Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 6:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 نبیوں کی جماعت نے الِیشعؔ سے درخواست کی، ”دیکھئے یہ جگہ جہاں ہم آپ کی رہنمائی میں رہتے ہیں، بہت تنگ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور انبیا زادوں نے الِیشع سے کہا دیکھ! یہ جگہ جہاں ہم تیرے سامنے رہتے ہیں ہمارے لِئے تنگ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 एक दिन कुछ नबी इलीशा के पास आकर शिकायत करने लगे, “जिस तंग जगह पर हम आपके पास आकर ठहरे हैं उसमें हमारे लिए रहना मुश्किल है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ایک دن کچھ نبی الیشع کے پاس آ کر شکایت کرنے لگے، ”جس تنگ جگہ پر ہم آپ کے پاس آ کر ٹھہرے ہیں اُس میں ہمارے لئے رہنا مشکل ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 6:1
15 حوالہ جات  

تَب بیت ایل کے نبیوں کی ایک جماعت الِیشعؔ کے پاس آئی اَور اُن سے دریافت کیا، ”کیا آپ کو مَعلُوم ہے کہ آج یَاہوِہ تمہارے آقا کو تُم سے اُٹھانے والے ہیں؟“ الِیشعؔ نے جَواب دیا، ”ہاں، مُجھے مَعلُوم ہے، اِس لیٔے چُپ رہو۔“


نبیوں کی جماعت کے ایک فرد کی بیوی نے الِیشعؔ سے فریاد کی، ”آپ کے خادِم، میرے خَاوند کی وفات ہو چُکی ہے اَور آپ جانتے ہیں کہ وہ یَاہوِہ سے ڈرتے اَور اُن کی تعظیم کرتے تھے۔ لیکن جِس کے وہ قرضدار تھے، اَب وہ قرضدار آیا ہے کہ میرے دونوں بیٹوں کو لے جائے اَور اَپنا غُلام بنا لے۔“


نبی کی جماعت میں سے ایک نے یَاہوِہ کے حُکم سے اَپنے ساتھی سے کہا، ”اَپنے ہتھیار سے مُجھ پر حملہ کرو،“ لیکن وہ آدمی راضی نہ ہُوا۔


لہٰذا شاؤل نے داویؔد پکڑنے کے لیٔے قاصِد بھیجے۔ لیکن جَب اُنہُوں نے دیکھا کہ نبیوں کا ایک گِروہ نبُوّت کر رہاہے اَور شموایلؔ اُن کے پیشوا کے طور پر وہاں کھڑے ہیں تو یَاہوِہ کا رُوح شاؤل کے آدمیوں پر نازل ہُوا اَور وہ بھی نبُوّت کرنے لگے۔


(لیکن بنی دانؔ کو اَپنے علاقہ کو قبضہ میں رکھنے میں دِقّت پیش آئی۔ چنانچہ اُنہُوں نے وہاں سے کوچ کرکے لِشمؔ پر حملہ کرکے اُسے بزورِ شمشیر قبضہ میں کر لیا اَور وہاں سکونت اِختیار کرلی۔ وہ لِشمؔ میں آباد ہو گئے اَور اَپنے باپ کے نام پر اُس کا نام دانؔ رکھا)۔


بنی یُوسیفؔ نے یہوشُعؔ سے کہا، ”ہم تعداد میں بہت زِیادہ ہیں اَور یَاہوِہ نے ہمیں بڑی برکت دی ہے تُم نے ہمیں صرف ایک ہی حِصّہ مِیراث میں کیوں دیا؟“


”خُدا تُمہیں تنگی کے جَبڑوں سے نکال کر، ایک اَیسی کشادہ جگہ لے جاتے ہیں، جہاں تُم دسترخوان پر چُنے ہُوئے بہترین کھانوں سے لُطف اَندوز ہو سکتے ہو۔


پھر الِیشعؔ دوبارہ گِلگالؔ کو لَوٹ آئے اَور اُس وقت مُلک میں قحط تھا۔ ایک دِن جَب نبیوں کی جماعت الِیشعؔ کے سامنے بیٹھی ہویٔی تھی تو اُنہُوں نے اَپنے خادِم کو حُکم دیا، ”ایک بڑی دیگ میں نبیوں کی جماعت کے لیٔے کھانا پکاؤ۔“


آگ کے بھڑکتے شُعلوں کو بُجھا دیا، شمشیر کی دھار سے بچ نکلے، کمزوری میں اُنہیں قُوّت حاصل ہویٔی، جنگ میں طاقتور ثابت ہویٔے، دُشمنوں کی فَوجوں کو شِکست دی۔


لہٰذا ہمیں دریائے یردنؔ کے کنارے جانے کی اِجازت دیں۔ وہاں سے ہم میں سے ہر ایک اَپنے لیٔے ایک ایک بَلّیاں کاٹے تاکہ وہیں ہم اَپنے رہنے کے لیٔے گھر بنائیں۔“ تَب الِیشعؔ نے اِجازت دی، ”جاؤ۔“


اَور یریحوؔ کے نبیوں کی ایک جماعت الِیشعؔ کے پاس آئی اَور اُن سے دریافت کیا، ”کیا آپ کو مَعلُوم ہے کہ آج یَاہوِہ تمہارے آقا کو تُم سے اُٹھانے والے ہیں؟“ الِیشعؔ نے جَواب دیا، ”ہاں، مُجھے مَعلُوم ہے، اِس لیٔے چُپ رہو۔“


نبیوں کی جماعت میں سے پچاس شخص بھی چل دیئے اَور جا کر کچھ فاصلے پر اُن کی طرف رُخ کرکے کھڑے ہو گیٔے، جہاں یردنؔ کے کنارے ایلیّاہ اَور الِیشعؔ کھڑے تھے۔


اَور یریحوؔ کے نبیوں کی جماعت جو یہ سَب دیکھ رہی تھی، وہ چِلّاکر کہنے لگی، ”ایلیّاہ کی رُوح الِیشعؔ پر ٹھہری ہُوئی ہے،“ اَور وہ الِیشعؔ سے مُلاقات کرنے آئے اَور زمین تک جھُک کر اُن کا اِستِقبال کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات