Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 6:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 کچھ عرصہ بعد بِن ہددؔ شاہِ ارام نے اَپنی تمام فَوج جمع کرکے سامریہؔ پر حملہ کر دیا اَور شہر کا محاصرہ کر لیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 اِس کے بعد اَیسا ہُؤا کہ بِن ہدد شاہِ اراؔم اپنی سب فَوج اِکٹّھی کر کے چڑھ آیا اور سامرِؔیہ کا مُحاصرہ کر لِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 कुछ देर के बाद शाम का बादशाह बिन-हदद अपनी पूरी फ़ौज जमा करके इसराईल पर चढ़ आया और सामरिया का मुहासरा किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 کچھ دیر کے بعد شام کا بادشاہ بن ہدد اپنی پوری فوج جمع کر کے اسرائیل پر چڑھ آیا اور سامریہ کا محاصرہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 6:24
12 حوالہ جات  

ارام کے بادشاہ بِن ہددؔ نے اَپنی تمام فَوج جمع کی۔ اُس کے ساتھ بتّیس بادشاہ، اُن کے گھوڑے اَور رتھ تھے۔ بِن ہددؔ نے سامریہؔ پر حملہ کرکے اُس کا محاصرہ کر لیا۔


کسی زمانہ میں ایک چھوٹا سا شہر تھا جِس میں تھوڑے سے لوگ تھے جِس پر ایک طاقتور بادشاہ نے چڑھائی کرکے اُسے گھیرے میں لے لیا اَور اُس کے مقابل بڑے بڑے دمدمے باندھے۔


اِس کے بعد شاہِ اشُور نے سارے اِسرائیل مُلک پر حملہ کرکے قبضہ کر لیا اَور سامریہؔ کے خِلاف فَوج کشی کرکے تین سال تک اُس کا محاصرہ جاری رکھا۔


اُدھر شاہِ ارام نے اَپنے رتھوں کے بتّیس سرداروں کو حُکم دیا تھا، ”سِوائے شاہِ اِسرائیل کے تُم کسی چُھوٹے یا بڑے سے نہ لڑنا۔“


وہ تمہارے مُلک کے تمام شہروں کا محاصرہ کئے رہیں گے؛ جَب تک کہ تمہاری اُونچی اُونچی اَور مضبُوط فصیلیں جِن پر تُمہیں بھروسا ہے گِر نہ جایٔیں۔ وہ تمہارے مُلک کے سَب شہروں کا محاصرہ کر لیں گے، جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں۔


صِدقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے نویں سال کے دسویں مہینے کی دسویں تاریخ کو شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے اَپنے سارے لشکر کے ساتھ یروشلیمؔ پر حملہ کر دیا اَور شہر کے باہر خیمہ زن ہوکر شہر کا چاروں طرف سے محاصرہ کرکے دیوار بنا لی۔


حِزقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے چوتھے سال میں جو شاہِ اِسرائیل ہوشِیعؔ بِن اَیلہ کے دَورِ حُکومت کا ساتواں سال تھا، شاہِ اشُور شلمنسرؔ نے سامریہؔ پر حملہ کیا اَور اُس کو گھیرلیا۔


اگر ہم کہیں، ’ہم شہر کے اَندر جایٔیں گے،‘ تو وہاں قحط ہے اَور ہم مَر جایٔیں گے۔ اَور اگر ہم یہاں بیٹھے رہیں تو بھی مَر جایٔیں گے۔ چنانچہ آؤ ہم ارامیوں کی چھاؤنی میں جایٔیں اَور خُود کو اُن کے حوالہ کر دیں۔ اَور اگر وہ رحم کھا کر ہمیں بخش دیں تو ہم زندہ رہیں گے؛ اَور اگر وہ ہمیں قتل کر دیں تو کیا، ہمیں تو وَیسے ہی مَرنا ہی ہے۔“


اَور الِیشعؔ دَمشق کو روانہ ہویٔے۔ اُس وقت شاہِ ارام بِن ہددؔ بیمار تھا۔ جَب بادشاہ کو اِطّلاع کیا گیا، ”مَرد خُدا یہاں تشریف لایٔے ہیں۔“


اَور چوتھے مہینے کے نویں دِن سے شہر میں قحط کی شِدّت میں اِس قدر اِضافہ ہو گیا کہ لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ بھی نہ رہا۔


میں حزائیلؔ کے گھرانے پر آگ نازل کروں گا جو بِن ہددؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔


جَب شاہِ ارام بنی اِسرائیل سے جنگ میں مصروف تھا۔ اَور اُس نے اَپنے افسران کے ساتھ صلاح مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا، ”میں فُلاں فُلاں جگہ اَپنی قائِم کروں گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات