Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 6:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 بادشاہ نے اُس عورت سے دریافت کیا، ”تُمہیں کیا تکلیف ہے؟“ اُس عورت نے جَواب دیا، ”اِس عورت نے مُجھ سے اقرار کیا تھا، ’اَپنا بیٹا دو تاکہ آج ہم اُسے کھایٔیں، اَور مَیں اَپنے بیٹے کو کل تُمہیں دوں گی تاکہ اُسے ہم کھایٔیں۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 پِھر بادشاہ نے اُس سے کہا تُجھے کیا ہُؤا؟ اُس نے جواب دِیا اِس عَورت نے مُجھ سے کہا کہ اپنا بیٹا دے دے تاکہ ہم آج کے دِن اُسے کھائیں اور میرا بیٹا جو ہے سو اُسے ہم کل کھائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 फिर भी मुझे बताएँ, मसला क्या है?” औरत बोली, “इस औरत ने मुझसे कहा था, ‘आएँ, आज आप अपने बेटे को क़ुरबान करें ताकि हम उसे खा लें, तो फिर कल हम मेरे बेटे को खा लेंगे।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 پھر بھی مجھے بتائیں، مسئلہ کیا ہے؟“ عورت بولی، ”اِس عورت نے مجھ سے کہا تھا، ’آئیں، آج آپ اپنے بیٹے کو قربان کریں تاکہ ہم اُسے کھا لیں، تو پھر کل ہم میرے بیٹے کو کھا لیں گے۔‘

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 6:28
15 حوالہ جات  

بادشاہ نے اُس سے کہا، ”تُو کس بات سے پریشان ہے؟“ اُس نے کہا، ”درحقیقت میں ایک بِیوہ ہُوں؛ میرا خَاوند مَر چُکاہے۔


رحم دِل عورتوں نے خُود اَپنے ہاتھوں سے اَپنے بچّوں کو پکایا، میرے لوگوں کی تباہی کے وقت وُہی اُن کی خُوراک بنے۔


جَب اُنہُوں نے اُنہیں پُکارا تو بنی دانؔ نے مُڑ کر میکاہؔ سے کہا، ”تُجھے کیا ہو گیا ہے کہ تُم اَپنے لوگوں کو لڑنے کے لیٔے لے آیا ہے؟“


کیونکہ وہ دِن آنے والے ہیں جَب تُم یہ کہوگی، ’وہ بانجھ عورتیں مُبارک ہیں جِن کے رحم بچّوں سے خالی رہے، اَور جِن کی چھاتِیوں نے دُودھ نہیں پِلایا!‘


اِس لیٔے تیرے درمیان والدین اَپنے بچّوں کو اَور بچّے اَپنے والدین کو کھا جایٔیں گے۔ مَیں تُجھے سزا دُوں گا اَور تیرے باقی بچے ہُوئے تمام لوگوں کو ہَوا میں تِتّر بِتّر کر دُوں گا۔


”کیا یہ ممکن ہے کہ کویٔی ماں اَپنے شیر خوار بچّے کو بھُول جائے اَور اَپنے جنے ہُوئے بچّے پر ترس نہ کھائے؟ خواہ وہ بھُول جائے، پر مَیں تُجھے نہ بھُولوں گا!


رُویا کی وادی کے متعلّق نبُوّت: اَب تُمہیں کیا پریشانی ہے، جو تُم سَب کے سَب چھتوں پر چڑھ گیٔے،


اَے سمُندر، تُمہیں کیا ہُوا جو تُم بھاگے، اَور اَے یردنؔ تُم کیوں پیچھے ہٹے؟


اُس کا خَاوند اِلقانہؔ اُسے کہتا، ”حنّہؔ تُم کیوں رو رہی ہے؟ تُم کھانا کیوں نہیں کھاتی؟ تُم غمگین کیوں ہو؟ کیا مَیں تمہارے لیٔے دس بیٹوں سے بڑھ کر نہیں ہُوں؟“


تُم اَپنے بیٹوں اَور اَپنی بیٹیوں کا گوشت کھاؤگے۔


خُدا نے لڑکے کے رونے کی آواز سُنی اَور خُدا کے فرشتہ نے آسمان سے ہاگارؔ کو پُکارا اَور اُن سے فرمایا، ”اَے ہاگارؔ! تُجھے کیا ہُوا؟ خوف نہ کرو! خُدا نے اُس جگہ سے جہاں لڑکا پڑا ہے، اُس کی آواز سُن لی ہے۔


بادشاہ نے جَواب دیا، ”اگر یَاہوِہ ہی تمہاری مدد نہ کریں تو مَیں تمہاری کیا مدد کر سکتا ہُوں، میرے پاس نہ تو کھلیان سے کھانا اَور نہ ہی مے کے حوض سے انگوری شِیرہ دینے کو ہے؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات