Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 9:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 نگہبان نے دوبارہ اِطّلاع دی، ”دُوسرا گُھڑسوار اُن کے پاس پہُنچ تو گیا ہے لیکن وہ بھی واپس نہیں آ رہا۔ ہاں ایک رتھ آتا دِکھائی دے رہاہے گویا نِمشیؔ بِن یِہُو ہانک رہا ہو کیونکہ وہ ایک پاگل کی طرح رتھ ہانکتا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 پِھر نگِہبان نے کہا وہ بھی اُن کے پاس پُہنچ تو گیا لیکن واپس نہیں آتا اور رتھ کا ہانکنا اَیسا ہے جَیسے نِمسی کے بیٹے یاہُو کا ہانکنا ہوتا ہے کیونکہ وُہی تُندی سے ہانکتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 बुर्ज पर के पहरेदार ने यह देखकर बादशाह को इत्तला दी, “हमारा क़ासिद उन तक पहुँच गया है, लेकिन यह भी वापस नहीं आ रहा। ऐसा लगता है कि उनका राहनुमा याहू बिन निमसी है, क्योंकि वह अपने रथ को दीवाने की तरह चला रहा है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 بُرج پر کے پہرے دار نے یہ دیکھ کر بادشاہ کو اطلاع دی، ”ہمارا قاصد اُن تک پہنچ گیا ہے، لیکن یہ بھی واپس نہیں آ رہا۔ ایسا لگتا ہے کہ اُن کا راہنما یاہو بن نِمسی ہے، کیونکہ وہ اپنے رتھ کو دیوانے کی طرح چلا رہا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 9:20
10 حوالہ جات  

پہرےدار نے کہا، ”مُجھے آگے والے شخص کا دَوڑنا صدُوقؔ کے بیٹے اخِیمعضؔ کے دَوڑنے کی طرح لگتا ہے۔“ بادشاہ نے کہا، ”وہ اَچھّا آدمی ہے اَور اَچھّی خبر لے کر آتا ہے۔“


آپ اَپنے غضب میں زمین پر سے گزرے اَور اَپنے قہر میں تُونے قوموں کو کُچل دیا۔


میں کَسدیوں کو چڑھا لاؤں گا، وہ ظالِم اَور تُند رَو قوم ہیں، وہ اُن بستیوں پرجو اُن کی نہیں ہیں قبضہ کرلینے کے لیٔے تمام زمین سے ہوکر گزرتے ہیں۔


لیکن مشرق اَور شمال کی جانِب سے آئی ہُوئی افواہیں سُن کر وہ بے چَین ہو جائے گا اَور نہایت غُصّہ میں وہ بہُتوں کو تباہ کرنے اَور اُنہیں نِیست و نابود کرنے کو نکل پڑےگا۔


”دیکھ، مَیں نے ہی لوہار کو پیدا کیا جو کوئلوں کو سُلگا کر شُعلے پیدا کرتا ہے اَور اَپنے کام کے لیٔے مُناسب ہتھیار تیّار کرتا ہے۔ اَور مَیں نے ہی تباہ گِر کو پیدا کیا تاکہ وہ تباہی مچائے؛


جو کچھ بھی تمہارے ہاتھوں کو کرنا پڑے اُسے اَپنی ساری قُوّت سے کرو کیونکہ قبر میں جہاں تُم جانے کو ہو وہاں نہ کویٔی کام ہے نہ ہی کویٔی منصُوبہ؛ نہ علم ہے نہ حِکمت۔


اَور یِہُو نے اُس سے فرمایا، ”میرے ساتھ چل اَور میری غیرت کو جو یَاہوِہ کے لیٔے ہے اَپنی آنکھوں سے دیکھ۔“ تَب یوُنادابؔ اَور یِہُو رتھ پر سوار ہوکر روانہ ہُوئے۔


تَب اَیسا ہوگا کہ جو حزائیلؔ کی تلوار سے بچ جائے گا اُسے یہُو قتل کرےگا اَورجو یِہُو کی تلوار سے بچ جایٔےگا اُسے الِیشعؔ قتل کر ڈالے گا۔


اَور جَب تُم وہاں پہُنچو تو یِہُو بِن یہوشافاطؔ بِن نِمشیؔ کو تلاش کرنا۔ اَور اُس کے کمرے میں جانا اَور وہ اَپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوگا۔ اُسے اُس کے ساتھیوں سے الگ کرکے ایک اَندرونی کوٹھری میں لے جانا۔


تَب بادشاہ نے دُوسرے گُھڑسوار کو بھیجا۔ جَب وہ اُن کے پاس پہُنچا تو اُس نے کہا، ”بادشاہ یُوں فرماتے ہیں، ’کیا سَب اَمن ہے اَور تُم لوگ اَمن کے ساتھ آ رہے ہو؟‘ “ یِہُو نے جَواب دیا، ”تُمہیں اَمن سے کیا لینا دینا؟ بس تُم میرے پیچھے ہو لو۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات