Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 1:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 ”گاتؔھ میں اِس کا ذِکر نہ کرنا، اشقلونؔ کے کوچوں میں اِس کا اعلان نہ کرنا، کہیں اَیسا نہ ہو کہ فلسطینیوں کی بیٹیاں شادمان ہوں، اَور نامختونوں کی بیٹیاں خُوشیاں منائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 یہ جات میں نہ بتانا۔ اسقلوؔن کے کُوچوں میں اِس کی خبر نہ کرنا۔ نہ ہو کہ فِلستِیوں کی بیٹِیاں خُوش ہوں۔ نہ ہو کہ نامختُونوں کی بیٹِیاں فخر کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 जात में जाकर यह ख़बर मत सुनाना। अस्क़लून की गलियों में इसका एलान मत करना, वरना फ़िलिस्तियों की बेटियाँ ख़ुशी मनाएँगी, नामख़तूनों की बेटियाँ फ़तह के नारे लगाएँगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 جات میں جا کر یہ خبر مت سنانا۔ اسقلون کی گلیوں میں اِس کا اعلان مت کرنا، ورنہ فلستیوں کی بیٹیاں خوشی منائیں گی، نامختونوں کی بیٹیاں فتح کے نعرے لگائیں گی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 1:20
15 حوالہ جات  

گاتؔھ میں اُس کی خبر نہ دینا؛ ہرگز ماتم نہ کرو۔ بیت عُفرہؔ میں خاک پر لوٹو۔


اُس فلسطینی کے داویؔد کے ہاتھوں مارے جانے کے بعد جَب لوگ گھر لَوٹ رہے تھے تو اِسرائیل کے سَب شہروں کی عورتیں دف اَور بربط کے ساتھ خُوشی کے نغمہ گاتی اَور رقص کرتی ہُوئی شاؤل بادشاہ کا اِستِقبال کرنے باہر نکلیں۔


جَب یِفتاحؔ مِصفاہؔ میں اَپنے گھر آیا تو اُس کی اَپنی بیٹی اُس کے اِستِقبال کو نکلی۔ وہ دفوں کی دھُن پر رقص کرتی ہُوئی آئی! وہ اُس کی اِکلوتی بیٹی تھی اَور اُس کے علاوہ نہ تو اُس کے کویٔی بیٹا تھا نہ بیٹی۔


اِس سے پہلے کہ تیری شرارت ظاہر ہُوئی اَور اِسی طرح اَب اِدُوم یا ارام کی بیٹیاں اَور آس پاس والیاں اَور فلسطینیوں کی بیٹیاں۔ وہ سَب جو تیرے اِردگرد ہیں تُجھے ملامت کرتی ہیں اَور حقارت کی نظر سے دیکھتی ہیں۔


اِس لیٔے مَیں نے اَپنا ہاتھ تیرے خِلاف بڑھایا اَور تیرا علاقہ گھٹا دیا اَور تُجھے تیرے دُشمنوں یعنی فلسطینیوں کی بیٹیوں کی حِرص کے سُپرد کر دیا جو تیری بدکاری دیکھ کر دہل گئی تھیں۔


تَب شاؤل نے اَپنے سلاح بردار سے کہا، ”اَپنی تلوار کھینچ اَور میرے جِسم میں گھونپ دے ورنہ وہ نامختون آکر مُجھے چھید کر بے عزّت کر دیں گے۔“ لیکن اُس کا سلاح بردار خوف اَور دہشت کے باعث اَیسا نہ کر سَکا۔ لہٰذا شاؤل نے اَپنی تلوار لی اَور اُس پر جا گرا۔


آپ کے خادِم نے شیر اَور ریچھ دونوں کو جان سے مارا ہے۔ یہ نامختون فلسطینی بھی اُن میں سے ایک کی مانند ہوگا کیونکہ اُس نے زندہ خُدا کے لشکر کو مُقابلہ کے لیٔے للکارا ہے۔


داویؔد نے پاس کھڑے ہُوئے لوگوں سے پُوچھا، ”اُس آدمی کے لیٔے کیا کیا جائے گا جو اِس فلسطینی کو مار کر اِسرائیل سے اِس رُسوائی کو دُور کرےگا؟ یہ نامختون فلسطینی کون ہے جو زندہ خُدا کی افواج کو مُقابلہ کے لیٔے للکارتا ہے؟“


تَب یَاہوِہ کی رُوح اُس پر زور سے نازل ہُوئی اَور وہ اشقلونؔ کو گیا اَور اُن کے تیس آدمیوں کو مار ڈالا اَور اُن کا مال و اَسباب لُوٹ کر اُن کے کپڑے پہیلی پُوچھنے والوں کو دئیے۔ پھر وہ غُصّہ میں آگ بگُولہ ہوکر اَپنے باپ کے گھر چلا گیا۔


اَور یُوناتانؔ نے اَپنے سلاح بردار سے کہا، ”آؤ، ہم اُدھر اُن نامختونوں کی چوکی تک پہُنچنے کی کوشش کریں۔ شاید یَاہوِہ ہمارے خاطِر سرگرم ہو جائیں۔ کیونکہ یَاہوِہ بہُتوں یا تھوڑوں کے ذریعہ بھی فتح دِلا سکتے ہیں اَور اُنہیں کویٔی نہیں روک سَکتا ہے۔“


وہ سونے کی گِلٹیاں جو فلسطینیوں نے یَاہوِہ کو خطا کی قُربانی یعنی ہرجانہ کے طور پر بھیجیں یہ ہیں: اشدُودؔ، غزّہؔ، اشقلونؔ، گاتؔھ اَور عقرونؔ ہر ایک کے لیٔے ایک ایک


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات