Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 5:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 تَب شاہِ ارام نے نَعمانؔ سے فرمایا، ”تُم ابھی اِسی وقت وہاں چلے جاؤ، اَور مَیں شاہِ اِسرائیل کو ایک سفارشی خط بھی تمہارے ہاتھ بھیجوں گا۔“ لہٰذا نَعمانؔ اَپنے ساتھ تقریباً تین سَو چالیس کِلو چاندی، اُنہتّر کِلو سونا اَور دس جوڑے قیمتی کپڑے لے کر روانہ ہُوا

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 سو اراؔم کے بادشاہ نے کہا تُو جا اور مَیں شاہِ اِسرائیلؔ کو خط بھیجُوں گا۔ سو وہ روانہ ہُؤا اور دس قِنطار چاندی اور چھ ہزار مِثقال سونا اور دس جوڑے کپڑے اپنے ساتھ لے لِئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 बादशाह बोला, “ज़रूर जाएँ और उस नबी से मिलें। मैं आपके हाथ इसराईल के बादशाह को सिफ़ारिशी ख़त भेज दूँगा।” चुनाँचे नामान रवाना हुआ। उसके पास तक़रीबन 340 किलोग्राम चाँदी, 68 किलोग्राम सोना और 10 क़ीमती सूट थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 بادشاہ بولا، ”ضرور جائیں اور اُس نبی سے ملیں۔ مَیں آپ کے ہاتھ اسرائیل کے بادشاہ کو سفارشی خط بھیج دوں گا۔“ چنانچہ نعمان روانہ ہوا۔ اُس کے پاس تقریباً 340 کلو گرام چاندی، 68 کلو گرام سونا اور 10 قیمتی سوٹ تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 5:5
21 حوالہ جات  

شِمشُونؔ نے اُن سے کہا، ”مَیں تُمہیں ایک پہیلی سُناتا ہُوں۔ اگر تُم اِس ضیافت کے سات دِنوں میں اُسے بُوجھ کر مُجھے جَواب دوگے تو مَیں تُمہیں تیس کتانی کُرتے اَور تیس جوڑے کپڑے دُوں گا۔


اَور اَب میری بات سُنو! تُم جو یہ کہتے ہو، ”آج یا کل ہم فُلاں فُلاں شہر میں جایٔیں گے، ایک بَرس وہاں ٹھہریں گے اَور کاروبار کرکے رُوپیہ کمائیں گے۔“


اَب مَیں تُمہیں بتاتا ہُوں کہ مَیں اَپنے تاکستان کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہُوں: مَیں اُس کی باڑ گرا دوں گا، اَور وہ تباہ ہو جائے گا؛ مَیں اُس کی دیوار ڈھا دوں گا، اَور اِسے روند دیا جائے گا۔


مَیں نے اَپنے دِل سے کہا، ”چلو میں تُمہیں عیش و عشرت سے آزماؤں گا۔“ اَور مَعلُوم کروں گا کہ اِس میں اَچھّا کیا ہے۔ لیکن یہ تجربہ بھی باطِل ہی نِکلا۔


اَور بَعل شالِیشاہؔ سے ایک شخص فصل کی پہلی پیداوار جَو کی بیس روٹیاں اَور بورے میں نئے اناج کی کچھ بالیں لاکر مَرد خُدا کو دی۔ الِیشعؔ نے فرمایا، ”یہ سَب نبیوں کی جماعت میں کھانے کے لیٔے بانٹ دو۔“


شاہِ اِسرائیل نے اَپنے افسران سے فرمایا، ”کیا تُمہیں مَعلُوم نہیں کہ راموتؔ گِلعادؔ ہمارا ہے اَور پھر بھی ہم خاموش بیٹھے ہیں اَور ارام کے بادشاہ سے اُسے واپس لینے کے لیٔے کچھ نہیں کر رہے ہیں؟“


اَور بادشاہ نے اُس مَرد خُدا سے اِلتجا کی، ”میرے ساتھ گھر چلئے اَور کھانا کھائیے اَور مَیں آپ کو تحفہ بھی دُوں گا۔“


چنانچہ مُوآبی اَور مِدیانی بُزرگ اَپنے ساتھ فال کھولنے کی اُجرت لے کر روانہ ہویٔے۔ جَب وہ بِلعاؔم کے پاس پہُنچے تو اُسے بلقؔ کا پیغام دے دیا۔


اُن میں سے ہر ایک کو ایک ایک جوڑا کپڑا دیا لیکن بِنیامین کو تین سَو ثاقل چاندی کے سِکّے اَور پانچ جوڑے کپڑے دئیے


آؤ، ہم نیچے جا کر اُن کی زبان میں اِختلاف پیدا کریں تاکہ وہ ایک دُوسرے کی بات ہی نہ سمجھ سکیں۔“


اُنہُوں نے آپَس میں کہا، ”آؤ ہم اینٹیں بنائیں، اَور اُنہیں آگ میں خُوب تپائیں۔“ پس وہ پتّھر کی بجائے اینٹ اَور چُونے کی بجائے گارا اِستعمال کرنے لگے۔


اَور نَعمانؔ اَپنے آقا شاہِ ارام کے پاس گیا اَورجو کچھ بنی اِسرائیل کی لڑکی نے بَیان کیا تھا اُنہیں اِطّلاع دی۔


اَور نَعمانؔ جِس خط کو شاہِ اِسرائیل کے پاس لے کر روانہ ہُوا تھا اُس کا مضمون یہ تھا: ”میں اَپنے خادِم نَعمانؔ کو تمہارے پاس بھیج رہا ہُوں تاکہ تُم اُسے اُس کی کوڑھ کی بیماری سے شفا بخش دو۔“


آدمی کا نذرانہ اُس کے لیٔے راہ کھول دیتاہے، اَور اُسے بڑے بڑے لوگوں تک پہُنچا دیتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات