Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 13:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اَور اَبشالومؔ نے امنُونؔ کو کچھ بُرا بھلا تو نہ کہا لیکن امنُونؔ سے نفرت کرنے لگا کیونکہ اُس نے اُس کی بہن تامارؔ کی عزّت لُوٹی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اور ابی سلوؔم نے اپنے بھائی امنُوؔن سے کُچھ بُرا بھلا نہ کہا کیونکہ ابی سلوؔم کو امنُوؔن سے نفرت تھی اِس لِئے کہ اُس نے اُس کی بہن تمر کے ساتھ جبر کِیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 अबीसलूम ने अमनोन से एक भी बात न की। न उसने उस पर कोई इलज़ाम लगाया, न कोई अच्छी बात की, क्योंकि तमर की इसमतदरी की वजह से वह अपने भाई से सख़्त नफ़रत करने लगा था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 ابی سلوم نے امنون سے ایک بھی بات نہ کی۔ نہ اُس نے اُس پر کوئی الزام لگایا، نہ کوئی اچھی بات کی، کیونکہ تمر کی عصمت دری کی وجہ سے وہ اپنے بھائی سے سخت نفرت کرنے لگا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 13:22
19 حوالہ جات  

تَب رات کو خُدا لابنؔ ارامی کے پاس خواب میں آئے اَور اُس سے کہا، ”خبردار تُم یعقوب کو بھلا یا بُرا کچھ مت کہنا۔“


جو کویٔی اَپنے بھایٔی سے عداوت رکھتا ہے وہ خُونی ہے اَور تُم جانتے ہو کہ کسی خُونی میں اَبدی زندگی مَوجُود نہیں رہتی۔


لابنؔ اَور بیتُھوایلؔ نے جَواب دیا، ”یہ بات یَاہوِہ کی طرف سے ہویٔی ہے، اَب ہم تُمہیں بُرا یا بھلا بھی کیا کہیں۔


مگر جو اَپنے بھایٔی یا بہن سے دُشمنی رکھتا ہے وہ تاریکی میں رہتاہے اَور تاریکی ہی میں چلتا پھرتاہے۔ وہ نہیں جانتا کہ کہاں جا رہاہے کیونکہ تاریکی نے اُسے اَندھا کر دیا ہے۔


جو کویٔی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ نُور میں ہے لیکن اَپنے بھایٔی سے دُشمنی رکھتا ہے تو وہ ابھی تک تاریکی میں ہی ہے۔


ہر قِسم کا کینہ، قہر، غُصّہ، تکرار اَور کُفر، ساری دُشمنی سمیت اَپنے سے دُور کر دو۔


”غُصّہ تو کرو مگر تُم گُناہ سے باز رہو،“ اَور تمہارا غُصّہ سُورج کے ڈُوبنے تک باقی نہیں رہنا چاہیے،


”اگر تمہارا بھایٔی یا بہن گُناہ کرے تو جاؤ اَور تنہائی میں اُسے سمجھاؤ۔ اگر وہ تمہاری سُنے تو سمجھ لو کہ تُم نے اَپنے بھایٔی کو پا لیا۔


تُم دِل کو تیزی سے طیش میں نہ آنے دینا، کیونکہ غُصّہ احمقوں کے آغوش میں رہتاہے۔


کینہ پرور اِنسان اَپنے لبوں سے تو بھولی بھالی باتیں کہتاہے، لیکن اُس کا دِل دغا سے بھرا ہوتاہے۔


اگر تُم اَپنے ہمسایہ کے ساتھ اَپنے دعویٰ کے سلسلہ میں جھگڑا کرتے ہو، تو کسی اَور کا راز فاش نہ کرنا،


جو اَپنی عداوت کو چھُپاتا ہے اُس کے ہونٹ جھُوٹے ہوتے ہیں، اَور تہمت لگانے والا احمق ہے۔


مُجھ میں اِتنی قُدرت ہے کہ تُمہیں برباد کر ڈالوں لیکن رات کو تمہارے باپ کے خُدا نے مُجھ سے کہا، ’خبردار یعقوب کو بھلا یا بُرا کچھ مت کہنا۔‘


اِسی سے ظاہر ہوتاہے کہ کون خُدا کے فرزند ہیں اَور کون اِبلیس کے۔ جو کویٔی راستبازی کے کام نہیں کرتا وہ خُدا کا فرزند نہیں اَورجو اَپنے بھایٔی یا بہن سے مَحَبّت نہیں رکھتا وہ بھی خُدا کا فرزند نہیں ہے۔


اَور قائِنؔ کی مانند نہ بنیں جو اُس شیطان سے تھا۔ جِس نے اَپنے بھایٔی کو قتل کیا اَور کیوں قتل کیا؟ اِس لیٔے کہ اُس کے تمام کام بدی کے تھے مگر اُس کے بھایٔی کے کام راستبازی کے تھے۔


جَب داویؔد بادشاہ نے یہ سَب باتیں سُنیں تو اُس کے غُصّہ کی کویٔی اِنتہا نہ رہی۔


اُس کی عداوت اُس کے مکر سے چھُپ بھی جائے، لیکن اُس کی شرارت مجمع عام میں عیاں ہو جائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات