Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 9:30 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 اَور جَب یِہُو یزرعیلؔ شہر پہُنچا تو اِیزبِلؔ کو سارا واقعہ مَعلُوم چلا۔ اُس نے اَپنی آنکھوں میں سُرمہ لگایا، اَپنے بال سنوارے اَور کھڑکی سے باہر کا نظارہ دیکھنے لگی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

30 اور جب یاہُو یزرعیل میں آیا تو اِیزؔبِل نے سُنا اور اپنی آنکھوں میں سُرمہ لگا اور اپنا سر سنوار کِھڑکی سے جھانکنے لگی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 इसके बाद याहू यज़्रएल चला गया। जब ईज़बिल को इत्तला मिली तो उसने अपनी आँखों में सुरमा लगाकर अपने बालों को ख़ूबसूरती से सँवारा और फिर खिड़की से बाहर झाँकने लगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 اِس کے بعد یاہو یزرعیل چلا گیا۔ جب ایزبل کو اطلاع ملی تو اُس نے اپنی آنکھوں میں سُرمہ لگا کر اپنے بالوں کو خوب صورتی سے سنوارا اور پھر کھڑکی سے باہر جھانکنے لگی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 9:30
12 حوالہ جات  

اَے ویران ہُوئی بستی، تُو کیا کر رہی ہے؟ تُونے سُرخ لباس کیوں پہن رکھا ہے؟ اَور زرّیں زیوروں سے کیوں آراستہ ہُوئی ہے؟ تُم نے اَپنی آنکھوں میں سُرمہ کیوں لگا رکھا ہے؟ تُم خوامخواہ اَپنے آپ کو آراستہ کر رہی ہو۔ تمہارے عاشق اَب تُمہیں حقیر جانتے ہیں؛ وہ تو اَب تمہاری جان کے پیچھے پڑے ہیں۔


”اُنہُوں نے آدمیوں کے پاس قاصِد بھیجے اَور وہ دُور سے چلے آئے اَور جَب وہ پہُنچے تَب تُونے اُن کے لیٔے غُسل کیا، اَپنی آنکھوں میں کاجل لگایا اَور اَپنے گہنے پہن لیٔے۔


خاموش آہیں بھرنا۔ میّت پر ماتم نہ کرنا۔ اَپنی پگڑی باندھے رہنا اَور اَپنی جُوتی اَپنے پاؤں میں پہنے رہنا۔ اَپنی مونچھوں اَور داڑھی کو نہ ڈھانکنا اَور نہ رِواج کے مُطابق ماتم کرنے والوں کا کھانا ہی کھانا۔“


تمہاری خُوبصُورتی صِرف ظاہری خُوبصُورتی نہ ہو، مثلاً بال گُوندھنے، سونے کے زیور اَور طرح طرح کے قیمتی لباس پہننا۔


اَور فلسطینیوں نے اَپنی تمام فَوجوں کو افیقؔ میں جمع کیا اَور اِسرائیلیوں نے یزرعیلؔ میں چشمہ کے پاس ڈالی۔


لیکن اَیلہ کے خادِم زِمریؔ نے جو اُس کے آدھے رتھوں کا سپہ سالار تھا، کے خِلاف اُس نے اُس وقت سازش کی جَب اَیلہ تِرضاؔہ میں شاہی محل کے دیوان ارضہؔ کے گھر میں نشہ میں چُور تھا۔


”اَور اِیزبِلؔ کی بابت بھی یَاہوِہ فرماتے ہیں: ’یزرعیلؔ کی فصیل کے پاس کُتّے اِیزبِلؔ کو کھا جایٔیں گے۔‘


اُس کے حُسن پر اَپنے دِل میں شہوت سے مغلُوب نہ ہو اَور اُس کی آنکھوں کا شِکار ہونے سے بچے رہنا۔


ایک عورت اُس سے مِلنے آئی، جو فاحِشہ کا لباس پہنے ہُوئے تھی اَور بڑی چالاک دِکھائی دیتی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات