Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 12:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 پھر داویؔد نے اَپنی بیوی بتشیبؔا کو تسلّی دی اَور وہ اُس کے پاس گئے اَور ہمبستر ہُوئے۔ اَور اُن کے یہاں ایک بیٹا پیدا ہُوا اَور اُنہُوں نے اُس کا نام شُلومونؔ رکھا اَور وہ یَاہوِہ کو عزیز تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 پِھر داؤُد نے اپنی بِیوی بت سبع کو تسلّی دی اور اُس کے پاس گیا اور اُس سے صُحبت کی اور اُس کے ایک بیٹا ہُؤا اور داؤُد نے اُس کا نام سُلیَماؔن رکھّا اور وہ خُداوند کا پِیارا ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 फिर दाऊद ने अपनी बीवी बत-सबा के पास जाकर उसे तसल्ली दी और उससे हमबिसतर हुआ। तब उसके एक और बेटा पैदा हुआ। दाऊद ने उसका नाम सुलेमान यानी अमनपसंद रखा। यह बच्चा रब को प्यारा था,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 پھر داؤد نے اپنی بیوی بت سبع کے پاس جا کر اُسے تسلی دی اور اُس سے ہم بستر ہوا۔ تب اُس کے ایک اَور بیٹا پیدا ہوا۔ داؤد نے اُس کا نام سلیمان یعنی امن پسند رکھا۔ یہ بچہ رب کو پیارا تھا،

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 12:24
13 حوالہ جات  

اَور حضرت یِشائی سے حضرت داویؔد بادشاہ پیدا ہویٔے۔ حضرت داویؔد سے حضرت شُلومونؔ پیدا ہویٔے، جو آپ کی ماں پہلے اورِیّاہؔ کی بیوی تھی،


اَور داویؔد بادشاہ نے ساری جماعت سے فرمایا، ”خُدا نے فقط میرے بیٹے شُلومونؔ کو مُنتخب کیا ہے اَور وہ ابھی لڑکا ہے اَور ناتجربہ کار ہے۔ یہ کام بڑا ہے کیونکہ یہ شاندار عمارت اِنسان کے لیٔے نہیں بَلکہ یَاہوِہ خُدا کے لیٔے ہے۔


وہاں یروشلیمؔ میں اُس کے جو بچّے پیدا ہُوئے یہ ہیں: شِمعاؔ، شوبابؔ، ناتنؔ اَور شُلومونؔ۔ یہ چاروں عمّی ایل کی بیٹی بَت شُوعؔ کے بطن سے تھے۔


اَور جَب تیرے دِن پُورے ہو جایٔیں اَور تُو اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو جائے تو مَیں تیرے بعد تیری نَسل کو جو تیرے صُلب سے ہوگی برپا کروں گا اَور اُس کی بادشاہی کو قائِم کروں گا


چونکہ وہ یَاہوِہ کو عزیز تھا اِس لیٔے خُدا نے ناتنؔ نبی کی مَعرفت پیغام بھیج کر اُس کا نام یدیدیاہؔ رکھا۔


لیکن ادُونیّاہؔ نے نہ تو ناتنؔ نبی کو، نہ تو بِنایاہؔ کو، نہ تو خاص مُحافظ دستہ کو اَور نہ ہی اَپنے بھایٔی شُلومونؔ کو دعوت دی۔


تَب ناتنؔ نے شُلومونؔ کی ماں بتشیبؔا سے دریافت کیا، ”کیا تُم نے نہیں سُنا کہ حگِیّت کا بیٹا ادُونیّاہؔ بادشاہ بَن بیٹھا ہے، اَور ہمارے آقا داویؔد کو یہ مَعلُوم نہیں ہے؟


کیا شُلومونؔ شاہِ اِسرائیل کے گُناہ کرنے کا باعث اَیسی ہی شادیاں نہ تھیں؟ اگرچہ بہت سِی اَقوام میں اُس کی مانند کویٔی بادشاہ نہ تھا، اُس کے خُدا اُس سے مَحَبّت کرتے تھے اَور خُدا نے اُسے تمام اِسرائیل کا بادشاہ بنایا۔ تو بھی غَیریہُودی عورتوں نے اُسے گُناہ میں پھنسایا۔


بِنیامین کے متعلّق مَوشہ نے فرمایا: ”یَاہوِہ کا پیارا اُن کی سلامتی میں رہے، کیونکہ وہ اُسے دِن بھر بچائے رکھتے ہیں، اَور جِس سے یَاہوِہ مَحَبّت رکھتے ہیں وہ اُن کے کندھوں کے درمیان سکونت کرتا ہے۔“


اَور وہاں یروشلیمؔ میں اُس کے یہاں جو بچّے پیدا ہُوئے اُن کے نام یہ ہیں: شَمّوعؔ، شوبابؔ، ناتنؔ اَور شُلومونؔ،


میں بھی کبھی اَپنے باپ کے گھر میں بیٹا تھا، اَور ابھی نازک اندام اَور اَپنی ماں کا لاڈلا تھا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات