Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 12:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یَاہوِہ نے ناتنؔ کو داویؔد کے پاس بھیجا اَور جَب وہ اُس کے پاس آیا تو کہنے لگاکہ، ”کسی شہر میں دو آدمی تھے، ایک اَمیر تھا اَور دُوسرا غریب۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور خُداوند نے ناتن کو داؤُد کے پاس بھیجا۔ اُس نے اُس کے پاس آ کر اُس سے کہا کِسی شہر میں دو شخص تھے۔ ایک امِیر دُوسرا غرِیب۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रब ने नातन नबी को दाऊद के पास भेज दिया। बादशाह के पास पहुँचकर वह कहने लगा, “किसी शहर में दो आदमी रहते थे। एक अमीर था, दूसरा ग़रीब।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رب نے ناتن نبی کو داؤد کے پاس بھیج دیا۔ بادشاہ کے پاس پہنچ کر وہ کہنے لگا، ”کسی شہر میں دو آدمی رہتے تھے۔ ایک امیر تھا، دوسرا غریب۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 12:1
24 حوالہ جات  

لیکن یَاہوِہ کے فرشتہ نے تِشبےؔ کے باشِندے ایلیّاہ سے فرمایا، ”جاؤ اَور سامریہؔ کے بادشاہ کے قاصِدوں سے مُلاقات کرکے اُن سے پُوچھو، ’کیا بنی اِسرائیل میں کویٔی خُدا نہیں ہے جو تُم عقرونؔ کے معبُود بَعل زبُوبؔ سے دریافت کرنے جا رہے ہو؟‘


ایک طویل عرصہ کے بعد تیسرے سال میں یَاہوِہ کا یہ کلام ایلیّاہ پر نازل ہُوا: ”جاؤ اَور احابؔ سے مُلاقات کرو اَور مَیں اُس مُلک میں مینہ برساؤں گا۔“


جَب یرُبعامؔ بخُور جَلانے کے لیٔے مذبح کے پاس کھڑا تھا تو یَاہوِہ کے حُکم سے ایک مَرد خُدا یہُوداہؔ سے بیت ایل کو تشریف لایٔے۔


جَیسے زمین پر گِرے ہُوئے پانی کو دوبارہ جمع نہیں کیا جا سَکتا وَیسے ہی ہمیں موت کے مُنہ میں چلے جاناہے۔ لیکن خُدا کسی کی جان نہیں لیتا بَلکہ اُس کی بجائے وہ اَیسے وسائل پیدا کر دیتاہے کہ جَلاوطن کیا ہُوا شخص بھی اُس سے دُور نہ رہے۔


تَب داویؔد نے قاصِد سے کہا، ”یُوآبؔ سے کہنا: ’اِس واقعہ سے پریشان ہونے کی ضروُرت نہیں۔ تلوار جَیسے ایک کو اَپنا لقمہ بناتی ہے وَیسے ہی دُوسرے کو بھی کھا جاتی ہے شہر پر شِدّت سے حملہ کر اَور اُسے تباہ کر دے۔‘ اِن باتوں سے یُوآبؔ کی حوصلہ اَفزائی کرنا۔“


چنانچہ ناتنؔ نے یہ ساری باتیں جسے یَاہوِہ نے رُویا میں دِکھایا تھا اُسے داویؔد کو کہہ سُنایٔیں۔


اُس اَمیر آدمی کے پاس بڑی تعداد میں بھیڑیں اَور مویشی تھے۔


لیکن صدُوقؔ کاہِنؔ، بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ، ناتنؔ نبی، شِمعیؔ اَور ریعیؔ اَور داویؔد کے خاص مُحافظ دستہ نے ادُونیّاہؔ کا ساتھ نہیں دیا۔


اَور داویؔد بادشاہ کے دَورِ حُکومت کے شروع سے لے کر آخِر تک کے اہم واقعات غیب بین شموایلؔ نبی کی تاریخ میں، ناتنؔ نبی کی تاریخ میں اَور غیب بین گادؔ کی تاریخ میں قلم بند ہیں۔


تَب یَشعیاہ نبی نے حِزقیاہؔ بادشاہ کے پاس جا کر پُوچھا، ”اُن لوگوں نے کیا کہا اَور وہ کہاں سے آئےتھے؟“ حِزقیاہؔ نے جَواب دیا، ”وہ دُور کے مُلک، بابیل سے میرے پاس آئےتھے۔“


اَور ناتنؔ کا بیٹا عزریاہؔ اُس صوبے کے حاکموں کا سربراہ تھا۔ اَور ناتنؔ کا بیٹا زابُودؔ کاہِنؔ اَور بادشاہ کا مُشیر تھا۔


”سامریہؔ میں حُکمرانی کرنے والے شاہِ اِسرائیل احابؔ سے جا کر مُلاقات کرو۔ اِس وقت وہ نبوتؔ کے تاکستان میں ہے، جہاں وہ اُس پر قبضہ کرنے گیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات