Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 12:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اَور ناتنؔ کے اَپنے گھر لَوٹ جانے کے بعد یَاہوِہ نے اُس بچّہ کو مارا جو داویؔد کے یہاں اورِیّاہؔ کی بیوی کے پیٹ سے پیدا ہُوا تھا بیمار ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 پِھر ناتن اپنے گھر چلا گیا اور خُداوند نے اُس لڑکے کو جو اورِیّاؔہ کی بِیوی کے داؤُد سے پَیدا ہُؤا تھا مارا اور وہ بُہت بِیمار ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 तब नातन अपने घर चला गया। फिर रब ने बत-सबा के बेटे को छू दिया, और वह सख़्त बीमार हो गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 تب ناتن اپنے گھر چلا گیا۔ پھر رب نے بت سبع کے بیٹے کو چھو دیا، اور وہ سخت بیمار ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 12:15
9 حوالہ جات  

اَور تقریباً دس دِن بعد یَاہوِہ نے نابالؔ کو مارا اَور وہ مَر گیا۔


جَب آپ اَپنا چہرہ چھُپا لیتے ہیں، تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں؛ اَور جَب آپ اُن کا دَم روک دیتے ہیں، تو وہ مَر جاتے ہیں اَور خاک میں مِل جاتے ہیں۔


چونکہ، ہیرودیسؔ نے خُدا کی تمجید نہ کی اِس لیٔے اُس پر اُسی دَم خُداوؔند کے فرشتہ کی اَیسی مار پڑی کہ اُس کے جِسم کو کیڑے کھاگئے اَور وہ مَر گیا۔


اَور ابیّاہؔ کے دَورِ حُکومت میں یرُبعامؔ دوبارہ سے خُود کو طاقتور نہ کر سَکا اَور یَاہوِہ نے اُسے مارا اَور وہ مَر گیا۔


اَور بادشاہ پر یَاہوِہ کی اَیسی مار پڑی کہ وہ مرنے کے دِن تک کوڑھ میں مُبتلا رہا اَور ایک الگ گھر میں رہتا تھا۔ تَب بادشاہ کا بیٹا یُوتامؔ محل کا مالک بَن گیا اَور وُہی مُلک کے لوگوں پر حُکومت بھی کرنے لگا۔


داویؔد نے کہا، ”یَاہوِہ کی حیات کی قَسم، یَاہوِہ خُود ہی اُسے ماریں گے یا اُس کے اِنتقال کا وقت آئے گا اَور وہ مَر جائے گا، یا وہ جنگ میں جائے گا اَور فنا ہو جائے گا۔


”لہٰذا اَب تُم غور سے دیکھ لو کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں! میرے سِوا کویٔی اَور معبُود نہیں۔ میں ہی مارتا اَور مَیں ہی جِلاتا ہُوں میں ہی زخمی کرتا اَور مَیں ہی شفا بخشتا ہُوں، اَور میرے ہاتھ سے کویٔی نہیں چھُڑا سَکتا۔


لیکن چونکہ آپ نے اِس کام سے یَاہوِہ کے دُشمنوں کو کُفر بکنے کا موقع دیا ہے اِس لیٔے وہ بیٹا جو آپ سے پیدا ہوگا مَر جائے گا۔“


اِس لیٔے داویؔد نے اُس بچّہ کی صحت یابی کے لیٔے خُدا سے اِلتجا کی اَور روزہ رکھا اَور اَپنے گھر کے اَندر جا کر ساری رات ٹاٹ پہن کر زمین پر پڑے پڑے رات گزاری۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات