Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 7:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 لہٰذا ارامی فَوج خوفزدہ ہوکر شام کو ہی اَپنے خیمے، گھوڑے اَور گدھوں کو چھوڑکر فرار ہو گیٔے۔ وہ اَپنی جان بچا کر اَپنے کو جَیسا تھا وَیسا چھوڑکر فرار ہو گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اِس لِئے وہ اُٹھے اور شام کو بھاگ نِکلے اور اپنے ڈیرے اور اپنے گھوڑے اور اپنے گدھے بلکہ ساری لشکر گاہ جَیسی کی تَیسی چھوڑ دی اور اپنی جان لے کر بھاگے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 डर के मारे वह शाम के धुँधलके में फ़रार हो गए थे। उनके ख़ैमे, घोड़े, गधे बल्कि पूरी लशकरगाह पीछे रह गई थी जबकि वह अपनी जान बचाने के लिए भाग गए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 ڈر کے مارے وہ شام کے دُھندلکے میں فرار ہو گئے تھے۔ اُن کے خیمے، گھوڑے، گدھے بلکہ پوری لشکرگاہ پیچھے رہ گئی تھی جبکہ وہ اپنی جان بچانے کے لئے بھاگ گئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 7:7
18 حوالہ جات  

بدکار بھاگتا چلا جاتا ہے، خواہ اُس کے تعاقب میں کویٔی بھی نہ ہو، لیکن صادق، شیرببر کی مانند دِلیر ہوتے ہیں۔


چنانچہ خُدا کا وعدہ اَور خُدا کی قَسم یہ دو اَیسی چیزیں ہیں جو لاتبدیل ہیں اَور اِن کے بارے میں خُدا کبھی جھُوٹ نہیں بولےگا، اِس لیٔے ہم جو دَوڑکر اُس کی پناہ میں آئے ہیں، بڑے حوصلہ سے اُس اُمّید کو مضبُوطی سے تھامے رکھ سکتے ہیں جو ہمارے سامنے پیش کی گئی ہے۔


اُس دِن لوگ چھچھوندروں اَور چمگادڑوں کی طرف پھینک دیں گے۔ اُن کے چاندی کے بُت اَور سونے کے بُت، جسے اُنہُوں نے عبادت کے لئے بنایا۔


بادشاہ کا دِل یَاہوِہ کے ہاتھ میں ندی کی مانند ہوتاہے؛ وہ اُسے جدھر چاہتاہے پھیر دیتاہے۔


تُم اَپنے آپ کو ہِرنی کی مانند شِکاری کے ہاتھ سے، اَور چڑیا کی مانند صیّاد کے جال سے چھُڑا لو۔


”بادشاہ کے دشمن اَور اُن کے لشکر فوراً بھاگ جاتے ہیں؛ اَور لشکرگاہوں میں لوگ مالِ غنیمت تقسیم کرتے ہیں۔


فتح کے لئے گھوڑے پر اُمّید رکھنا فُضول ہے؛ اَپنی بڑی قُوّت کے باوُجُود وہ بچا نہیں سَکتا۔


دہشت ہر طرف سے اُسے گھبراہٹ میں مُبتلا کردیتی ہے اَور ہر قدم پر اُس کا پیچھا کرتا ہے۔


جَب سَب آدمی کی چاروں طرف اَپنی اَپنی جگہ پر کھڑے ہو گئے تو مِدیانی اُنہیں دیکھ کر گھبرا گیٔے اَور چیخیں مارتے ہُوئے بھاگ نکلے۔


وہ مِصر سے ایک رتھ چاندی کے چھ سَو ثاقل اَور ایک گھوڑا ایک سَو پچاس ثاقل میں مِصر سے درآمد کرتے تھے اَور اُنہیں حِتّیوں اَور ارامیوں کے تمام بادشاہوں کو بھی برآمد کرتے تھے۔


تَب فلسطینیوں کے لشکر کے سارے سپاہیوں میں خوف و ہِراس پھیل گیا خواہ وہ چھاؤنی میں تھے یا میدان میں۔ جو چوکیوں پر تعینات تھے اُن میں اَور چھاپہ مار دستوں میں بھی دہشت کی لہر دَوڑ گئی اَور زمین دہل گئی۔ یہ خوف و ہِراس یَاہوِہ نے نازل کیا تھا۔


اَور ہر ایک نے اَپنے مُخالف کو قتل کیا۔ اِس لیٔے ارامی بھاگنے لگے اَور اِسرائیلی فَوج نے اُن کا تعاقب کیا، مگر شاہِ ارام بِن ہددؔ گھوڑے پر سوار ہوکر اَپنے کچھ گُھڑسواروں کے ساتھ جان بچا کر بھاگ کھڑا ہُوا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات