Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 9:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 یہ سُنتے ہی اُنہُوں نے فوراً اَپنی اَپنی چادر اُتار کر اُسے یِہُو کے سامنے سِیڑھیوں پر بچھا دی اَور پھر اُنہُوں نے نرسنگے کے ساتھ اعلان کیا، ”یہُو بادشاہ ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 تب اُنہوں نے جلدی کی اور ہر ایک نے اپنی پوشاک لے کر اُس کے نِیچے سِیڑِھیوں کی چوٹی پر بِچھائی اور نرسِنگا پُھونک کر کہنے لگے کہ یاہُو بادشاہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 यह सुनकर अफ़सरों ने जल्दी जल्दी अपनी चादरों को उतारकर उसके सामने सीढ़ियों पर बिछा दिया। फिर वह नरसिंगा बजा बजाकर नारा लगाने लगे, “याहू बादशाह ज़िंदाबाद!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 یہ سن کر افسروں نے جلدی جلدی اپنی چادروں کو اُتار کر اُس کے سامنے سیڑھیوں پر بچھا دیا۔ پھر وہ نرسنگا بجا بجا کر نعرہ لگانے لگے، ”یاہو بادشاہ زندہ باد!“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 9:13
12 حوالہ جات  

اَور صدُوقؔ کاہِنؔ نے مُقدّس خیمہ سے تیل کا سینگ لیا اَور شُلومونؔ کو مَسح کیا۔ تَب اُنہُوں نے نرسنگا پھُونکا اَور تمام لوگوں نے نعرہ لگایا، ”شُلومونؔ بادشاہ زندہ باد رہے!“


تاکہ وہاں صدُوقؔ کاہِنؔ اَور ناتنؔ نبی اُسے مَسح کریں کہ وہ بنی اِسرائیل کا بادشاہ ہو۔ اَور تُم نرسنگا پھُونکنا اَور نعرہ لگانا، ’شُلومونؔ بادشاہ زندہ باد!‘


نرسنگوں سے اَور قَرنا کی آواز سے یَاہوِہ، یعنی ہمارے بادشاہ، کے سامنے خُوشی سے نعرے بُلند کرو۔


تَب اَبشالومؔ نے اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں خُفیہ طور پر قاصِد بھیج کر مُنادی کرادی، ”جوں ہی نرسنگے کی آواز سُنایٔی دے تو سَب بول اُٹھیں، ’اَبشالومؔ حِبرونؔ میں بادشاہ ہے۔‘ “


اُنہُوں نے کہا، ”نہیں، نہیں، ہم نہیں جانتے ہیں۔ ہمیں سچ سچ سَب بتاؤ۔“ یِہُو نے جَواب دیا، ”نبی نے مُجھ سے یُوں کہا: ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: مَیں نے تُمہیں بنی اِسرائیل کا بادشاہ ہونے کے لئے مَسح کیا ہے۔‘ “


کیونکہ اُس نے آج جا کر بڑی تعداد میں مویشی، فربہ بچھڑے اَور بھیڑیں قُربان کئے ہیں اَور اُس نے بادشاہ کے سَب بیٹوں، فَوج کے سپہ سالاروں اَور ابیاترؔ کاہِنؔ کی دعوت کی ہے اَور ٹھیک اِسی وقت وہ اُس کے ساتھ کھا پی رہے ہیں اَور کہہ رہے ہیں، ’ادُونیّاہؔ بادشاہ زندہ باد!‘


پھر یہویادعؔ کاہِنؔ بادشاہ کے بیٹے کو باہر لاکر اُس کے سَر پر تاج رکھا اَور خُدا کے عہد کی ایک نقل اُسے دی اَور اُس کا مَسح کرکے بادشاہ ہونے کا اعلان کیا۔ اَور لوگوں نے تالیاں بجائیں اَور بُلند آواز سے نعرہ لگایا، ”بادشاہ سلامت رہے!“


اَور اُس نے دیکھا کہ بادشاہ حسبِ دستور سُتون کے پاس کھڑا ہے اَور افسر اَور نرسنگا پھُونکنے والے بادشاہ کے قریب کھڑے ہیں اَور مُلک کے تمام لوگ خُوشی منا رہے اَور نرسنگے پھُونک رہے ہیں۔ تَب عتلیاہؔ نے اَپنے کپڑے پھاڑے اَور چِلّاکر کہا، ”غدّاری! غدّاری!“


جَب یِسوعؔ جا رہے تھے تو لوگوں نے راستے میں اَپنے کپڑے بچھا دئیے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات