Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 7:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اگر ہم کہیں، ’ہم شہر کے اَندر جایٔیں گے،‘ تو وہاں قحط ہے اَور ہم مَر جایٔیں گے۔ اَور اگر ہم یہاں بیٹھے رہیں تو بھی مَر جایٔیں گے۔ چنانچہ آؤ ہم ارامیوں کی چھاؤنی میں جایٔیں اَور خُود کو اُن کے حوالہ کر دیں۔ اَور اگر وہ رحم کھا کر ہمیں بخش دیں تو ہم زندہ رہیں گے؛ اَور اگر وہ ہمیں قتل کر دیں تو کیا، ہمیں تو وَیسے ہی مَرنا ہی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اگر ہم کہیں کہ شہر کے اندر جائیں گے تو شہر میں کال ہے اور ہم وہاں مَر جائیں گے اور اگر یہِیں بَیٹھے رہیں تَو بھی مَریں گے سو آؤ ہم ارامی لشکر میں جائیں۔ اگر وہ ہم کو جِیتا چھوڑیں تو ہم جِیتے رہیں گے اور اگر وہ ہم کو مار ڈالیں تو ہم کو مَرنا ہی تو ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 शहर में काल है। अगर उसमें जाएँ तो भूके मर जाएंगे, लेकिन यहाँ रहने से भी कोई फ़रक़ नहीं पड़ता। तो क्यों न हम शाम की लशकरगाह में जाकर अपने आपको उनके हवाले करें। अगर वह हमें ज़िंदा रहने दें तो अच्छा रहेगा, और अगर वह हमें क़त्ल भी कर दें तो कोई फ़रक़ नहीं पड़ेगा। यहाँ रहकर भी हमें मरना ही है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 شہر میں کال ہے۔ اگر اُس میں جائیں تو بھوکے مر جائیں گے، لیکن یہاں رہنے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تو کیوں نہ ہم شام کی لشکرگاہ میں جا کر اپنے آپ کو اُن کے حوالے کریں۔ اگر وہ ہمیں زندہ رہنے دیں تو اچھا رہے گا، اور اگر وہ ہمیں قتل بھی کر دیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ یہاں رہ کر بھی ہمیں مرنا ہی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 7:4
11 حوالہ جات  

اگر مَیں میدان میں جاؤں، تو وہاں تلوار سے قتل ہُوئے لوگ نظر آتے ہیں؛ اَور اگر شہر کے اَندر جاؤں، تو وہاں قحط زدہ لوگ نظر آتے ہیں۔ نبی اَور کاہِنؔ دونوں اَیسے مُلک میں چلے گیٔے ہیں جسے وہ نہیں جانتے۔‘ “


کون جانتا ہے؟ شاید خُدا ہم پر رحم کرے اَور اَپنا اِرادہ بدلے اَور وہ اَپنا قہر شدید نازل کرنے سے باز آئے اَور ہم ہلاک نہ ہوں۔


ہم یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ آؤ جمع ہو جایٔیں! چلو مُستحکم شہروں کی طرف بھاگ چلیں اَور وہاں ہلاک ہُوں! کیونکہ یَاہوِہ ہمارے خُدا نے ہمیں ہلاکت کے لیٔے نامزد کیا ہے اَور ہمیں زہریلا پانی پینے کو دیا ہے، کیونکہ ہم نے اُن کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔


”جا، اَور شُوشنؔ میں مَوجُود تمام یہُودیوں کو جمع کر اَور تُم سَب میرے لیٔے تین دِن اَور رات تک روزہ رکھو، کھانے پینے سے ہاتھ کھینچ لو۔ میں اَور میری خادِمائیں بھی تمہاری طرح روزہ رکھیں گی۔ اِس کے بعد میں بادشاہ کے حُضُور میں جاؤں گی حالانکہ یہ خِلاف قانُون ہے لیکن اگر مُجھے ہلاک ہونا ہی ہے تو ہونے دو۔“


جَیسے زمین پر گِرے ہُوئے پانی کو دوبارہ جمع نہیں کیا جا سَکتا وَیسے ہی ہمیں موت کے مُنہ میں چلے جاناہے۔ لیکن خُدا کسی کی جان نہیں لیتا بَلکہ اُس کی بجائے وہ اَیسے وسائل پیدا کر دیتاہے کہ جَلاوطن کیا ہُوا شخص بھی اُس سے دُور نہ رہے۔


اَور جِس طرح اِنسان کا ایک بار مَرنا اَور اُس کے بعد عدالت کا ہونا مُقرّر ہے،


جَب داویؔد شاؤل کے خِلاف فلسطینیوں کے ساتھ جنگ کرنے کے لیٔے تیّار ہو ہی رہے تھے تبھی بنی منشّہ کے چند لوگ داویؔد کے ساتھ ہو گئے۔ (پھر بھی داویؔد فلسطینیوں کے ساتھ جنگ میں نہیں گئے کیونکہ فلسطینیوں کے حاکموں نے آپَس میں صلاح مشورہ کرکے اُن کو اِس شک کے ساتھ لَوٹا دیا، ”وہ تو اَپنے آقا شاؤل سے جا ملیں گے اَور ہم مارے جایٔیں گے۔“)


کچھ عرصہ بعد بِن ہددؔ شاہِ ارام نے اَپنی تمام فَوج جمع کرکے سامریہؔ پر حملہ کر دیا اَور شہر کا محاصرہ کر لیا۔


لہٰذا شام کے وقت میں وہ چاروں اُٹھے اَور ارامیوں کی چھاؤنی کی طرف چل دئیے۔ اَور جَب وہ ارامیوں کی چھاؤنی کے پاس پہُنچے تو دیکھا کہ وہاں کویٔی بھی نہ تھا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات