Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-پطرس 3:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے عزیزو! اَب مَیں تُمہیں یہ دُوسرا خط لِکھ رہا ہُوں۔ مَیں نے دونوں خُطوط میں تمہاری یادداشت کو تازہ کرنے اَور تمہارے صَاف دِلوں کی حوصلہ اَفزائی کرنے کی کوشش کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے عزِیزو! اب مَیں تُمہیں یہ دُوسرا خَط لِکھتا ہُوں اور یاد دِہانی کے طَور پر دونوں خَطوں سے تُمہارے صاف دِلوں کو اُبھارتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 अज़ीज़ो, यह अब दूसरा ख़त है जो मैंने आपको लिख दिया है। दोनों ख़तों में मैंने कई बातों की याद दिलाकर आपके ज़हनों में पाक सोच उभारने की कोशिश की।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 عزیزو، یہ اب دوسرا خط ہے جو مَیں نے آپ کو لکھ دیا ہے۔ دونوں خطوں میں مَیں نے کئی باتوں کی یاد دلا کر آپ کے ذہنوں میں پاک سوچ اُبھارنے کی کوشش کی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-پطرس 3:1
15 حوالہ جات  

اِسی سبب سے مَیں تُجھے یاد دِلاتا ہُوں کہ خُدا کی اُس رُوحانی نِعمت کے شُعلہ کو پھر سے اَپنے اَندر بھڑکا دے جو میرے ہاتھ رکھنے کی برکت سے تُجھے حاصل ہُوئی ہے۔


چونکہ تُم نے حق کی تابِعداری سے اَپنے آپ کو پاک کیا ہے جِس سے تُم میں بھائیوں کے لیٔے بے رِیا برادرانہ مَحَبّت کا جذبہ پیدا ہو گیا ہے، اِس لیٔے دِل و جان سے آپَس میں بے پناہ مَحَبّت رکھو۔


کسی شخص کو مخصُوص کرنے کے واسطے اُس پر ہاتھ رکھنے میں جلدی نہ کرنا اَور نہ دُوسروں کے گُناہوں میں شریک ہونا۔ اَپنے آپ کو پاک رکھنا۔


مُبارک ہیں وہ جو پاک دِل ہیں، کیونکہ وہ خُدا کو دیکھیں گے۔


بے شک خُدا اِسرائیل پر، یعنی پاک دِل والوں پر مہربان ہیں۔


وُہی جِس کے ہاتھ صَاف اَور دِل پاک ہو، جسے بُتوں سے کویٔی رغبت نہیں اَورجو جھُوٹی قَسم نہیں کھاتا۔


جَب مَیں پچھلی بار تمہارے پاس تھا تو مَیں نے تاکید کر دی تھی۔ اَور اَب دُوسری بار بھی غَیر مَوجُودگی میں: گُناہ میں زندگی گُزارنے والوں بَلکہ دیگر لوگوں کو تاکید کرتا ہُوں کہ اگر پھر آؤں گا تو دَرگُذر نہیں کروں گا۔


اَے عزیزوں! اگرچہ ہم اِس طرح کی باتیں کر رہے ہیں، تَو بھی ہم تمہاری نِسبت اِن سے بہتر نَجات والی باتوں کا یقین رکھتے ہیں۔


اَے عزیزوں! تُم جو مہاجِروں اَور پردیسیوں کی مانند زندگی گزار رہے ہو، میں تمہاری مِنّت کرتا ہُوں کہ تُم اُن بُری جِسمانی خواہشوں سے دُور رہو جو تمہاری رُوح سے لڑائی کرتی رہتی ہیں۔


لیکن اَے عزیزوں! اِس بات کو کبھی نہ بھُولو کہ خُداوؔند کے یہاں ایک دِن ہزار بَرس اَور ہزار بَرس ایک دِن کے برابر ہیں۔


چنانچہ اَے عزیزوں! جَب کہ تُم اِن باتوں کے مُنتظر ہو اِس لیٔے پُوری کوشش کرو کہ خُداوؔند کی حُضُوری میں اَپنے آپ کو بے داغ، بے عیب اَور صُلح کے ساتھ پایٔے جاؤ۔


اِس لیٔے اَے عزیز دوستوں! مَیں نے تُمہیں اِن باتوں سے پہلے ہی سے آگاہ کر دیا ہے تاکہ تُم ہوشیار رہو، اَور بےدینوں کی گمراہی میں پھنس کر خُود ہی محفوظ مقام سے گِر نہ جاؤ۔


پس اگرچہ تُمہیں یہ سَب باتیں پہلے سے ہی مَعلُوم ہو چُکاہے، پھر بھی میں تُمہیں یاد دِلانا چاہتا ہُوں کہ خُداوؔند یِسوعؔ نے اَپنی قوم کو مُلک مِصر سے چھُڑایا لیکن بعد میں ایمان نہ لانے والوں کو ہلاک کر ڈالا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات