Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 14:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 یُوآبؔ نے مُنہ کے بَل زمین پر گِر کر اُسے سَجدہ کیا اَور بادشاہ کو مُبارکباد دی۔ یُوآبؔ کہنے لگا، ”اَے میرے آقا بادشاہ، آج مُجھے یقین ہو گیا کہ مُجھ پر آپ کی نظرِکرم ہے کیونکہ بادشاہ نے اَپنے خادِم کی درخواست قبُول فرمائی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 تب یوآب زمِین پر اَوندھا ہو کر گِرا اور سِجدہ کِیا اور بادشاہ کو مُبارک باد دی اور یوآب کہنے لگا آج تیرے بندہ کو یقِین ہُؤا اَے میرے مالِک بادشاہ کہ مُجھ پر تیرے کرم کی نظر ہے اِس لِئے کہ بادشاہ نے اپنے خادِم کی عرض پُوری کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 योआब औंधे मुँह झुक गया और बोला, “रब बादशाह को बरकत दे! मेरे आक़ा, आज मुझे मालूम हुआ है कि मैं आपको मंज़ूर हूँ, क्योंकि आपने अपने ख़ादिम की दरख़ास्त को पूरा किया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 یوآب اوندھے منہ جھک گیا اور بولا، ”رب بادشاہ کو برکت دے! میرے آقا، آج مجھے معلوم ہوا ہے کہ مَیں آپ کو منظور ہوں، کیونکہ آپ نے اپنے خادم کی درخواست کو پورا کیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 14:22
13 حوالہ جات  

اُس کے بچّے اُٹھ کر اُسے مُبارک کہتے ہیں؛ اَور اُس کا خَاوند بھی، اَور وہ اُس کی یُوں تعریف کرتا ہے:


اَور اَپنی بھیڑوں کی اُون سے اُسے گرمی پہُنچانے کے لیٔے اُس کے دِل نے مُجھے دعا نہ دی ہو،


جو میری بات سُنتا تھا ’مُجھے داد دیتا تھا،‘ اَورجو دیکھتا تھا میری تعریف کرتا تھا،


لوگوں نے اُن تمام آدمیوں کو دعا دی جو اَپنی خُوشی سے یروشلیمؔ میں آکر بس گیٔے تھے۔


تَب سَب لوگ دریائے یردنؔ کے پار ہُوئے اَور پھر بادشاہ بھی پار ہُوئے۔ اَور بادشاہ نے برزِلّئیؔ کو چُوما اَور اُسے دعا دی اَور وہ اَپنے گھر کو لَوٹ گیا۔


لیکن داویؔد نے قَسم کھا کر کہا، ”تمہارے باپ کو بخُوبی مَعلُوم ہے کہ مُجھ پر تمہاری نظرِکرم ہے اَور وہ یہ سوچ رکھتا ہے، ’یُوناتانؔ کو یہ بات مَعلُوم نہ ہو ورنہ وہ رنجیدہ ہوگا۔‘ پھر بھی زندہ یَاہوِہ کی قَسم اَور تمہاری جان کی قَسم مُجھ میں اَور موت میں صِرف ایک قدم کا فاصلہ ہے۔“


مُوآبی رُوتؔ نے نعومیؔ سے کہا: ”مُجھے اِجازت دے کہ میں کھیتوں میں جاؤں اَور جِس کسی کی بھی مُجھ پر نظرِ عنایت ہو اُس کے پیچھے پیچھے گری ہوئی بالیں چُننے لگوں۔“ نعومیؔ نے اُس سے کہا: ”جا میری بیٹی۔“


لیکن نوحؔا یَاہوِہ کی نظر میں مقبُول ہُوا۔


تَب یُوسیفؔ نے اَپنے باپ یعقوب کو اَندر لاکر اُنہیں فَرعوہؔ کی خدمت میں پیش کیا اَور یعقوب نے فَرعوہؔ کو برکت دی۔


تَب بادشاہ نے یُوآبؔ سے کہا، ”ٹھیک! مَیں نے تیری بات مان لی لہٰذا جا اَور اُس جَوان اَبشالومؔ کو واپس لے آ۔“


پھر یُوآبؔ گیشُور گیا اَور اَبشالومؔ کو واپس یروشلیمؔ لے آیا۔


اَور جَب تقوعؔ کی وہ عورت بادشاہ کے پاس گئی تو اُن کی تعظیم کے لیٔے مُنہ کے بَل زمین پر گری اَور کہا، ”اَے بادشاہ! میری مدد کرو!“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات