Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 14:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تَب اُس عورت نے کہا، ”اِس خادِمہ کو اَپنے آقا بادشاہ سے ایک بات کہنے کی اِجازت ملے!“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”کہئے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 تب اُس عَورت نے کہا ذرا میرے مالِک بادشاہ سے تیری لَونڈی ایک بات کہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 फिर औरत असल बात पर आ गई, “मेरे आक़ा, बराहे-करम अपनी ख़ादिमा को एक और बात करने की इजाज़त दें।” बादशाह बोला, “करें बात।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 پھر عورت اصل بات پر آ گئی، ”میرے آقا، براہِ کرم اپنی خادمہ کو ایک اَور بات کرنے کی اجازت دیں۔“ بادشاہ بولا، ”کریں بات۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 14:12
10 حوالہ جات  

اِس پر اگرِپّاَنے پَولُسؔ سے کہا، ”تُجھے اَپنے بارے میں بولنے کی اِجازت ہے۔“ لہٰذا پَولُسؔ ہاتھ سے اِشارہ کرتے ہویٔے اَپنی صفائی پیش کرنے لگے:


اَے یَاہوِہ، جَب بھی مَیں آپ کے حُضُور کویٔی مُقدّمہ لاتا ہُوں تو، ہمیشہ آپ کو صادق پاتا ہُوں۔ پھر بھی مَیں آپ کے اِنصاف کی بابت آپ سے بحث کرنا چاہتا ہُوں، بدکار اَپنی روِش میں کیوں ترقّی پاتاہے؟ اَور کیا وجہ ہے کہ تمام بےایمان لوگ عیش و آرام سے رہتے ہیں؟


اَور اُن کے قدموں میں گِر کر کہا: ”میرے آقا! اصلی قُصُوروار تو میں ہُوں۔ مہربانی سے اَپنی خادِمہ کو بولنے کی اِجازت دیں اَورجو کچھ آپ کی خادِمہ یہ کہنا چاہتی ہے اُسے سُنیں۔


تَب یہُوداہؔ نے یُوسیفؔ کے پاس جا کر مِنّت کی: ”اَے میرے آقا! آپ اَپنے خادِم کو اَپنے آقا سے ایک بات کہنے کی اِجازت دیجئے۔ اَپنے خادِم سے خفا نہ ہو کیونکہ آپ خُود فَرعوہؔ کے برابر ہیں۔


تَب اَبراہامؔ نے کہا، ”اگر آقا، خفا نہ ہو تو مَیں صِرف آخِری مرتبہ پھر عرض کروں! اگر وہاں صِرف دس ہی مِل سکے تو؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”مَیں دس کی خاطِر بھی اُسے تباہ نہ کروں گا۔“


تَب اَبراہامؔ نے پھر کہا: ”حالانکہ مَیں خاک اَور راکھ کے سِوا کچھ بھی نہیں ہُوں تو بھی مَیں نے اِتنی جُرأت کی کہ آقا سے بات کر سکوں۔


اُس عورت نے کہا، ”بادشاہ سلامت! میری گزارش ہے کہ یَاہوِہ اَپنے خُدا سے اِلتجا کریں کہ خُون کا اِنتقام لینے والا مزید بربادی سے باز آئے اَور میرے بیٹے کو ہلاک نہ کرنے پایٔے۔“ اُس نے کہا، ”زندہ یَاہوِہ کی قَسم، تیرے بیٹے کا ایک بال بھی زمین پر نہیں گرنے پایٔےگا۔“


اُس عورت نے کہا: ”پھر آپ نے خُدا کے لوگوں کے خِلاف اَیسی تدبیر کیوں کی ہے؟ جَب بادشاہ یہ کہتاہے تو کیا وہ اَپنے آپ کو مُجرم نہیں ٹھہراتا کیونکہ بادشاہ اَپنے جَلاوطن بیٹے کو واپس نہیں لایا؟


جَب وہ اُس کے نزدیک آیا تو اُس عورت نے پُوچھا، ”کیا تُم یُوآبؔ ہو؟“ اُس نے جَواب دیا، ”ہاں،“ تَب اُس نے کہا، ”اَپنی خادِمہ کی بات سُنیں۔“ اُس نے کہا، ”میں سُن رہا ہُوں۔“


پھر اُس نے مزید کہا، ”مُجھے آپ سے کچھ درخواست کرناہے۔“ بتشیبؔا نے جَواب دیا، ”بولو کیا کہنا چاہتے ہو؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات