Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 14:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 ”اَور اَب آپ کی خادِمہ کو اُمّید ہے، ’میرے آقا بادشاہ کی بات مُجھے سکون بخشے گی کیونکہ میرا مالک بادشاہ نیکی اَور بدی کے اِمتیاز میں خُدا کے فرشتہ کی مانند ہے۔ یَاہوِہ آپ کے خُدا آپ کے ساتھ ہُوں۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 سو تیری لَونڈی نے کہا کہ میرے مالِک بادشاہ کی بات تسلّی بخش ہو کیونکہ میرا مالِک بادشاہ نیکی اور بدی کے اِمتِیاز کرنے میں خُدا کے فرِشتہ کی مانِند ہے۔ سو خُداوند تیرا خُدا تیرے ساتھ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 ख़याल यह था कि अगर बादशाह मामला हल कर दें तो फिर मुझे दुबारा सुकून मिलेगा, क्योंकि आप अच्छी और बुरी बातों का इम्तियाज़ करने में अल्लाह के फ़रिश्ते जैसे हैं। रब आपका ख़ुदा आपके साथ हो।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 خیال یہ تھا کہ اگر بادشاہ معاملہ حل کر دیں تو پھر مجھے دوبارہ سکون ملے گا، کیونکہ آپ اچھی اور بُری باتوں کا امتیاز کرنے میں اللہ کے فرشتے جیسے ہیں۔ رب آپ کا خدا آپ کے ساتھ ہو۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 14:17
13 حوالہ جات  

لیکن میرے نوکر ضیباؔ نے میرے بارے میں جھُوٹ بولا۔ لیکن میرے آقا بادشاہ! آپ تو خُدا کے فرشتہ کی مانند ہو۔ لہٰذا جو کچھ آپ کو بھلا مَعلُوم ہو وُہی کریں۔


اکِیشؔ نے داویؔد کو جَواب دیا، ”میں جانتا ہوں کہ تُم میری نظروں میں اِتنا ہی نیک ہو جِتنا خُدا کا فرشتہ؛ تاہم فلسطینی سرداروں نے کہا ہے، ’وہ جنگ میں ہمارے ساتھ ہرگز نہ جائے۔‘


آپ کے خادِم یُوآبؔ نے مَوجُودہ صورت حال کو بدلنے کے لیٔے اَیسا کیا۔ میرا آقا بادشاہ یَاہوِہ کے فرشتہ کی طرح دانشمند ہے جو مُلک میں ہونے والی ہر بات کو جانتا ہے۔“


لہٰذا اِس قوم پر حُکمرانی کرنے کے لیٔے اَور نیک و بد میں اِمتیاز کرنے کے لیٔے اَپنے خادِم کو فہم و بصیرت والا دِل عطا کریں کیونکہ آپ کی اِس عظیم قوم پر حُکمرانی کرنے کے لائق کون ہے؟“


مگر سخت غِذا تو بالغوں کے لیٔے ہوتی ہے جو اَپنے تجربہ کی وجہ سے اِس قابل ہو گیٔے ہیں کہ نیکی اَور بدی میں اِمتیاز کر سکیں۔


جو اَپنے ہمسایہ کی خُوشامد کرتا ہے، وہ اُس کے پاؤں کے لیٔے جال بچھاتا ہے۔


چاندی کے لیٔے کُٹھالی اَور سونے کے لیٔے بھٹّی ہوتی ہے، وَیسے ہی اِنسان اَپنی تعریف سے آزمایا جاتا ہے۔


کیا میرے لبوں پر کویٔی مکر کی بات ہے؟ کیا مُجھے اِتنی بھی سمجھ نہیں کہ بدی کو پہچان سکوں؟


جَب تمام بنی اِسرائیل نے اِس فیصلہ کو جو بادشاہ نے دیا تھا سُنا تو وہ بادشاہ سے خوفزدہ ہو گئے اَور اُن کا بڑا اِحترام کرنے لگے کیونکہ اُنہُوں نے دیکھا کہ بادشاہ کو اِنصاف کرنے کی حِکمت خُدا کی طرف سے مِلی ہے۔


تَب بادشاہ نے اُس عورت سے کہا، ”جو کچھ مَیں تُجھ سے پُوچھنے والا ہُوں صَاف صَاف بتانا اَور مُجھ سے کچھ مت چھُپانا۔“ عورت نے کہا، ”میرا آقا بادشاہ فرمائیں!“


جَیسے ہم سَب اُمور میں مَوشہ کے زیرِ فرمان تھے وَیسے ہی آپ کا حُکم بھی مانیں گے۔ ہم صِرف اِتنا چاہتے ہیں کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ بھی وَیسے ہی رہیں جَیسے مَوشہ کے ساتھ رہتے تھے۔


میرے دادا کی ساری نَسل میرے آقا بادشاہ کی طرف سے صِرف موت کی مُستحق تھی۔ لیکن آپ نے اَپنے خادِم کو اُن لوگوں کے درمیان جگہ دی جو آپ کے دسترخوان پر کھاتے تھے۔ پس مُجھے کیا حق ہے کہ بادشاہ سے اِس سے زِیادہ فریاد کروں؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات