Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 11:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 موسمِ بہار میں جَب بادشاہ جنگ کرنے نکلتے تھے، تَب داویؔد نے یُوآبؔ کو اَپنے سرداروں اَور ساری بنی اِسرائیل فَوج کے ہمراہ بھیج دیا۔ اُنہُوں نے عمُّونیوں کو ہلاک کیا اَور ربّہؔ کا محاصرہ کر لیا لیکن داویؔد یروشلیمؔ ہی میں رہا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور اَیسا ہُؤا کہ دُوسرے سال جِس وقت بادشاہ جنگ کے لِئے نِکلتے ہیں داؤُد نے یوآؔب اور اُس کے ساتھ اپنے خادِموں اور سب اِسرائیلِیوں کو بھیجا اور اُنہوں نے بنی عمُّون کو قتل کِیا اور ربّہ کو جا گھیرا پر داؤُد یروشلِیم ہی میں رہا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 बहार का मौसम आ गया, वह वक़्त जब बादशाह जंग के लिए निकलते हैं। दाऊद बादशाह ने भी अपने फ़ौजियों को लड़ने के लिए भेज दिया। योआब की राहनुमाई में उसके अफ़सर और पूरी फ़ौज अम्मोनियों से लड़ने के लिए रवाना हुए। वह दुश्मन को तबाह करके दारुल-हुकूमत रब्बा का मुहासरा करने लगे। दाऊद ख़ुद यरूशलम में रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 بہار کا موسم آ گیا، وہ وقت جب بادشاہ جنگ کے لئے نکلتے ہیں۔ داؤد بادشاہ نے بھی اپنے فوجیوں کو لڑنے کے لئے بھیج دیا۔ یوآب کی راہنمائی میں اُس کے افسر اور پوری فوج عمونیوں سے لڑنے کے لئے روانہ ہوئے۔ وہ دشمن کو تباہ کر کے دار الحکومت ربّہ کا محاصرہ کرنے لگے۔ داؤد خود یروشلم میں رہا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 11:1
15 حوالہ جات  

موسمِ بہار میں اُس وقت جَب بادشاہ جنگ کرنے نکلتے ہیں یُوآبؔ نے مُسلّح افواج کے ساتھ چڑھائی کی اَور بنی عمُّون کے مُلک کو اُجاڑ ڈالا اَور ربّہؔ کو چلےگئے اَور اُس کا محاصرہ کیا۔ لیکن داویؔد یروشلیمؔ میں ہی رہے۔ اَور یُوآبؔ نے ربّہؔ پر حملہ کرکے اُسے تباہ کر دیا۔


اگلے موسمِ بہار میں بِن ہددؔ نے ارامیوں کو جمع کیا اَور بنی اِسرائیل سے جنگ کے لیٔے افیقؔ شہر کی طرف کوچ کیا۔


اِس کے بعد وہ نبی شاہِ اِسرائیل کے پاس تشریف لایٔے اَور فرمایا، ”جاؤ اَور اَپنی فَوج کو مضبُوط بناؤ اَور خیال کرو کہ کیا کرنا لازِم ہے کیونکہ اگلے موسمِ بہار میں شاہِ ارام پھر تُم پر حملہ کرےگا۔“


مَحَبّت کرنے کا اَور نفرت کرنے کا وقت۔ جنگ کرنے کا اَور صُلح کرنے کا وقت۔


اَور موسمِ بہار میں اُسے نبوکدنضرؔ بادشاہ کے حُکم سے بابیل لایا گیا اَور اُس کے ساتھ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے قیمتی ظروف بھی بابیل لایٔے گیٔے۔ اَور اُس نے یہُویاکینؔ کے چچا صِدقیاہؔ کو مُلکِ یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ پر بطور بادشاہ مُقرّر کیا۔


(رفائیمؔ کی نَسل کے لوگوں میں سے صِرف باشانؔ کا بادشاہ عوگؔ ہی رہ گیا تھا۔ اُس کا پلنگ لوہے کا بنا ہُوا تھا جو لمبا 9 ہاتھ اَور چوڑا 4 ہاتھ تھا۔ وہ اَب بھی بنی عمُّون کے شہر ربّہؔ میں مَوجُود ہے۔)


ایک راستہ اَیسا مُنتخب کر کہ تلوار عمُّونیوں کے ربّہؔ شہر پر آئے اَور دُوسرا اَیسا کہ تلوار یہُودیؔہ اَور قلعہ بند کے یروشلیمؔ کے شہر پر آئے۔


تَب یَاہوِہ باہر جا کر اُن قوموں سے اِس قدر جنگ کریں گے جَیسا کہ وہ جنگ کے دِن زمانے میں جنگ کئے تھے۔


فلسطینی سرداروں نے جنگ کے لیٔے حملے کرنا جاری رکھا اَور جَب بھی اُنہُوں نے حملے کئے تو شاؤل کے دیگر سرداروں کی بہ نِسبت داویؔد نے بہتر عقلمندی کا مظاہرہ کیا اَور اُن کا نام مشہُور ہو گیا۔


جَب عمُّونیوں نے دیکھا کہ ارامی بھاگ نکلے تو وہ بھی ابیشائی کے سامنے سے بھاگ کر شہر کے اَندر چلے گیٔے۔ تَب یُوآبؔ عمُّونیوں سے جنگ کرنے کے بعد واپس یروشلیمؔ چلا گیا۔


لیکن وہ دِن آ رہے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب مَیں عمُّونیوں کے ربّہؔ شہر کے خِلاف، جنگ کی للکار سُناؤں گا؛ تَب وہ کھنڈروں کا ڈھیر بَن جائے گا اَور اُس کے گِردونواح کے دیہات میں آگ لگا دی جائے گی۔ یَاہوِہ فرماتے ہیں، تَب بنی اِسرائیل اُن لوگوں کو کھدیڑ دے گا،“ جنہوں نے اُسے کھدیڑ دیا تھا۔


”اَے حِشبونؔ ماتم کر کہ عَیؔ تباہ کر دیا گیا! اَے ربّہؔ کے باشِندوں، چِلّاؤ! ٹاٹ پہن کر ماتم کرو؛ دیواروں کے اَندر اِدھر اُدھر دَوڑو، کیونکہ مولکؔ اَپنے کاہِنوں اَور حاکموں کے ساتھ، جَلاوطن کیا جائے گا۔


جَب جنگ کے وقت شوروغل ہو رہے ہوں گے، جَب زبردست طُوفان اَور قتل عام ہو رہے ہوں گے اُس وقت، مَیں ربّہؔ کی شہرپناہ پر آگ نازل کروں گا جو اُس کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔


مُجھے اُس محکم شہر میں کون پہُنچائے گا؟ اِدُوم کے مُلک تک میری قیادت کون کرےگا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات