Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 14:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اِس لیٔے یُوآبؔ نے کسی کو تقوعؔ بھیج کر وہاں سے ایک چالاک عورت کو بُلوایا اَور اُس سے کہا، ”تُو ایک سوگ منانے والی عورت کا بھیس بدل کر ماتمی کپڑے پہن لے اَور کسی طرح کا بناؤ سنگار کئے بغیر ایک اَیسی عورت کی طرح اداکاری کرنا جو بہت دِنوں سے کسی عزیز کی موت کا ماتم کر رہی ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 سو یوآب نے تقُوؔع کو آدمی بھیج کر وہاں سے ایک دانِش مند عَورت بُلوائی اور اُس سے کہا کہ ذرا سوگ والی کا سا بھیس کر کے ماتم کے کپڑے پہن لے اور تیل نہ لگا بلکہ اَیسی عَورت کی طرح بن جا جو بڑی مُدّت سے مُردہ کے لِئے ماتم کر رہی ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 इसलिए उसने तक़ुअ से एक दानिशमंद औरत को बुलाया। योआब ने उसे हिदायत दी, “मातम का रूप भरें जैसे आप देर से किसी का मातम कर रही हों। मातम के कपड़े पहनकर ख़ुशबूदार तेल मत लगाना।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اِس لئے اُس نے تقوع سے ایک دانش مند عورت کو بُلایا۔ یوآب نے اُسے ہدایت دی، ”ماتم کا روپ بھریں جیسے آپ دیر سے کسی کا ماتم کر رہی ہوں۔ ماتم کے کپڑے پہن کر خوشبودار تیل مت لگانا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 14:2
17 حوالہ جات  

یعنی بیت لحمؔ، عیطامؔ، تقوعؔ،


عامُوسؔ نبی کا کلام جو تقوعؔ کے ایک چرواہے تھے۔ اُنہُوں نے زلزلہ سے دو سال پہلے بنی اِسرائیل کی بابت رُویا دیکھی، جَب شاہِ یہُودیؔہ عُزّیاہؔ اَور یرُبعامؔ بِن یہُوآشؔ مُلکِ اِسرائیل کا بادشاہ تھا۔


لہٰذا تُم نہا دھوکر اَپنے جِسم کو خُوشبو لگانا، اَپنے بہترین کپڑے پہن لینا اَور کھلیان کو چلی جانا۔ لیکن جَب تک وہ کھا پی نہ لے اَپنے آپ کو اُس پر ظاہر نہ کرنا۔


”اَے بنی بِنیامین، پناہ کے لیٔے بھاگ جاؤ! یروشلیمؔ سے بھاگ جاؤ! تقوعؔ شہر میں نرسنگا پھُونکو! اَور بیت ہکرمؔ میں خطرہ والے آتِشی دھوئیں کے عَلم بُلند کرو؛ کیونکہ شمالی جانِب سے آنے والی بڑی آفت، اَور شدید تباہی لیٔے آ رہی ہے۔


تقوعؔ کے لوگوں نے اُس کے بعد والے حِصّہ کی مرمّت کی۔ لیکن اُن کے اُمرا نے اَپنے نِگرانوں کے ماتحت اِس کام میں حِصّہ نہ لیا۔


اَور وہ صُبح سویرے اُٹھ کر دشتِ تقوعؔ کے لیٔے روانہ ہُوئے اَور چلتے وقت یہوشافاطؔ نے کھڑے ہوکر اُن سے فرمایا، ”اَے یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندو، میری سُنو، یَاہوِہ اَپنے خُدا پر ایمان رکھّو تو تُم سلامت رہوگے۔ اُن کے نبیوں کا یقین کرو تو تُم کامیاب ہوگے۔“


تَب داویؔد زمین پر سے اُٹھا اَور اُس نے نہانے کے بعد تیل لگایا، کپڑے بدلے اَور یَاہوِہ کے گھر میں جا کر سَجدہ کیا۔ پھر وہ اَپنے گھر گیا اَور کھانا لانے کا حُکم دیا۔ اُنہُوں نے کھانا لاکر اُن کے سامنے رکھا اَور اُنہُوں نے کھایا۔


لیکن جَب تُم روزہ رکھو، تو اَپنا مُنہ دھو اَور سَر پر تیل ڈالو،


ہمیشہ سفید لباس پہنو اَور اَپنے سَر پر تیل لگاؤ۔


اَور انگوری شِیرہ جو اِنسان کے دِل کو خُوش کرتا ہے، اَور روغن جو اِنسان کے چہرہ کو چمکاتا ہے، اَور روٹی جو اِنسان کے دِل کو تقویّت پہُنچاتی ہے۔


اُن سے آگے بڑے اُبھرے ہُوئے بُرج سے لے کر عوفیلؔ کی دیوار تک ایک دُوسرے ٹکڑے کی تقوعؔ کے لوگوں نے مرمّت کی۔


جَب اورِیّاہؔ کی بیوی نے سُنا کہ اُس کا خَاوند مَر گیا ہے تو اُس نے اُس کے لیٔے ماتم کیا۔


تو ایک سیانی عورت نے شہر میں سے پُکار کر کہا، ”سُنو! سُنو! ذرا یُوآبؔ سے کہو کہ یہاں آئے تاکہ میں اُس سے بات کر سکوں۔“


پَلطیؔ خلصؔ، تقوعؔ سے عیراؔ بِن عقیشؔ،


اَور یرُبعامؔ نے اَپنی بیوی سے کہا، ”جا کر اَپنا حُلیہ بدل لو تاکہ کویٔی نہ پہچان سکے کہ تُم یرُبعامؔ کی بیوی ہو۔ اَور پھر شیلوہؔ کو چلی جاؤ جہاں اخیاہؔ نبی رہتے ہیں، جنہوں نے مُجھے بتایا تھا کہ میں اِس قوم کا بادشاہ بنُوں گا۔


لیکن یَاہوِہ نے اخیاہؔ کو بتا دیا تھا، ”یرُبعامؔ کی بیوی اَپنے بیمار بیٹے کے متعلّق پُوچھنے کے لیٔے تمہارے پاس آ رہی ہے، تُم اُس کو فُلاں فُلاں جَواب دینا! جَب وہ آئے گی تو بہانا بنا کر اَپنے آپ کو کویٔی دُوسری عورت بتائے گی۔“


تَب تامارؔ گھر چلی گئی اَور اُس نے اَپنا بُرقع اُتار ڈالا اَور پھر سے بیوگی کے کپڑے پہن لیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات