس لائی ہے، اُن جَوانوں کو جو میرے آقا کی پیروی کرتے ہیں دیا جائے۔


تَب اُن آدمیوں میں سے ایک نے اُسے بتایا، ”تیرے باپ نے ایک سخت قَسم دے کر لوگوں کو آگاہ کر دیا تھا، ’جو کویٔی آج کچھ کھائے گا ملعُون ہوگا!‘ یہی وجہ ہے کہ لوگ بھُوک کی وجہ سے بے ہوش ہونے کو ہیں۔“


عیسَوؔ نے پُوچھا، ”اِن سَب گائے، بَیل سے جو مُجھے ملے، تمہارا کیا مطلب ہے؟“ یعقوب نے کہا، ”میرے آقا، وہ اِس لیٔے ہیں کہ آپ کی مہربانی مُجھ پر ہو۔“


اَور اَبی ملیخ نے اَبراہامؔ سے پُوچھا، ”بھیڑ کے اِن سات مادہ برّوں کو الگ رکھنے سے آپ کا کیا مطلب ہے؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات