Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-پطرس 2:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 مگر یہ جھُوٹے اُستاد جِن باتوں کا علم بھی نہیں رکھتے، اُن پر بھی لعنت بھیجتے ہیں۔ یہ لوگ بے عقل جانوروں کی مانند ہیں جو فطری طور پر شِکار کیٔے جانے اَور ہلاک ہونے کے لیٔے پیدا ہویٔے ہیں اَور یہ لوگ جانوروں کی مانند ہلاک ہو جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 لیکن یہ لوگ بے عقل جانوروں کی مانِند ہیں جو پکڑے جانے اور ہلاک ہونے کے لِئے حَیوانِ مُطلِق پَیدا ہُوئے ہیں۔ جِن باتوں سے ناواقِف ہیں اُن کے بارے میں اَوروں پر لَعن طَعن کرتے ہیں۔ اپنی خرابی میں خُود خراب کِئے جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 लेकिन यह झूटे उस्ताद बेअक़्ल जानवरों की मानिंद हैं, जो फ़ितरी तौर पर इसलिए पैदा हुए हैं कि उन्हें पकड़ा और ख़त्म किया जाए। जो कुछ वह नहीं समझते उस पर वह कुफ़र बकते हैं। और जंगली जानवरों की तरह वह भी हलाक हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 لیکن یہ جھوٹے اُستاد بےعقل جانوروں کی مانند ہیں، جو فطری طور پر اِس لئے پیدا ہوئے ہیں کہ اُنہیں پکڑا اور ختم کیا جائے۔ جو کچھ وہ نہیں سمجھتے اُس پر وہ کفر بکتے ہیں۔ اور جنگلی جانوروں کی طرح وہ بھی ہلاک ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-پطرس 2:12
17 حوالہ جات  

مگر یہ لوگ جِن باتوں کا علم بھی نہیں رکھتے، اُن پر بھی لعنت بھیجتے ہیں اَور جِن باتوں کو مِزاجی طور پر سمجھتے ہیں اُن میں اَپنے آپ کو بے عقل جانوروں کی مانند ہلاک کر دیتے ہیں۔


لیکن اَے یَاہوِہ، آپ مُجھے نزدیکی سے جانتے ہیں؛ آپ مُجھے دیکھتے ہیں اَور اَپنی نِسبت میرے خیالات کو جانچتے ہیں۔ آپ اُنہیں ذبح ہونے والی بھیڑوں کی مانند کھینچ کر جُدا کر دیجئے، اَور ذبح کے دِن کے لیٔے اُنہیں مخصُوص کیجئے!


یہ اُن سے تو آزادی کا وعدہ کرتے ہیں مگر خُود بدی کے غُلام ہیں کیونکہ جو شخص جِس سے مغلُوب ہے وہ اُسی کا غُلام ہے۔


اگر کویٔی اَپنی جِسمانی خواہشوں کا خیال رکھتے ہویٔے بوتا ہے، تو وہ موت کی فصل کاٹے گا؛ اَورجو پاک رُوح کا خیال رکھتے ہویٔے بوتا ہے، وہ اَبدی زندگی کی فصل کاٹے گا۔


بے حس اِنسان نہیں جانتے، اَور احمق یہ نہیں سمجھتے،


چرواہے نادان ہیں وہ یَاہوِہ سے رہنمائی نہیں مانگتے؛ اِس لیٔے وہ کامیاب نہیں ہوتے اَور اُن کی سَب بھیڑیں پراگندہ ہو گئیں۔


وہ سَب نادان اَور احمق ہیں؛ بُتوں سے اُنہیں نکمّی تعلیم ہی حاصل ہوگی۔


”کیونکہ میری قوم احمق ہیں؛ وہ مُجھے نزدیکی سے نہیں جانتے۔ وہ نادان بچّے ہیں؛ جِن میں کچھ بھی سمجھ نہیں۔ وہ بدی کرنے میں ماہر ہیں؛ لیکن نیکی کرنا نہیں جانتے۔“


جَب آفت آتی ہے تَب بدکار پست کر دئیے جاتے ہیں، لیکن راستباز موت کے وقت بھی خُدا کی پناہ مانگتے ہیں۔


اِنہیں کے ذریعہ خُدا نے ہم سے عظیم اَور بیش قیمتی وعدے کیٔے ہیں تاکہ تُم دُنیا کی بُری خواہشات سے پیدا ہونے والی خرابی سے آزاد ہوکر ذاتِ الٰہی میں شریک ہو سکو۔


یِسوعؔ نے پھر فرمایا، ”میں جا رہا ہُوں اَور تُم مُجھے ڈھونڈوگے، اَور اَپنے گُناہ میں مرجاؤگے۔ جہاں میں جا رہا ہُوں تُم وہاں نہیں آسکتے۔“


مَیں اَپنا غضب تُجھ پر اُنڈیل دُوں گا، اَور اَپنے قہر کی آگ سے تُجھے پھُونک ڈالوں گا۔ مَیں تُجھے وحشی لوگوں کے حوالہ کروں گا، جو تباہ کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔


تَب مَیں نے سوچا، ”یقیناً یہ لوگ تو غریب ہیں؛ اَور احمق بھی ہیں، کیونکہ وہ یَاہوِہ کی راہ، اَور اَپنے خُدا کے تقاضوں سے واقف نہیں ہیں۔


اَے قوم کے نادانوں! غور کرو؛ اَے احمقو! تُمہیں کب عقل آئے گی؟


کیونکہ سَب لوگ دیکھتے ہیں کہ اہلِ حِکمت بھی مَر جاتے ہیں؛ احمق اَور جاہل دونوں ہلاک ہو جاتے ہیں، اَور اَپنی دولت دُوسروں کے لیٔے چھوڑ جاتے ہیں۔


زنا، لالچ، بدکاری، مَکر و فریب، شہوت پرستی، بدنظری، کُفر، تکبُّر اَور حماقت۔


یہ اُصُول صِرف اِنسانی اَحکام اَور تعلیمات ہیں، اَور یہ ساری چیزیں اِستعمال ہوکر فنا ہو جاتی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات