Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 15:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اَور اُس کے تمام مُلازمین اُس کے آگے ہوکر گزرے۔ نیز سَب کریتی اَور سَب پِلیتھی اَور وہ تمام چھ سَو گِتّی جو گاتؔھ سے بادشاہ کے ساتھ ہو لیٔے تھے، اُس کے سامنے آگے چلے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اور اُس کے سب خادِم اُس کے برابر سے ہوتے ہُوئے آگے گئے اور سب کریتی اور سب فلیتی اور سب جاتی یعنی وہ چھ سَو آدمی جو جات سے اُس کے ساتھ آئے تھے بادشاہ کے سامنے آگے چلے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 उसने अपने तमाम पैरोकारों को आगे निकलने दिया, पहले शाही दस्ते करेतीओ-फ़लेती को, फिर उन 600 जाती आदमियों को जो उसके साथ जात से यहाँ आए थे और आख़िर में बाक़ी तमाम लोगों को।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اُس نے اپنے تمام پیروکاروں کو آگے نکلنے دیا، پہلے شاہی دستے کریتی و فلیتی کو، پھر اُن 600 جاتی آدمیوں کو جو اُس کے ساتھ جات سے یہاں آئے تھے اور آخر میں باقی تمام لوگوں کو۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 15:18
16 حوالہ جات  

اَور بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کریتیوں اَور پِلیتھیوں کا مُنشی تھا؛ اَور داویؔد کے بیٹے کاہِنؔ تھے۔


اَور بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کریتیوں اَور پِلیتھیوں کا اعلیٰ اہلکار تھا اَور داویؔد کے بیٹے بادشاہ کے اعلیٰ حاکم تھے۔


لہٰذا صدُوقؔ کاہِنؔ، ناتنؔ نبی، بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ اَور کریتی اَور پِلیتھی گیٔے اَور شُلومونؔ کو داویؔد بادشاہ کے خچّر پر سوار کرایا اَور اُسے حِفاظت سے گیحونؔ لایٔے۔


اَور یُوآبؔ اِسرائیل کے تمام فَوج کا سالار تھا اَور بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کریتیوں اَور پِلیتھیوں پر مامُور تھا۔


لہٰذا یُوآبؔ کے آدمی اَور کریتی اَور پِلیتھی اَور تمام جنگجو زبردست سُورما ابیشائی کی زیرِ قیادت نکلے اَور سبعؔ بِن بِکریؔ کا تعاقب کرنے کے لیٔے یروشلیمؔ سے روانہ ہو گئے۔


ہم نے کریتیوں کے جُنوب میں اَور یہُوداہؔ کے علاقہ اَور کالبؔ کے جُنوب میں لُوٹ مار کی اَور صِقلاگ کو آگ سے پھُونک دیا۔“


اَور داویؔد نے جِن فَوجیوں کو روانہ کیا اُن کا ایک تہائی یُوآبؔ کے، ایک تہائی یُوآبؔ کے بھایٔی ابیشائی بِن ضرویاہؔ کے، اَور ایک تہائی گِتّی اِتّی کے ماتحت تھا اَور بادشاہ نے اُن لوگوں سے کہا، ”میں خُود بھی ضروُر تمہارے ساتھ چلُوں گا۔“


لہٰذا اُس نے نہ چاہا کہ یَاہوِہ کے صندُوق کو داویؔد کے شہر میں اَپنے پاس لے جائے اَور وہ اُسے گِتّی عوبیدؔ اِدُوم کے گھر لے گیا۔


اَور گاتؔھ میں اکِیشؔ کے پاس رہنے لگے۔ ہر آدمی کا خاندان اُس کے ساتھ تھا اَور داویؔد کی دو بیویاں یزرعیلؔ کی احِینوعمؔ اَور نابالؔ کی بِیوہ کرمِلی ابیگیلؔ اُس کے ساتھ تھیں۔


لہٰذا داویؔد اَور اُن کے آدمی جو کہ تعداد میں تقریباً چھ سَو تھے قعیلہؔ سے نکل گیٔے اَور جگہ بہ جگہ گھُومتے رہے۔ جَب شاؤل کو خبر مِلی کہ داویؔد قعیلہؔ سے بچ کر نکل گیا ہے تو وہ شاؤل کے تعاقب میں نہ گیا۔


داویؔد نے اَپنے آدمیوں سے کہا، ”اَپنی اَپنی تلوار کمر سے باندھ لو!“ لہٰذا اُنہُوں نے اَپنی تلواریں باندھ لیں۔ اَور داویؔد نے بھی اَپنی تلوار حمائِل کرلی۔ تقریباً چار سَو آدمی داویؔد کے ساتھ گیٔے جَب کہ دو سَو رسد کے پاس ٹھہرے رہے۔


داویؔد اَور اُس کے آدمی تیسرے دِن صِقلاگ جا پہُنچے۔ عمالیقی جُنوبی علاقہ اَور صِقلاگ پر اَچانک چڑھ آئے اَور اُنہُوں نے حملہ کرکے صِقلاگ کو جَلا دیا۔


لہٰذا داویؔد اَور وہ چھ سَو آدمی جو اُس کے ساتھ تھے گہری وادی بسورؔ میں پہُنچے۔ وہاں کچھ آدمی پیچھے چھوڑ دئیے گیٔے۔


پس بادشاہ اَپنے تمام لوگوں کے ساتھ جو اُس کے پیچھے پیچھے تھے، روانہ ہُوا۔ وہ کچھ فاصلہ پر ایک جگہ رُک گیٔے۔


جَب شاؤل کو خبر مِلی کہ داویؔد گاتؔھ کو فرار ہو گیا ہے تو اُس نے پھر کبھی کوشش نہ کی کہ اُسے تلاش کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات