Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 1:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 شاؤل اَور یُوناتانؔ زندگی بھر محبُوب اَور چہیتے بنے رہے، اَور موت کے بعد بھی جُدا نہ ہُوئے۔ وہ عُقابوں سے زِیادہ تیز، اَور شیروں سے زِیادہ طاقتور تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 ساؤُل اور یُونتن اپنے جِیتے جی عزِیز اور دِل پسند تھے اور اپنی مَوت کے وقت الگ نہ ہُوئے۔ وہ عُقابوں سے تیز اور شیرِ بَبروں سے زورآور تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 साऊल और यूनतन कितने प्यारे और मेहरबान थे! जीते-जी वह एक दूसरे के क़रीब रहे, और अब मौत भी उन्हें अलग न कर सकी। वह उक़ाब से तेज़ और शेरबबर से ताक़तवर थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 ساؤل اور یونتن کتنے پیارے اور مہربان تھے! جیتے جی وہ ایک دوسرے کے قریب رہے، اور اب موت بھی اُنہیں الگ نہ کر سکی۔ وہ عقاب سے تیز اور شیرببر سے طاقت ور تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 1:23
14 حوالہ جات  

دیکھو، وہ بادلوں کی طرح بڑھ رہاہے، اَور اُس کے رتھ گِردباد کی مانند آ رہے ہیں، اَور اُس کے گھوڑوں کی رفتار عُقابوں سے بھی زِیادہ ہے۔ ہم پر ہائے! ہم تباہ ہو گئے ہیں!


ساتویں دِن سُورج غروب ہونے سے قبل شہر کے لوگوں نے اُس سے کہا، ”شہد سے میٹھا اَور کیا ہوتاہے؟ اَور شیر سے زورآور اَور کون ہے؟“ شِمشُونؔ نے اُن سے کہا، ”اگر تُم میری بچھیا کو ہل میں نہ جوتتے، تو میری پہیلی کو کبھی نہ بُوجھ پاتے۔“


ہمارا تعاقب کرنے والے آسمان پر اُڑنے والے عُقابوں سے بھی زِیادہ تیزرَو تھے؛ اُنہُوں نے پہاڑوں پر ہمارا پیچھا کیا اَور بیابان میں ہمارے لیٔے گھات لگا کر بیٹھے رہے۔


شیرببر جو سَب حَیوانات میں بہادر ہے، اَور کسی کے سامنے سے پیچھے نہیں ہٹتا؛


وہ اَیسے گزر جاتے ہیں، جَیسے نرسل کی کشتیاں، جَیسے عُقاب جو اَپنے شِکار پر جھپٹ پڑتے ہیں۔


جَب داویؔد شاؤل سے باتیں کرچکے تو یُوناتانؔ کا دِل داویؔد کے دِل سے اِتنا قریب ہو گیا کہ یُوناتانؔ اُس سے اَپنی جان کے برابر مَحَبّت کرنے لگے۔


جِس طرح عُقاب جھپٹ کر نیچے آتا ہے اُسی طرح یَاہوِہ دُور دراز سے بَلکہ زمین کے اِنتہا سے ایک اَیسی قوم کو تمہارے اُوپر چڑھا لائیں گے جِس کی زبان کو تُم سمجھ نہ پاؤگے۔


اَور بنی گادؔ میں سے بعض الگ ہوکر بیابان کے قلعہ میں داویؔد سے آ ملے۔ وہ زبردست جنگجو تھے اَور میدانِ جنگ میں اُترنے کے لیٔے تیّار تھے۔ وہ ڈھالوں اَور نیزوں سے مُسلّح تھے اَور اُن کے چہرے شیروں کے چہروں کی مانند تھے اَور وہ پہاڑی غزالوں کی طرح تیز رفتار تھے۔


بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ قبضی ایل کے ایک سُورما کا بیٹا تھا جِس نے کیٔی بڑے کارنامے اَنجام دئیے تھے۔ اُس نے مُوآب کے اریئیلؔ کے دو بہترین آدمیوں کو مار گرایا۔ ایک دِن جَب برف پڑ رہی تھی اُس نے ایک گڑھے میں اُتر کر ایک شیرببر کو بھی مارا۔


یُوناتانؔ نے جَواب دیا ”ہرگز نہیں، تُم نہیں مارے جاؤگے! دیکھ میرا باپ مُجھے بتائے بغیر چھوٹا یا بڑا کویٔی کام نہیں کرتا۔ بھلا پھر اِس بات کو وہ کیوں چھُپاتا؟ اَیسی بات نہیں ہے۔“


اَور ضرویاہؔ کے تینوں بیٹے یُوآبؔ، ابیشائی اَور عساہیلؔ وہاں مَوجُود تھے۔ عساہیلؔ جنگلی ہِرن کی مانند سُبک پا تھا۔


”اَے اِسرائیل کی بیٹیو، شاؤل کے لیٔے آنسُو بہاؤ، جِس نے تُمہیں شاندار اَور اَرغوانی کپڑے پہنائے، اَور جِس نے تمہارے لباس کو سونے کے زیورات سے آراستہ کیا۔


اُس کی باتیں میٹھی ہیں؛ غرض وہ ہر لحاظ سے لطیف ہے۔ اَے یروشلیمؔ کی بیٹیوں، یہ ہے میرا محبُوب، میرا رفیق۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات