Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 11:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 پھر داویؔد نے اورِیّاہؔ سے کہا، ”اَپنے گھر جا اَور اَپنے پاؤں دھوکر آرام کر۔“ اورِیّاہؔ محل سے چلا گیا اَور بادشاہ کی طرف سے اُس کے پیچھے پیچھے ایک تحفہ بھیجا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 پِھر داؤُد نے اورِیّاؔہ سے کہا کہ اپنے گھر جا اور اپنے پاؤں دھو اور اورِیّاہ بادشاہ کے محلّ سے نِکلا اور بادشاہ کی طرف سے اُس کے پِیچھے پِیچھے ایک خوان بھیجا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 फिर उसने ऊरियाह को बताया, “अब अपने घर जाएँ और पाँव धोकर आराम करें।” ऊरियाह अभी महल से दूर नहीं गया था कि एक मुलाज़िम ने उसके पीछे भागकर उसे बादशाह की तरफ़ से तोह्फ़ा दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 پھر اُس نے اُوریاہ کو بتایا، ”اب اپنے گھر جائیں اور پاؤں دھو کر آرام کریں۔“ اُوریاہ ابھی محل سے دُور نہیں گیا تھا کہ ایک ملازم نے اُس کے پیچھے بھاگ کر اُسے بادشاہ کی طرف سے تحفہ دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 11:8
11 حوالہ جات  

مَیں تھوڑا پانی لاتا ہُوں۔ آپ سَب اَپنے پاؤں دھوکر اِس درخت کے نیچے آرام کریں۔“


اَور کائِنات کی کویٔی بھی چیز خُدا کی نظر سے پوشیدہ نہیں ہے اَور اُس کی آنکھوں کے سامنے ہر چیز کھُلی اَور بے پردہ ہے جسے ہمیں بھی حِساب دینا ہے۔


کویٔی چیز ڈھکی ہویٔی نہیں جو ظاہر نہ کی جائے گی اَور نہ ہی کویٔی چیز چھپی ہویٔی ہے جو ظاہر نہ کی جائے۔


تَب حُضُور نے عورت کی طرف مُڑ کر شمعُونؔ سے کہا، ”تو اِس خاتُون کو دیکھتا ہے؟ مَیں تیرے گھر میں داخل ہُوا تو، تُونے میرے پاؤں دھونے کے لیٔے پانی نہ دیا لیکن اِس خاتُون نے اَپنے آنسُوؤں سے میرے پاؤں بھگو دیئے اَور اَپنے بالوں سے اُنہیں پونچھا۔


افسوس اُن پرجو اَپنے منصُوبے یَاہوِہ سے چھپانے کی حتّی الامکان کوشش کرتے ہیں، اَور اَپنا کام اَندھیرے میں کرتے ہیں اَور سوچتے ہیں کہ ”ہمیں کون دیکھتا ہے؟ کس کو خبر ہوگی؟“


اُس کی تقریر مکھّن کی مانند چکنی ہے، تو بھی اُس کے دِل میں جنگ ہے؛ اُس کی باتیں تیل سے زِیادہ تسکین بخش ہیں، مگر وہ ننگی تلواریں ہیں۔


تو کیا خُدا نے اُسے دریافت نہ کر لیا ہوتا، جَب کہ وہ دِل کے بھید جانتے ہیں؟


ہر شخص اَپنے ہمسایہ سے جھُوٹ بولتا ہے؛ اُن کے خُوشامدی لب ایک دُوسرے سے دو رنگی باتیں کرتے ہیں۔


جَب یُوسیفؔ کی میز سے اُن کے لیٔے کھانا پیش کیا گیا تو بِنیامین کا حِصّہ دُوسروں کے حِصّوں سے پانچ گُنا زِیادہ تھا اَور اُنہُوں نے یُوسیفؔ کے ساتھ کھایا پیا اَور خُوشی منائی۔


پھر یُوسیفؔ کے منتظم اُن آدمیوں کو اَندر محل میں لے گئے اَور اُنہیں پاؤں دھونے کے لیٔے پانی دیا اَور اُن کے گدھوں کے لیٔے چارے کا اِنتظام کیا۔


اَور کہا، ”اَے میرے آقاؤ! اَپنے خادِم کے گھر تشریف لے چلئے۔ اَپنے پاؤں دھولیجیے اَور رات بسر کرکے علی الصبح اَپنی راہ لیجئے۔“ اُنہُوں نے کہا، ”نہیں، ہم چَوک میں ہی رات گزار لیں گے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات