Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 9:37 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 اَور اِیزبِلؔ کی لاش یزرعیلؔ کے کھُلے میدان میں کھیت کے گوبر کی طرح پڑی رہے گی یہاں تک کہ کویٔی نہ کہے گا، ’یہ اِیزبِلؔ ہے۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

37 اور اِیزؔبِل کی لاش یِزرؔعیل کے عِلاقہ میں کھیت کی کھاد کی طرح پڑی رہے گی۔ یہاں تک کہ کوئی نہ کہے گا کہ یہ اِیزؔبِل ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 उस की लाश यज़्रएल की ज़मीन पर गोबर की तरह पड़ी रहेगी ताकि कोई यक़ीन से न कह सके कि वह कहाँ है’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 اُس کی لاش یزرعیل کی زمین پر گوبر کی طرح پڑی رہے گی تاکہ کوئی یقین سے نہ کہہ سکے کہ وہ کہاں ہے‘۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 9:37
14 حوالہ جات  

اَور اُنہیں سُورج، چاند اَور دیگر اجرامِ فلکی کے سامنے پھیلا دیا جائے گا جِن سے وہ مَحَبّت رکھتے، جِن کی خدمت کرتے، جِن کی پیروی کرتے اَور جِن سے صلاح لیتے اَور جِن کی عبادت کرتے تھے۔ اِن ہڈّیوں کو نہ تو وہ جمع کریں گے اَور نہ ہی دفنائی جایٔیں گی بَلکہ وہ فُضلہ کی مانند زمین پر پڑی رہیں گی۔


”وہ مہلک بیماریوں سے مَریں گے۔ اُن کے لیٔے نہ کویٔی ماتم کرےگا اَور نہ وہ دفنائے جایٔیں گے۔ بَلکہ اُن کی لاشیں گوبر کی مانند میدان میں پڑی رہیں گی۔ وہ تلوار اَور قحط سے ہلاک ہوں گے اَور اُن کی لاشیں ہَوا کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کی خُوراک ہُوں گی۔“


جو عینؔ دورؔ میں ہلاک ہُوئے وہ گویا زمین کی کھاد بَن گیٔے۔


اَور وہ اُس طُومار کو اِلیشمعؔ مُنشی کے کمرہ میں رکھ کر بادشاہ کے پاس صحن میں گیٔے اَور اُسے سَب باتیں بتائیں۔


اُس وقت یَاہوِہ کے قتل کئے ہُوئے لوگوں کی لاشیں زمین کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک ہر جگہ پڑی ہُوں گی۔ اُن پر نہ تو کویٔی ماتم کرےگا، نہ وہ جمع کی جایٔیں گی اَور نہ دفنائی جایٔیں گی، بَلکہ گوبر کی طرح زمین پر پڑی رہیں گی۔


اُسے گدھے کی طرح دفن کیا جائے گا۔ اُسے گھسیٹ کر یروشلیمؔ کے پھاٹکوں کے باہر، پھینک دیا جائے گا۔“


اعلان کرو، ”یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے: ” ’اِنسانوں کی لاشیں کھُلے میدان میں گوبر کی مانند پڑی ہُوں گی، اَور کاٹنے والوں کے ہاتھ سے چُھوٹی ہوئی فصل کی مانند ہُوں گی جسے اُن کو جمع کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔‘ “


اگر کسی آدمی کے سَو بچّے ہُوں اَور وہ برسوں تک زندہ رہے تاہم خواہ وہ کتنا ہی عرصہ زندہ رہے، اگر وہ اَپنی خُوشحالی سے لُطف اَندوز نہیں ہو سَکتا اَور اُس کی مُناسب تجہیزوتکفین نہیں ہوتی تو میں کہتا ہُوں کہ ماں کے پیٹ سے ہی مَرا ہُوا پیدا ہونے والا بچّہ اُس سے زِیادہ اَچھّا ہے۔


یزرعیلؔ، یُقدِعامؔ، زنوحؔ،


اِس لیٔے یَاہوِہ کا قہر اُس کے لوگوں کے خِلاف بھڑک اُٹھا؛ اُنہُوں نے ہاتھ اُٹھاکر مَرا۔ پہاڑ لرزگئے، اَور لاشیں اَیسی پڑی ہیں جَیسے کوچوں میں کوڑا کرکٹ پڑا ہو۔ یہ سَب ہو جانے کے باوُجُود بھی اُن کا قہر نہیں ٹلا، اَور اُن کا ہاتھ ابھی تک بڑھا ہُواہے۔


” ’یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ اُس وقت یہُودیؔہ کے بادشاہوں، حاکموں، کاہِنوں اَور نبیوں اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کی ہڈّیاں اُن کی قبروں سے نکالی جایٔیں گی۔


اُن کے اُمرا کو عوریبؔ اَور زئیبؔ کی، بَلکہ اُن کے سَب اُمرا کو زِبؔح اَور ضلمُنعؔ کی مانند بنادے،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات