Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 8:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 لہٰذا یہُورامؔ یعنی یُورامؔ اَپنے تمام رتھوں کو ساتھ لے کر ضعِیرؔ پر حملہ کرنے کے لئے روانہ ہُوا۔ لیکن اِدُومیوں نے اُسے اَور اُس کے رتھوں کے سرداروں کو چاروں طرف سے گھیرلیا تھا، لیکن یہُورامؔ نے رات میں اُٹھ کر اِدُومی فَوج پر حملہ کر دیا، مگر یہُورامؔ کی فَوج شِکست کھا کر واپس اَپنے گھر کو فرار ہو گئی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 تب یُوراؔم صعیر کو گیا اور اُس کے سب رتھ اُس کے ساتھ تھے اور اُس نے رات کو اُٹھ کر ادُومیوں کو جو اُسے گھیرے ہُوئے تھے اور رتھوں کے سرداروں کو مارا اور لوگ اپنے ڈیروں کو بھاگ گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 तब यहूराम अपने तमाम रथों को लेकर सईर के क़रीब आया। जब जंग छिड़ गई तो अदोमियों ने उसे और उसके रथों पर मुक़र्रर अफ़सरों को घेर लिया। रात को बादशाह घेरनेवालों की सफ़ों को तोड़ने में कामयाब हो गया, लेकिन उसके फ़ौजी उसे छोड़कर अपने अपने घर भाग गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 تب یہورام اپنے تمام رتھوں کو لے کر صعیر کے قریب آیا۔ جب جنگ چھڑ گئی تو ادومیوں نے اُسے اور اُس کے رتھوں پر مقرر افسروں کو گھیر لیا۔ رات کو بادشاہ گھیرنے والوں کی صفوں کو توڑنے میں کامیاب ہو گیا، لیکن اُس کے فوجی اُسے چھوڑ کر اپنے اپنے گھر بھاگ گئے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 8:21
4 حوالہ جات  

اَور اُنہُوں نے اَبشالومؔ کو لے کر جنگل کے ایک بڑے گڑھے میں پھینک دیا اَور اُس کے اُوپر پتّھروں کا ایک بڑا ڈھیر لگا دیا۔ اِس دَوران تمام بنی اِسرائیلی اَپنے اَپنے خیموں کو بھاگ گیٔے۔


”اَور جَب یروشلیمؔ کو فَوجوں کے محاصرہ میں دیکھو تو جان لینا کہ اُس کی تباہی کے دِن نزدیک آ گئے ہیں۔


پس بادشاہ اُٹھا اَور پھاٹک میں بیٹھ گیا۔ اَور جَب لوگوں کو بتایا گیا، ”دیکھو بادشاہ پھاٹک میں بیٹھا ہُواہے،“ تو وہ سَب اُن کے سامنے آئے۔ اِس دَوران سارے بنی اِسرائیل اَپنے اَپنے گھروں کو بھاگ گئے۔ اِس دَوران اِسرائیلی بھاگ کر اَپنے اَپنے گھروں کو چلے گیٔے تھے۔


یہی وہ شخص تھا جِس نے وادی شور میں دس ہزار اِدُومیوں کو شِکست دی اَور جنگ کرکے سیلاؔ پر قبضہ کر لیا اَور اُسے یُقِتی ایل نام دیا جو آج تک اِسی نام سے مشہُور ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات