Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 6:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 اَور جَب ایک دِن شاہِ اِسرائیل فصیل پر چہل قدمی کر رہے تھے تو ایک عورت نے اُن سے فریاد کی، ”اَے میرے مالک بادشاہ! میری مدد کیجئے!“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 اور جب شاہِ اِسرائیلؔ دِیوار پر جا رہا تھا تو ایک عَورت نے اُس کی دُہائی دی اور کہا اَے میرے مالِک اَے بادشاہ مدد کر!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 एक दिन इसराईल का बादशाह यूराम शहर की फ़सील पर सैर कर रहा था तो एक औरत ने उससे इलतमास की, “ऐ मेरे आक़ा और बादशाह, मेरी मदद कीजिए।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 ایک دن اسرائیل کا بادشاہ یورام شہر کی فصیل پر سیر کر رہا تھا تو ایک عورت نے اُس سے التماس کی، ”اے میرے آقا اور بادشاہ، میری مدد کیجئے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 6:26
7 حوالہ جات  

اَور جَب تقوعؔ کی وہ عورت بادشاہ کے پاس گئی تو اُن کی تعظیم کے لیٔے مُنہ کے بَل زمین پر گری اَور کہا، ”اَے بادشاہ! میری مدد کرو!“


چِلّانے لگے، ”اَے اِسرائیلیوں، ہماری مدد کرو! یہی وہ آدمی ہے جو ہر جگہ لوگوں کو ہمارے خِلاف ہماری شَریعت کے برخلاف اَور بیت المُقدّس کے خِلاف تعلیم دیتا پھرتاہے۔ اَور اِس کے علاوہ، اِس نے یُونانیوں کو ہمارے بیت المُقدّس میں لاکر اِس پاک مقام کو ناپاک کر ڈالا ہے۔“


اَور اُسی شہر میں ایک بِیوہ بھی تھی جو اُس قاضی کے پاس لگاتار فریاد لے کر آتی رہتی تھی کہ، ’میرا اِنصاف کر اَور مُجھے میرے رقیب سے بچا۔‘


تُم حِساب کے دِن کیا کروگے، جَب دُور سے مُصیبت آ کھڑی ہوگی؟ تَب مدد کے لیٔے کس کے پاس بھاگ کر جاؤگے؟ اَور اَپنی شان و شوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


اَور سامریہؔ شہر میں اِس وقت بڑا قحط پھیل گیا۔ دشمن کی فَوج نے محاصرہ جاری رکھا اَور شہر کے حالات اَیسے ہو گیٔے تھے کہ گدھے کا سَر چاندی کے اسّی ثاقل میں اَور ایک چوتھائی کبُوتر کی بیٹ یعنی بیج کی پھلیاں چاندی کے پانچ ثاقل میں فروخت ہونے لگے۔


بادشاہ نے جَواب دیا، ”اگر یَاہوِہ ہی تمہاری مدد نہ کریں تو مَیں تمہاری کیا مدد کر سکتا ہُوں، میرے پاس نہ تو کھلیان سے کھانا اَور نہ ہی مے کے حوض سے انگوری شِیرہ دینے کو ہے؟“


جَب مِصر کے سارے مُلک میں بھی قحط کی شِدّت محسُوس ہونے لگی تو لوگ روٹی کے لیٔے فَرعوہؔ کے آگے چِلّائے۔ تَب فَرعوہؔ نے مِصریوں سے کہا، ”یُوسیفؔ کے پاس جاؤ اَورجو کچھ وہ تُم سے کہے وہ کرو۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات