Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 11:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اِس خط میں اُس نے لِکھّا کہ، ”اورِیّاہؔ کو محاذِ جنگ کی اگلی صف میں رکھنا جہاں سخت لڑائی جاری ہو اَور پھر اُس کے پیچھے سے ہٹ جانا تاکہ وہ بُری طرح زخمی ہو اَور اَپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اور اُس نے خَط میں یہ لِکھا کہ اورِیّاؔہ کو گُھمسان میں سب سے آگے رکھنا اور تُم اُس کے پاس سے ہٹ جانا تاکہ وہ مارا جائے اور جان بحق ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 उसमें लिखा था, “ऊरियाह को सबसे अगली सफ़ में खड़ा करें, जहाँ लड़ाई सबसे सख़्त होती है। फिर अचानक पीछे की तरफ़ हटकर उसे छोड़ दें ताकि दुश्मन उसे मार दे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 اُس میں لکھا تھا، ”اُوریاہ کو سب سے اگلی صف میں کھڑا کریں، جہاں لڑائی سب سے سخت ہوتی ہے۔ پھر اچانک پیچھے کی طرف ہٹ کر اُسے چھوڑ دیں تاکہ دشمن اُسے مار دے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 11:15
12 حوالہ جات  

پھر تُونے اَیسا بُرا کام کرکے یَاہوِہ کے حُکم کی تحقیر کیوں کی؟ تُونے اورِیّاہؔ حِتّی کو تلوار کا لقمہ بنوایا اَور اُس کی بیوی لے کر اُسے اَپنی بیوی بنا لیا۔ تُونے اُسے عمُّونیوں کی تلوار سے قتل کروایا۔


اَور شاؤل نے داویؔد سے کہا، ”یہ میری بڑی بیٹی میربؔ ہے۔ مَیں اُسے تُم سے بیاہ دُوں گا۔ بس بہادری سے میری خدمات سَر اَنجام دیتے رہو اَور یَاہوِہ کی جنگیں لڑو۔“ شاؤل نے اَپنے دِل میں سوچا تھا، ”میں داویؔد کے خِلاف ہاتھ نہیں اُٹھاؤں گا بَلکہ یہ کام تو فلسطینیوں کی ذمّہ داری ہے!“


یَاہوِہ کی مدح سرائی کرو! یَاہوِہ کی سِتائش کرو! کیونکہ اُنہُوں نے ضروُرت مند کی جان کو، بدکاروں کے ہاتھوں سے چھُڑایا ہے۔


اَے خُدا، اَے میرے مُنجّی خُدا، مُجھے خُون کے جُرم سے نَجات بخش دیں، اَور میری زبان آپ کی راستبازی کا نغمہ گائے گی۔


مَیں نے فقط آپ کے، ہی خِلاف گُناہ کیا ہے، اَور مَیں نے وُہی کام کیا ہے، جو آپ کی نظر میں بُرا ہے؛ اَور آپ اَپنے اِنصاف میں حق بجانب ثابت ہو، تاکہ جو کچھ آپ فرمائیں راست ٹھہرے۔


جَب اُس شہر کے آدمی باہر نکل کر یُوآبؔ کے خِلاف لڑے تو داویؔد کی فَوج کے کچھ آدمی مارے گیٔے اَور حِتّی اورِیّاہؔ بھی مارا گیا۔


تو شاؤل نے جَواب دیا، ”کہ داویؔد سے کہو، ’بادشاہ اَپنے دُشمنوں سے بدلہ لینے کی خاطِر فلسطینیوں کے ختنہ کی سَو کھلڑیوں کے سِوا دُلہن کے لیٔے مَہر کی اَور کویٔی رقم نہیں چاہتا۔‘ “ شاؤل کا منصُوبہ تھا کہ داویؔد کو فلسطینیوں کے ہاتھ سے مروا ڈالے۔


اُس نے سوچا، ”میں اُسے داویؔد ہی کو دُوں گا تاکہ وہ اُس کے لیٔے پھندا ہو اَور فلسطینیوں کا ہاتھ اُس کے خِلاف ہو۔“ لہٰذا شاؤل نے داویؔد سے کہا، ”اَب تمہارے لیٔے میرا داماد بننے کا دُوسرا موقع ہے۔“


لہٰذا جَب یُوآبؔ نے شہر کا محاصرہ کر لیا تو اُس نے اورِیّاہؔ کو اَیسی جگہ رکھا جہاں اُسے مَعلُوم تھا کہ بڑے بہادر آدمی شہر کا دفاع کر رہے ہیں۔


کیونکہ داویؔد نے وُہی کیا تھا جو یَاہوِہ کی نظر میں دُرست تھا اَور اُنہُوں نے تاعمر یَاہوِہ کے اَحکام پر عَمل کیا اَور سِوائے حِتّی اورِیّاہؔ کے مُعاملہ کے اُنہُوں نے کسی بھی حُکم کو ترک نہیں کیا۔


جَب کسی جُرم کی سزا کے حُکم نامہ پر فوراً عَمل نہیں ہوتا تو لوگوں کے دِل بدی کرنے کے منصُوبوں سے بھر جاتے ہیں۔


دِل سَب چیزوں سے زِیادہ حیلہ باز اَور لاعلاج ہوتاہے، اُس کا راز کون جان سَکتا ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات